Sketch by Mirna Aslan

کامیابی

کامیابی کے بارے میں میرے تجربے کا خلاصہ اور میں نے اس سے کیا سیکھا

صرف وہ جو چیزوں کے مثبت پہلو پر زور دیتے ہیں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جب آپ لفظ ” کامیابی ” کے سہی معنی کو قریب سے سمجھتے ہیں آپ کو احسان ہو گا کہ اس کامطلب جدوجہد ہے آپ کوکامیابی کی وضاحت کیلئے بہانوں کی ضرورت ہیں ہے اور نہ ہی ناکامی کے لئے بہانے ڈھونڈنے کی ضرورت ہے ۔ 

کھونانا کامی نہیں ہے یہ نا امید ہونا ہے اس لئے آپ کا عمل ایسا ہونا چاہیے کہ جیسے ناکامی نا ممکن ہے ایک کامیاب آدمی وہ ہے جو اس سے آگے دیکھ سکتا ہے جہاں تک دوسرے دیکھ سکتے ہیں ۔

مقاصد صرف خواہشات سے حاصل نہیں ہوتے چاہت معجزوں کا باعث بنتی ہے ۔ ہچکچاہٹ کامیابی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے کامیابی کاراز آگے بڑھتے رہنا ہے ۔
ناکامی عارضی ہار سے زیادہ کچھ نہیں ایسی چیز ہے جو کامیابی کے لئے سازگار حالات پیدا کرتی ہے لا محدود پر امیدی کسی کو کامیابی کے سفر پر ایندھن کا کام دیتی ہے ان لوگوں کو نظر انداز کریں جو لفظ ” ناممکن ” کودھراتے رہتے ہیں کامیاب ہونے کیلئے ہمیں یقین ہونا چاہیے کہ ہم منزل پا سکتے ہیں ۔

ناکامی کے لئے اتنی ہی ہمت چاہیے جتنی کہ کوشش۔
کامیابی اپنے اندر کی قوت کو اکٹھا کرنا ہے وہ حاصل کرنے کیلئے جس کی آپ خواش کرتے ہو۔
خواہش ایک آدمی کی پیشہ وارانہ زندگی میں کامیابی کا راز ہے ۔ کامیابی کا ایک ہی راستہ ہے کہ آپ اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ آخر تک چلتے رہیں ۔

اگر آپ اپنے دائرہ اختیار سے باہر نکل کر کچھ حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتے تو آپ کبھی بھی آگے نہیں بڑھو گے آپ کو اچھے اعمال پر زور دینا چاہیے جو آپ کو اچھا انسان بنائیں گے کامیابی اکثر جرات مندی کی ساتھی ہوتی ہے نا امیدی ٗ تھکاوٹ اور ناکامی کے مراحل سے گزرے بغیر لوگ کامیابی کے دروازوں تک نہیں پہنچتے ۔ کامیابی کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے غلطیاں نہیں کیں بلکہ اس کا مطلب ہے ہم بہت ساری غلطیاں کر سکتے ہیں اپنا جوش کھوئے بغیر پے در پے ناکامیوں سے گزر کر کامیابی اپنی خواہشات کو حاصل کرنا ہے اور خوشی اس کی خواہش ہے کہ جو آپ حاصل کر چکے ہیں ۔

دو طرح کے لوگ ہیں ایک وہ جو سارا کام کرتے ہیں اور وہ جو بیٹھے رہتے ہیں اور کچھ نہیں کرتے باتیں بناتے ہیں جیسا کہ ” تم چیزوں کومختلف طریقے سے کیوں نہیں کرتے ہو ؟” میں نے سیکھا ہے کہ بعض اوقات آپ کو سنجیدہ فیصلے کرنے پڑے ہیں اگرچہ جتنے بھی وہ مشکل ہوں اور ہمارے اردگرد کو جتنا مرضی غصہ دلائیں ۔

