GIVMED: یکجہتی میں ٹکنالوجی کی خدمت نیدا وائی کے طرف سے

ایک اندازے کے مطابق یونان میں ہر سال ادویات کے 34 ملین ڈبوں کو پھینک دیا جاتا ہے، کیونکہ ان کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔ ایک ہی وقت میں، لگ بھگ 1.9 ملین افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارتے ہیں اور بہت سی بنیادی ضروریات کو پورا نہیں کرسکتے، جیسا ادویات تک رسائی کو۔

اس خلیج کو ختم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ سب کو ادویات تک رسائی حاصل ہو، GIVMED کی بنیاد مارچ 2016 میں رکھی گئی تھی۔ GIVMED طبی اعانت کے لئے ایک ایسا نیٹ ورک ہے جو لوگوں کے طرف سے بچ جانے والے دوائیوں کی عطیات کی سہولت فراہم کرتا ہے، تاکہ ان لوگوں کی مدد کی جاسکے جنہیں ان کی ضرورت ہوتی ہیں۔ عوامی مفاداتی اداروں کا نیٹ ورک۔ 2016 کے بعد سے GIVMED کمزور لوگوں کو دو ملین یورو مالیت کی دوائیں دینے میں کامیاب رہا ہے۔

یہ دیکھنے کے بعد کہ زیادہ تر مہاجرین اور تارکین وطن اپنے موبائل فون کو مواصلات کے اپنے بنیادی وسائل اور طریقہ کار یا خدمات تک رسائی کے لیے استعمال کرتے ہیں ، GIVMED ٹیم نے MEDforU کے نام سے ایک ایپ بنانے کا فیصلہ کیا۔ ایپ مفت ہے، مطلب یہ ہے کہ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے، یا دوا لینے کے لیے کوئی معاوضہ نہیں ہے۔ ایپ اینڈراڈ والے آلات اور کمپیوٹرز کے لئے دستیاب ہے۔

اس ایپ کے ذریعہ، آپ اپنی ضرورت کی دوائی کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اور رجسٹرڈ فارمیسیوں پر اس کی دستیابی کی جانچ کرسکتے ہیں، جہاں آپ جاکر انہیں وصول کرسکتے ہیں۔ یہ انگریزی، یونانی، عربی، فرانسیسی اور فارسی میں دستیاب ہے، جبکہ معاون ٹیم یونانی اور انگریزی بولتی ہے۔ یہاں انگریزی میں ایک ویڈیو ہے، جس میں قدم بہ قدم اس ایپ کو استعمال کرنے کے طریقہ کے بارے میں بتایا جائے گا:

جیسا کہ GIVMED ٹیم سے تعلق رکھنے والی نیکولٹا کوؤسٹیڈوڈوری نے ہمیں بتایا، “GIVMED کے اصولوں میں سے ایک یکجہتی ہے اور ہم پرزور یقین رکھتے ہیں کہ کسی بھی فرد یا برادری کی حمایت کرنا ، اور ان کی صحت اور طبی علاج تک رسائی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے ، جو ایک بنیادی انسانی حق ہے”۔

ایسا لگتا ہے کہ GIVMED کا اقدام ان لوگوں کے لئے حل ہے جن کے پاس بچ جانے والی دوائی ہے اور انہیں پھینک دینے میں برا لگتا ہے۔ اب آپ انہیں ضرورت مند لوگوں میں عطیہ کر سکتے ہیں! اور اگر آپ کو دوا کی ضرورت ہو تو ، آپ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں!

Android کے لئے MEDforU ایپ یہاں ڈھونڈیں: play.google.com/store/apps

کمپیوٹر کے لئے MEDforU ایپ یہاں ڈھونڈیں: medforu.org

مزید معلومات کے لیے، آپ GIVMED کی ویب سائٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں: givmed.org

Add comment