سفر! ہم سب سفر کرنا چاہتے ہیں، خاص طور پر دو سال کی وبائی بیماری کے بعد۔ اور چونکہ گرمیوں کا مطلب تعطیلات(چھٹیاں) ہوتا ہے، لہذا ہم سب کا کوئی نہ کوئی پسندیدہ شہر یا ملک ہے جس میں ہم سفر کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ ایتھنز سے صرف گزر ہی رہے ہیں، زیادہ دیر کے لیے نہیں، یا آپ یہاں رہ کر اسے بہتر جاننا چاہتے ہیں تو پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں۔ آپ ایتھنز میں بہت ساری چیزیں کر اور دیکھ سکتے ہیں، وہ بھی ایک دن میں!
میں تقریبا چار سال سے ایتھنز میں رہا ہوں۔ ہمیشہ سے ہی مجھے جگہوں کی زیادہ سے زیادہ کھوج کرنا پسند ہے، لہذا یہاں ہم اس چیز پر توجہ دیتے ہیں جسے میں اس شہر کی نمایاں خصوصیات سمجھتا ہوں۔ یہ ہدایت نامہ، ایتھنز میں آپ کا اپنے دن سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے سے لے کر، ناشتہ، شہر کے نظاروں اور بہت سی دلچسپ چیزیوں میں آپ کی مدد کرے گا۔
آئیے دن کے پہلے اور سب سے اہم کھانے، ناشتہ سے شروع کرتے ہیں، جسے آپ یقینی طور پر کھونا نہیں چاہتے! ہمارا پہلا اسٹاپ اوورول کروسینتری ہے (پراکسیتیلیئس 27)، جو ایتھنز کے سینے میں واقع ہے، وہ سینتگما اسکوائر سے صرف چھ منٹ کی دوری پر ہے۔ یہ اپنے کامل بادام والے کرواسانت اور میرے پسندیدہ چیزکیک کرواسانت کے لئے مشہور ہے، جو آپ کے دل کو پگھلا دے گا!
ہمارا دوسرا اسٹاپ موناستیراکی کا علاقہ ہے۔ موناسٹیراکی نہ صرف اپنی یادگاروں، جیسے تباہ شدہ ہیدریان لائبریری، ایگورا اور دوبارہ تعمیر نو اتالوس استوا کے لئے مشہور ہے، جہاں ایتھنائی نمونے کی نمائش کرنے والا میوزیم بھی ہے، بلکہ اپنی پرانی استعمال شدہ اشیا کے بازار کے لئے بھی مشہور ہے۔ اگر آپ یادگار چیزوں کو گھر واپس لانا چاہتے ہیں تو مزید تلاش نہ کریں۔ آپ وہاں ہاتھ سے تیار کردہ صابن، ہاتھ سے تیار کردہ چمڑے کی سینڈل اور ایتھنز والی ٹی شرٹس میں سے کسی بھی چیز کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
جیساکہ آپ موناستیراکی پڑوس میں ہوں گے، لہذا آپ کو وہاں موجود ایک کیفے سے محروم نہیں ہونا چاہئے، جس کے بارے میرا یقین ہے کہ وہ جنت ہے اور دوپہر کے کھانے اور مشروبات کے لیے بہترین ہے۔ اسے ایلیز کیفے (ایجیو فلپائو 11، موناسٹیراکی) کہا جاتا ہے۔ الیز مجھے ایک جنت کی طرح کیوں لگتا ہے؟ یہ کیفے خوبصورت نظر آتا ہے! یہ منفرد انداز اور خوبصورتی سے سجا ہوا ہے، روشن اور حیرت انگیز ماحول کے ساتھ، پھولوں سے بھرا ہوا۔ مجھے ان کا مینیو بھی پسند آیا، جیساکہ ان کے پاس پنک کیپچینو مجود ہے! میں وہ شخص نہیں ہوں جو رنگوں پسند کرتا ہوں، لیکن ایمانداری سے کہوں تو ایلیز کیفے نے میرا زہن تبدیل کردیا۔ ان کے خاص گلابی مخمل کیک کو آزمانا نہ بھولیے گا!
آپ ایتھنز کے بارے میں پڑھ رہے ہیں۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہاں عجائب گھر اور دیکھنے دل چسپ مقامات نہیں ہوں گے؟ ایکروپولیس میوزیم ایتھنز کے وسط میں واقع ہے، سینتگما یا مونستیراکی اسکوائر سے 10-15 منٹ کی مسافت پر ہے۔ ایکروپولیس میوزیم کا فن تعمیر اس قدر قابل ذکر ہے کہ آپ لفظی طور پر تر آپ شیشے پر چلتے ہیں اور اپنے پاؤں کے نیچے کھنڈرات اور میوزیم کے اندر دیکھتے ہیں۔ اور کاؤنٹر پر بھی اتنی لمبی قطار نہیں ہوتی!
میوزیم کو دیکھنے میں اگرچہ زیادہ وقت لگے گا اور آپ شاید محسوس کریں کہ کچھ ہلکہ کھایا جائے۔ تو، وہاں ایک چھوٹا فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ موجود ہے جسے آلو کنگ (آگیو فلپائو 7، مونستیراکی) کہتے ہیں، جو اپنے آلو والے چپس اور بہت سی مختلف چٹنیوں کے لئے مشہور ہے جس سے آپ کے منہ میں پانی آجائے گا۔ ہیرے کے سائز کے کاغذ کے ڈبے بھی انسٹاگرام کی کہانی کی تصویروں کے لئے شاندار ہیں! اگر آپ کچھ ٹھنڈا اور تازہ پینے کے خواہاں ہیں تو، گھر کی بنی ہوئی نیموپانی یا برف والی چائے کے لئے بہت ساری مقامی کافی کی دوکانیں موجود ہیں۔
تقریبا شام ہوچکی ہے اور آپ ایتھنز کے غروب آفتاب کے سنہری وقت کا سب سے شاندار تجربہ مس نہیں کرنا چاہتے۔ لیکن ہوشیار رہنا! آپ کی توجہ ان تمام عظیم فنکاروں کو گاتے اور آلات بجاتے یا ہر کونے میں تیار کردہ مقامی زیورات کو دیکھ کر مشغول ہو سکتی ہے اور اسے مس کر سکتے ہیں! آپ فلپوپپو ہل(پہاڑی) پر جاکر غروب آفتاب سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، جو ایکروپولیس کے مخالف طرف پہاڑی بنی ہوئی ہے۔
ایتھنز میں اپنے دن کا لطف اٹھائیں!
مشورہ! گرمی کے لئے تیار رہیں! ہلکہ لباس، ٹوپی اور دھوپ کے چشمے کا انتخاب کریں اور ہمیشہ پانی کی بوتل اپنے ساتھ رکھیں۔
Add comment