کامیاب لوگ وہ ہیں جو بولنا بند کر دیتے ہیں جبکہ دوسرے مزید سننے کے لئے تیار ہوں اگر آپ تنقید سے بچنا چاہتے ہو کچھ مت کہو ٗ کچھ مت کرو ٗ کچھ مت ہو کیونکہ لوگ وہی دیکھتے ہیں جو دیکھنا چاہتے ہیں ۔

ہم سچ سے دور رہ سکتے ہیں لیکن ہم اس سے دور رہنے کے نتائج سے نہیں بچ سکتے وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ کے حریف زیادہ ہو گئے ہیں تب آپ یقینی طور پر پہلے سے ہی کامیاب ہیں کوئی بھی جو کامیابی چاہتا ہے اسے چاہیے کہ غربت کی چھ وجوہات ٗ سونا ٗ سستی ٗ لاپرواہی ٗڈر ٗ غصہ اور چیزوں کو پس پشت ڈالنے پر قابو پائے کامیاب ہونے کیلئے آپ کو ناکامی کے خوف سے زیادہ کامیابی کی خواہش ہونی چاہیے کامیاب کا سفر لا محدود ہے تھوڑی دیر کے لئے رکو چیزوں کا جائزہ لینے کے لئے جن سے آپ گزر ے ہو اپنی غلطیاں درست کرو ٗ اپنی صلاحیتوں کو بڑھائو جو زندگی میں حاصل کیا ہے اس کے مطعلق مثبت رہو اور پھر کامیابیوں کی طرف اپنے سفر مکمل کرو۔
کامیاب لوگ صحیح چیزیں کرنے پر توجہ دیتے ہیں نہ کہ کسی چیز کو صحیح طریقے سے کرنے پر ۔ کامیابی 20فیصد صلاحیت اور 80 فیصد حکمت عملی ہے آپ شاید پڑھنا جانتے ہو لیکن اصل یہ ہے کہ آپ کیا پڑھنے کی نیت کرتے ہیں ۔ 

اگر آپ بڑی چیزیں نہیں کر سکتے تو چھوٹی چیزیں بڑے طریقے سے کریں ۔
آپ کو اپنی کمائی کا کم از کم 50 فیصد اپنے آپ کو تیار کرنے پر خرچ کرنا چاہیے تا کہ آپ کا مستقبل محفوظ ہو آپ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اگر آپ شرمیلے ہو اور کچھ نہ کریں سوائے کامیاب لوگوں کو جانچنے کے آپ کو کامیابی پر توجہ کی ضرورت ہے اور اس کے لئے منصوبہ بندی کی صرف کامیابی ہی ایک اہم چیز نہیں ہے اور آپ کا اپنا مقام جب آپ کامیاب ہوجائیں ۔ 

آپ خوش ہو ں گے اگر آپ نے کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنے اقدار سے بے وفائی نہیں کی کامیابی نے بہت سے نا خوش لوگ بنائے ہیں ۔

مواقع خود نہیں آتے آپ انہیں بناتے ہیں آپ کو کامیابی سے سیکھنا چاہیے ۔ لیکن آپ کامیاب نہیں ہوں گے اگر آپ نے اپنی ناکامیوں سے پہلے نہیں سیکھا۔
کامیابی کا ایک سے بڑا قاعدہ یہ ہے کہ کبھی شیخی نہ ماریں ۔ 
یہ سوچنے سے پہلے کہ آپ کسی طرح ہوشیاری کریں یہ سوچیں محنت کیلئے کرنی ہے ۔ 
اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے کافی کامیابی حاصل کر لی ہے تو آپ غلط ہیں بڑی کامیابی کی کوشش کریں ۔ 

کامیابی سنہری ہے اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو اپنے آپ کو کامیاب آدمی سمجھتے ہوئے آغاز کریں کامیابی کا راستہ ہمیشہ زیر تعمیر ہوتا ہے ۔

Add comment