Photo by Migratory Birds Team

میں اپنی افسردگی کو مس کرتا ہوں

میری افسردگی میرا ہر دن بدل دیتی ہے۔

ہر وہ دن جو پہاڑ کی طرح میرے دل پر بوجھ بنتا ہے۔ 

دوسرا میرے گلے کا پھندا ہے۔ 

دریا جو میری آنکھوں میں ہے۔

اور دوسرا میرے ذہن میں ایک اچھا خواب ہے۔ 

وہ غم جو بڑھتا جا رہا ہے۔

 

اور اب میرے جوانی میں۔ 

اجنبیوں اور مصیبتوں کے درمیان۔ 

میں اداسی کی سلاخوں کے پیچھے رہتا ہوں۔ 

ایک غیر ملکی دنیا میں۔ 

ہاں میں یہاں رہتا ہوں۔

ہر موقع کی اداسی۔

یہ دن۔

بے یقینیی سے بھرے ہوے ہیں۔

مستقبل کی بے یقینی سے۔

لیکن میں اپنے بچپن کے دنوں کے بارے میں سوچتا ہوں۔۔۔۔  

16 سالہ محمد مہدی حسینی قندھار سے۔ 

میں ایتھنز اور شسٹو کیمپ میں رہتا ہوں۔

میرا خواب ہے کے سب کو ان کے غموں سے نجات اور خوشی اور امن تک پہنچنا ہے۔ 

میں نیوروسرجن بننا چاہتا ہوں۔

محمد مہدی حسینی

Add comment