لوگوں کو معاشرے میں ایک دوسرے پر انحصار کرنا پڑا ہے کیونکہ کوئی بھی خود اپنی تمام ضروریات سے نہیں نمٹ سکتا اگر وہ دوسروں سے بلکل کٹ جائیں اسی لئے لوگوں کی زندگیاں آسان بانے کیلئے سماجی یکجہتی دکھانا ضروری ہے کسی کی میں مدد کا عملی فریضہ اسے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کرنا ہے کیونکہ یہ خدمات لینے والے کو دکھاتا ہیکہ وہ اس سماج میں اکیلا نہیں ہے بلکہ اس سب کا حصہ ہے اور یہ سب اس کا حصہ ہے سماجی شراکت لوگوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تحفظ اور استحقام کا احساس دلاتی ہے
پہلی رضاکارانہ تنظیم 1851 میں قائم کی گئی تھی او بیسویں صدی کے شروع میں اور بہت سی بنیں جو کہ بہت سے ممالک میں ایک سے زیادہ خدمات دے رہیں ہیں آخر کار 17دسمبر 1985 کو فیصلہ کیا گیا کہ ہر 5 دسمبر عالمی رضاکار دن ہو گا ۔
رضاکاروں کی اقسام:
رضاکارانہ کے معنی ماحولیاتی تحفظ ایمرجنسی ضرورت اور غیر رسمی تعلیم کے لئے اپنی خدمات اور تجربات پیش کرنا ہے ۔
رضاکارانہ دونوں فرد اور معاشرے کو فائدہ دیتا ہے اور ثقافتی ترقی کا باعث بنتا ہے رضاکارانہ قابل قدر دوستی پیدا کرتا ہے معاشی تعلیم اور فلاح و بہبود کومضبوط کرتا ہے اور نئے تجربات کی بنیاد بناا ہے اور ساتھ ہی ساتھ پیشہ وروں اور رضاکاروں کی ترقی ۔
لوگوں کی معاشرے کے لئے مثبت نیت رضاکارانہ کام کی وجہ بنتی ہے اور اچھائی پھیلانے کی خواہش اور ساتھ ہی لوگ ان کی عزت اور تعریف کرتے ہیں جو بے لوث اپنا علم اور تجربات پیش کرتے ہیں ۔
رضاکارانہ کا مطلب بغیر پیسوں کے ایک آدمی یا ایک تنظیم کی مدد رہنمائی اور ساتھ دینا ہے کچھ رضاکاروں کے پاس خاص صلاحیتیں ہوتی ہیں جیسے ڈاکٹر ز ٗ اساتذہ ابتدائی طبی امداد دینے والے وغیرہ ۔
اور ان میں سے ہر ایک مختلف مسائل کا اہم حل پیش کرتا ہے ۔ پچھلے کچھ سالوں میں پناہ گزین بحران کی وجہ سے پورے یورپ سے بہت سارے رضاکار ایتھنز آئے ہیں ہم ان میں سے ایک سے ملے تھے اس کا نام “ٹم” تھا وہ انگلستان سے تھا جو ایتھنز کے مرکز میں ایک پناہ گاہ میں رضا کارانہ طور پر کام کرتا ہے “میرا نام ٹم ہے میں لیول B1 ٹیچنگ ایمیگرنٹس انگریزی پڑھاتا ہوں میں اس ٹیم کا بھی حصہ ہوں جو کھورا کو پیریٹو کمیونٹی سنٹر میں نوجوان پروگراموں کا اہتمام کرتی ہے میں 2017 اگست کو یونان آیا تھا اورمیں نے بہت سی تنظیموں میں رضاکارانہ طو رپر کام کیا ہے پہلے میں نے انگلستان میں رضاکارانہ طور پر کام کیا تھا جب میں 17-18 سال کا تھا ۔
آپ کے لئے رضاکارانہ کیا ہے کیا آپ اسکی تاریخ جانتے ہیں ؟
میرے لئے رضاکارانہ بغیر اجرت کے اپنا وقت پیش کرنا ہے بہرحال کچھ رضا کاروں کو ان کے اخراجات ادا کئے جاتے ہیں رضا کار خدمات کی مختلف اقسام ہیں ۔میں رضا کارانہ کام کی تاریخ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتاہوں لیکن میں یقین کرتا ہوں کہ یہ تاریخ سے واضع ہوا ہے زمانوں سے لوگوں نے بغیر ادائیگی سے پیش اور وصول کیا ہے ۔
کس چیز نے آپ کو رضا کار بنایا ؟
میں تنظیموں اور پناہ گاہوں جن کے ساتھ میں کام کرتا ہوں ان کے پاس فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے رضا کار ہوں میں نے خاص طور پر اسی لئے ان کا انتخاب کیا مین یقین نہیں کرتا کہ رضا کار بہتر کام کرتے اگر انہیں ادائیگی کی جاتی ۔
رضا کارانہ کام کیوں ضروری ہیں ؟
مجھے لگتا ہے کہ یہ ضروری ہے صرف اگر ادائیگی بلکل بھی نہ ہو یہ تنظیموں کو وہاں سے خرچ کرنے کی اجازت دیتا ہے جہاں ان کی زیادہ ضرورت ہو دوسرے لفظوں میں مزدوری کی لاگت کم رکھی جاتی ہے جوتنظیموں کی اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنی زیادہ خدمات مفت میں پیش کریں اس طرح لوگوں کو زیادہ فائدہ دیں ۔
