شروع میں خدا نے دنیا کو بنایا کیا۔ اس نے انسانوں کو اپنی تمام تخلیقوں سے بہترین طور پر پیدا کیا۔ اس نے ہمیں پوری دنیا سے نوزا اور کام کرنے کے لئے انسانوں کو اس کی خوبصورتی عطا کی تاکہ اس کا استعمال کریں اور شکر گزار ہوں۔ وہ انسانوں کو ان کی زندگی کے مشکل لمحات میں اکیلا کبھی نہیں چھوڑتا۔ وہ ہمیشہ ضرورت مند لوگوں کے ساتھ رہنے کے لئے صحیح وقت صحیح جگہ پے صحیح لوگوں کو بھیجتا۔
یہاں لوگ ہیں جنہوں نے حمایت کی اور ہزاروں بچوں کو بچایا جو خوفناک، خطرناک اور مہلک راستہ سے یورپ میں آیے۔ یہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو ہمارے آنسوں کے ساتھ روئے اور ہماری ہنسی کے ساتھ مسکرائے۔ یہاں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے ہمیں دکھایا اور ثابت کیا کہ ہم اس دنیا میں اکیلے نہیں ہیں۔ یہاں ایسے لوگ ہیں جو انسانیت کے معنی کو سمجھتے ہیں اور سب کو اپنے خاندان کے فرد کی طرح سمجھتے ہیں۔
ہاں “سیو دی چلڈرن” اور “نیٹورک فور چلڈرن راٹس” یہ دو ادارے ہیں جن کو اس کیمپ کے تمام بچے ہمیشہ کے لئے یاد رکھیں گے، ان کی مضبوط محبت اور ایمانداری کے لئے۔ وہ اپنے دلوں میں انکو یاد رکھیں گے اور ان کی اپنی زندگی میں ان کی مثال پر عمل کریں گے۔
ان کی ٹیم نے ہمیں پرامن ہم آہنگی، ایک دوسرے سے محبت، ایمانداری اور معاف کرنا سکھایا۔
انہوں نے ہماری شخصیت پر زور دیا اور ہماری صلاحیتوں کو دریافت کرنے میں مدد کی، مثبت روح کے ساتھ ان مشکل حالات کا سامنا کرنے کے لیے ہماری چھپی ہوئی صلاحیتوں کو ڈھونڈنے میں مدد کی۔ یہ ٹیم 18 سال سے کم عمر بچوں کا خطاب کرتی ہے۔ ان کی اہم سرگرمیاں قانونی طور پر بچوں کی مدد کرنا اور انہیں اپنے حقوق، مواقع کے بارے میں مطلع کرنا اور بچوں اور نوجوانوں کے زمہ داراں کے طور پر۔ وہ بچوں سے متعلق دیگر تنظیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں. وہ غیر محفوظ بچوں کو محفوظ پناہ گاہ تلاش کرنے میں مدد کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان کا خیال بھی رکھتے ہیں۔ وہ بچوں کی روز مرہ کی زندگی کے لئے تربیتی سرگرمیاں بھی منظم کرتے ہیں۔ جسمانی طور پر یا ذہنی طور پر بیمار بچوں کے لیے دونوں اداروں میں ایک خصوصی دیکھ بھال کی ٹیم بھی موجود ہے۔ یہ ٹیم صبح 10 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھتی ہے۔ خاص طور پر،مختلف کھیلوں کے ذریعے یونانی زبان کے سبق، جیساکہ گانے کے گروپ ان میں سے کچھ کھیل جو دماغ کو تیز کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ، کھیلوں کی سرگرمیاں جیساکہ فٹ بال، والی بال، باسکٹ بال اور ہینڈبال کی سرگرمیاں۔
یہ ٹیم بچوں کو مشکلات کو برداشت کرنے میں اور ان کے دل اور دماغ میں امید کائم رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ ہم “سیو دا چلڈرنز” اور “نیٹ ورک فور دا چلڈرن راٹس” کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور ان سب کو جو مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔
اور چونکہ آج کے بچے کل کے بالغ ہیں، ہم انکا دیا ہوا پیار کبھی نہیں بھولیں گے۔
Add comment