14ویں تھیسالونیکی انٹرنیشنل بوک فیر کے میلے میں، ہمارے اخبار گروپ “مایگرٹری برڈز” نے بھی شرکت کی۔ اسی طرح، نیٹ ورک نے ہفتے کے اور اتوار کے روز بچوں کی مدد کی حمایت کی، مئی 13 اور 14۔
اصل میں، یہ سفر کام سے متعلق تھا، لیکن ہم نے اسے اور بھی لطف اندوز بنایا۔
میرے لئے، سب سے خوبصورت چیز یہ تھی جب ہم نے ٹرین پر سفر کیا تھا۔
اپنی منزل تک پہنچنے کے بعد، جہاں ہمیں چھ گھنٹے لگے ٹرین پر جاتے ہوے، ہم ایک گھر میں گئے۔
گھر بہت سادہ لیکن خوبصورت تھا۔ چونکہ میں نے پہلے ایک خیمے میں ایک سال اور پانچ مہینے گزارے تھے، میں گھر کو ایک جنت کی طرح سمجھتا تھا۔
اس تہوار میں بہت سے مختلف بوتھ تھے۔ ان بوتھوں میں سے ایک کو ہمارے لئے وقف کیا گیا تھا۔
ہم نے ایک عنوان کے لئے خصوصی پروگرام میں اخبار متعارف کرایا : کريشن اوف نیوز پیپ۔ جیساکہ: “امیگرنٹ برڈز” کو شیستو کیمپ کی افغان پناہ گزین لڑکیوں کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے۔ یہ اخبار سیکھنے کی ورکشاپ کی طرح ہے جو رائے، عقائد اور جذبات کو آزادی اور ان کے حقوق کا اظہار کرتی ہے۔
اس اخبار کی تیاری ایک قابل قدر اقدام ہے،، اور یہ بہت اچھا ہے کہ ہم اس کے ذریعے بچوں کے الفاظ اور رائے سن سکتے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ کوئی بھی اپنا ملک اپنی خواہش اور مثالی حالات کے تحت نہیں چھوڑتا ہے۔ کچھ مسائل ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ لوگ دوسرا گھر تلاش کرنے کا فیصلا لیتے ہیں۔ تھسولونیکھی کے مغرب میں ایک اسکول کے استاد، پوٹولوجیسو نے مندرجہ ذیل اخبار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مہاجرین کی بحالی کے مرکز سوفیکس، تیسلونیکھی میں پناہ گزین ٹریننگ کوآرڈینیٹر مسز ایتینا پیپنکولی، نے اخبار کے بارے میں ہمارے سوال کا جواب دیا۔
“جب میں نے اخبار کی پہلی والیم کو پڑھا تو میں نے خوشی سے اس کا دوسرا ایڈیشن کا انتظار کیا تو مجھے خوشی ہوئی، میں امید کرتی ہوں کہ یہ نوجوان لڑکیاں پیشہ ور صحافی اور مستقبل میں کامیاب ہونگی۔”
لوگوں کے مثبت نقطہ نظر اور ان کی حوصلہ افزائی ہمیں اسے جاری رکھنے کیلئے ہمارے حوصلے بلند کر رہے ہیں۔
Add comment