رضاکاری سےآپ نےکیاحاصل کیاہے؟
ایتھنزمیں رہ کراورپڑھاکرمیں نےبہت کچھ سیکھاہےمیں نےمختلف شعبوںمیں مثبت جذبات اورتجربات حاصل کیےہیں نہ صرف رضاکارانہ کام سےبلکہ اپنےذاتی علم اورانتخاب سے ۔
رضاری کے فوائد کیا ہیں ؟
جیسا کہ میں نے پہلے کہا یہ عمل اور انتخاب کی آزادی کا احساس ہے مجھے کسی معاہدہ پر دستخط نہیں کرنے پڑتے جو شاید مجھے کچھ کرنے پر مجبور کرتاجو میں نہیں کرنا چاہتا تھا جس کا مطلب ہے میں اپنی آزادی اور خود مختاری قائم رکھتا ہوں اور ضاکاروں کا استعمال تنظیموں کو اور موثر بناتا ہے کیونکہ وہ ضروری خدمات اور ضروریات لوگوں کے غیر محفوظ گروہوں کو پیش کرنے کے زیادہ قابل ہوتے ہیں ۔
کسی کو رضاکارانہ طور پر کام کیوں کرنا چاہیے ؟
میں یقین نہیں کرتا کہ کسی کو رضاکارانہ کام کرنے کا پابند ہونا چاہیے اس کے بجائے اسے کچھ ایسے کی پیشکش کرنی چاہیے جسے وہ لطف اندوز ہوتا ہے ایسے وقت بھی جب رضاکارانہ کام کی قیمت چکانی پڑتی ہے ۔
آپ نےرضاکارانہ کام سے کیا خاص فائدے لیے تھے ؟
میں یقین کرتا ہوں کہ رضاکارانہ کام لوگوں کو ترجیحی طور پر پیسوں پر توجہ مرکوز کرنے سے دور لے جاتا ہے جس سے وہ زندگی کے زیادہ خوبصورت اور تخلیقی پہلو تلاش کرتے ہیں جو کہ کسی مالی ادائیگی سے کہیں بہتر ہے ۔
کیا چیز ایک اچھا رضاکار بناتی ہے ؟
مجھے یقین ہے کہ حالات آپ کو زیادہ مثبت بناتے ہیں جو کوئی دوسروں کی مدد کرتا ہے اس کی روحانی قدر بڑھ جاتی ہے خود غرضی سے دور ہو جاتا ہے اپنی غلطیوں سے اور جو کچھ اس کے اردگرد ہو رہا ہے سے آگاہ ہو جاتا ہے یہی ہے جو میں حاصل کرنے کی کوشس کرتا ہوں ۔
کیا نوکری ڈھونڈنے کیلئے رضاکارانہ کام فائدہ مند ہے ؟
بہت سے لوگ کام کا تجربہ حاصل کرنے کیلئے رضاکارانہ کام کرتے ہیں چونکہ بہت سے تنظیمیں اور کاروبار ایسے ہیںجو عملے کی خدمات حاصل کرنے کے متحمل نہیں ہوتے ساتھ ہی بہت سے رضاکار ہیں جن کی کوئی آمدنی نہیں ہے اور اسی لئے رہنے کی بنیادی ضروریا مشکل سے پوری کرتے ہیں مجھے یقین ہے کہ رضاکارانہ کام سب کے لئے دستیاب ہونا چاہیے اور ہو سکتا ہے ۔
کیا چیز آپ کو رضاکارانہ کام کی طرف لے کر آئی ؟
میں نے رضاکارانہ کام ایتھنز میں شروع کیا کیونکہ میں سکھانا اور تعلیم میں مثبت حصہ ڈالنا چاہتا تھا ۔
ہر ہفتے میں کتنے دن اور گھنٹے کام کرتے ہیں ؟
ایتھنز میں میں ہفتے میں پانچ دن اور دن میں دو گھنٹے پڑھاتا ہوں البتہ میں مختلف تعلیمی سرگرمیاں بھی منظم کرتا ہوں اس طرح میں پورے دن میں 9 گھنٹے کام کرتا ہوں ۔
آپ ہر دن کیا کرتے ہیں ؟
ہر دن مشکل ہے پیر سے جمعہ 16:00 سے 18:00 بجے تک میں انگریزی پڑھاتا ہوں ان اسباق کی تیاری کیلئے ایک سے 2 گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے میں عام طو رپر کلاس سے پہلے یا بعدمیں کچھ میٹنگز اور بات چیز کا انتظام کرتاہوں کبھی کبار میں ایتھنز کے دوسرے حصوں میں اسی طرح کی ٹیموں سے ملتا اور عام طو رپر انہیں تدریس اور تعلیم سے متعلق معاملات پر مشورہ دیتا ہوں میں ہر دن ایک سے دو گھنٹے اپنے کمپیوٹر اپنے ٹائم ٹیبل کو ترتیب دینے میں گزارتا ہوں ۔
آپ کے پچھلے تجربے نے آپ کی کیسے مدد کی ہے؟
میں پانچ سال ایک استاد راہا ہوں اور ایک اور پانچ فٹ بال ٹیم کا کوچ 2016 میں میں نے کالج کا ایک پروگرام منعقد کرنے میں مدد کی ان سب چیزوں نے مجھے اپنی موجودہ ذمہ داریوں کو مکمل کرنیکی صلاحیت دی ہے مجھے یہ بھی شامل کرنا چاہیے کہ موسیقی اور فنکارانہ سرگرمیوں کے انعقاد نے میری اپنی صلاحیتوں کو بہت بہتر بنانا ہے ۔
سالوں کے رضاکارانہ کام کے تجربے کے بعد ٹم کو یقین ہے کہ اس کا تجربہ انمول ہے
Add comment