انسان خدا کی تخلیق کردہ ایک قیمتی مخلوق ہے۔ جب انسان اپنی زندگی پر نظر ڈالتا ہے تو اسے دو چیز واضح نظر آجاتی ہیں: ایک خوشی اور دوسرا غم۔ خوشی اور غم دو الگ چیزیں ہیں، لیکن دونوں کا تعلق انسانوں اور جانوروں سے ہے۔
ہم خوشی اور غم کو کئی طریقوں سے ماپ سکتے ہیں۔ اگر کوئی چیز یا کام انسان کے احساسات کے مطابق ہو تو اس کو خوشی ملتی ہے اور اگر یہی کام اس کے احساسات کے بر عکس ہو تو اسے (دکھ) ہوتا ہے۔ آئیے اس پر روشنی ڈالتے ہیں اور مزید معلومات حاصل کرتے ہیں۔
میں نے دنیا کے سب سے خوشحال ترین شخص کے بارے میں ایک دلچسپ مضمون پڑھا، جس کا نام میتھیو ریکارڈ ہے۔ وہ فرانس میں پیدا ہوا تھا اور اس نے مراقبہ اور شفقت سے متعلق 12 سالہ دماغی مطالعہ میں حصہ لیا تھا، جس کی قیادت وسکونسن یونیورسٹی کے نیورو سائنسدان رچرڈ ڈیوڈسن نے کی تھی۔
میتھیو ریکارڈ نے خوشحال رہنے کے لیے ہمیں پانچ چیزیں سکھائیں:
- بے نفسی: اس کا مطلب اپنی دنیا چھوڑ کر معاشرے میں دوسروں کے ساتھ رہنا شروع کریں۔ اگر کوئی انسان اچھا بننا چاہتا ہے تو اس کو چاہیے کہ خود کے معاملات کو دہلیز پر رکھ کر اپنے ارد گرد ہمت کی تلاش کریں۔
- ہمدردی: اگر انسان خوشی چاہتا ہے تو اسے دوسرے لوگوں اور جانوروں کے لئے ہمدردی پیدا کرنا ہوگی۔ اگر انسان کے دل میں ہمدردی ہے تو وہ یقینا سب سے خوش انسان بن سکتا ہے۔
- عبادت يا یوگا: یہ دونوں محتلف چیزیں ہے لیکن فرق کچھ ہی چیزوں کا ہے جو لوگوں پر منحصر ہے کے وہ عبادت کرنا چاہتے ہیں یا یوگا۔ میتھیو ریکارڈ کے مطابق اگر آپ روزآنہ پندرہ منٹ بھی عبادت یا تو یوگا کرتے ہیں تو آپکو روحانی سکون ملتا ہے۔
- چوتھی چیز خود کو ذہنی دباؤ اور اُداسی سے بچانا: جس کا مطلب ایسی چیزوں سے گریز کرنا جو ذہنی اذیت کےساتھ ساتھ ڈپریشن پیدا کرتی ہے مثلاً غمزدہ گانے سننا، خراب محفلوں میں بیٹھنا اور مایوس لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا وغیرہ شامل ہیں۔
- ہر وقت دوسروں کی مدد کیلئے تیار رہنا ایسی چیز ہے جو کہ انسانوں کے درمیان باہمی نفرتوں کو حاتم کرکے خوشی کا باعث بنتی ہے۔اس سے دل میں انسانی جذبہ اور رحم پیدا ہوتا ہے۔ یہ پانچواں نقطہ دراصل وہی ہے جو واقعی خوشی لاتا ہے۔
اس مضمون کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ لوگ اپنی ناامیدی سے پرے ہو کر سوچیں اور امید تلاش کریں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے کہ ہم ہمیشہ خوش رہیں یا ہم ہمیشہ غمگین رہیں۔ یہ پانچ نکات صرف کوشش اور امید کے ہیں۔ یہی پانچ نکات ہمیں خوشی تلاش کرنے اور خوشی سے زندگی گزارنے کی ہمت دیتے ہیں۔
Add comment