تمام لوگوں کے دلوں میں محبت اور انسانیت ہوتی ہے۔ لیکن بعض اوقات محبت اور انسانیت سرحدوں کو عبور کر جاتی ہے اور ایسی مثالیں ان عمدہ یورپی باشندوں کے دلوں میں دیکھی جاسکتی ہیں جنہوں نے افغانستان اور شام میں جنگ سے متاثر شدہ لوگوں کا خیرمقدم کیا۔
مثال کے طور پر، ہم نے یونان میں ایک ہسپانوی غیر سرکاری تنظیم کے منیجر پابلو فرنینڈس سے بات کی۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ تنظیم کس لیے ہے اور وہ یہاں کیوں آئے ہیں۔
کیا براہ کرم آپ اپنی تنظیم ریمار کا بارے میں اور یونان میں آپ کیا کر رہے اس کا بارے میں بتا سکتے ہیں؟
ابھی ہم یونان کے دو کیمپوں میں ہیں، ایک یہاں ہے ملاکاسا اور دوسرا لیسووس میں ہے موریہ کیمپ۔ موریہ میں ہم کھانے کی تقسیم کے انچارج ہیں۔ ملاکاسا میں ہم مختلف سرگرمیاں کرتے ہیں، جیسے سوپ اور چائے بنانا یا کپڑے تقسیم کرنا۔ اس کے علاوہ اگر کوئی اور کام بھی ہم پناہ گزینوں کے لیے کر سکتے ہوئے تو وہ بھی ہم کریں گے، کیونکہ ہم ان کی خدمت کے لئے یہاں ہیں۔
اس تنظیم کی مالی مدد کون کر رہا ہے؟
تنظیم زیادہ تر اپنے فنڈز کے ذریعہ چالتی ہے، لیکن بعض اوقات ہمیں نجی امداد بھی مل جاتی ہے۔ ان دنوں نجی امداد وصول کرنا بہت مشکل ہے، کیونکہ اب مہاجرین خبروں پر نہیں ہیں۔
ملاکاسا اور موریہ میں کتنے لوگ کام کرتے ہیں؟
ملاکاسا میں لگ بھگ 8 سے 10 افراد ہیں اور موریہ میں لگ بھگ 10 سے 15 افراد ہیں۔ گرمیوں کے بعد اس سے بھی کم ہوںگے۔
یہ ایک ہسپانوی تنظیم ہے، کیا اس میں تمام رضاکار بھی اسپین سے ہیں؟
نہیں، زیادہ تر رضاکار سپین سے ہیں کیونکہ ہم ان سے زیادہ کثرت سے بات کرتے ہیں۔ ہمارے پاس سوئٹزرلینڈ، اٹلی، جرمنی، اور چند رضکار فرانس اور انگلینڈ سے بھی ہیں۔
جب آپ پناہگزین کی مدد کرتے ہیں تو آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے؟
میں یہاں تین سالوں سے مہاجرین کی مدد کر رہا ہوں۔ میں نے ان مشکلات کو دیکھا ہے جن سے وہ گزر رہے ہیں اور اسی وجہ سے میں ان کی مدد کرنے میں مفید محسوس کرتا ہوں۔
پناہ گزینوں اور یورپ کی عوام کے لئے آپ کا کیا پیغام ہے؟
خیر، یہ بہت مشکل سوال ہے، اس کے جواب کے لیے گھنٹوں کی ضرورت ہے۔مہاجرین کو قبول نہ کرنے والے یورپی باشندوں کو میں یہ کہوں گا کہ کم سے ایک موقع تو دو مہاجرین کو کیونکہ ہم سب انسان ہیں۔ مہاجرین کے لئے، میں یہ کہنا چاہوں گا کہ صبر رکھو اور برے کام نہ کرو کیونکہ ان کی درخواستوں کے جوابات میں کافی وقت لگتا ہے۔ نیز، انہیں یہ بھی جان لینا چاہئے کہ یورپ جنت نہیں ہے، انہیں صبر رکھنا چاہئے اور یوروپین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
یہ ایک نوعیت کی انسانیت تھی جو ہمارے ساتھ اسپین اور یوروپ کے نیک لوگوں کی تھی۔ میں جانتا ہوں کہ مہاجرین اس اچھائی کا جواب ان لوگوں کے ساتھ بھلائی کرتے ہوئے دیں گے جن میں انسانیت ہے۔
Add comment