کرسمس سب سے ذیادہ منائی جانے والی تعطیلات(حوشیوں) میں سے ایک ہے۔ ہر سال دنیا بھر کے لوگ نومبر سے ہی اپنے گھروں، گلیوں اور دکانوں کو سجانا شروع کردیتے ہیں۔ اپنے پیاروں کے لیے تحائف خریدنے کی خوشی بہت ہی خاص اور دل کو گرما دینے والی ہوتی ہے۔ کرسمس کا احساس اتنا جادوئی ہے کہ لفظی طور آپ اسے اپنے اندر تتلیوں کی اڑان کی طرح محسوس کرتے ہیں۔
مجھے ابھی بھی پچھلے سال کا دسمبر یاد ہے۔ وہ بہت خوشی اور لطف اندوز ہونے والی بات تھی جیساکہ ایتھنز کی ہر گلی میں لوگ اپنی فیملیوں کے ساتھ تھے، خریداری کرہے تھے اور تحائف خرید رہے تھے۔ وہ سب اجتماعات! جوڑے بغیر کسی سوشل ڈیسٹینسنگ اور ماسک پہنے کی فکر کے بغیر ایک دوسرے کے ہاتھ تھامتے۔ چھٹیوں کی روشنی کی روشنی اور رنگ برنگی آسمانی سجاوٹ کی وجہ سے ایتھنز کی ہر گلی دن کی طرح روشن تھی۔ ہوا میں شکر کی میٹھی خوشبو کے ساتھ بیکریوں میں ہجوم مکرونا جیسی تازہ روایتی مٹھائیاں اور بہت کچھ خریدنے کا منتظر ہوتا تھا۔
کرسمس بہت قریب ہے۔ لیکن افسوس کے ساتھ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ اس سال ایسا کچھ نہیں ہے۔ گلیاں سرد اور ویران ہیں، ارد گرد کوئی نہیں ہے۔ ایتھنز کے، سینتگما اسکوائر میں کرسمس کی سجاوٹ گذشتہ سال کی نسبت دوگنا زیادہ ہے۔ نہ صرف سنتگما اسکوائر، بلکہ شہر کا ہر وسطی علاقہ روشن، تصویر کھنچوانے کے لئے کامل ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ہم ایسا نہیں کرسکتے، کیونکہ ہمیں لاک ڈاؤن کے سخت قوانین پر عمل کرنا ہے۔ لوگ کوڈ 19، قومی لاک ڈاؤن اور شام 9 بجے کے کرفیو کی وجہ سے باہر نکلنے سے خوفزدہ ہیں۔
اس سال کرسمس کے تحائف خریدنا مختلف ہے۔ اعلان کیا گیا تھا کہ دکانیں بند کردی جائیں گی۔ تاہم، کورئیر کمپنیوں پر زیادہ بوجھ کی وجہ سے، پہلے سے آرڈر کردہ سامان کو دکانوں سے وصول کرنے کی اجازت ہے۔ اسے “کلک-اوے” کہا جاتا ہے اور یہ 7 جنوری تک ہی ممکن ہوگا۔ لائن یا ٹیلیفون کے ذریعہ کیے گئے آرڈر وصول کرنے کے لئے صرف ایک ہی شخص سٹور پر جا سکتا ہے وہ بھی سٹور میں داخل ہوئے بغیر۔ یہ مناسب نہیں ہے، کیونکہ بچے پورا سال انتظار کرتے ہیں اپنے والدین کے ساتھ جاکر کرسمس کی خریداری کرنے کا۔ بدقسمتی سے اس سال وہ یہ بھی نہیں کرسکتے۔
یہ صورتحال مجھے افسردہ کرتی ہے، کیونکہ کرسمس میری پسندیدہ تعطیلات ہیں۔ پچھلے سال، میں نے سنتگما اسکوائر سے گھر کی طرف جاتے ہوئے بہت خوشی محسوس کی، لوگوں کی خوشی اور قہقہے، سچی خوشی، خوشی اور جوئی ڈی ویور کو دیکھ کر!
میں خوائش کرتا ہوں کہ یہ عالمی بحران جلد ہی ختم ہوجائے، تاکہ ہم سب اپنی پسندیدہ چھٹیاں منائیں! میں ان تمام لوگوں کے لیے افسودہ ہوں ہے جنہوں نے کرسمس کے آنے کا پورا سال انتظار کیا، جیسے میں نے کیا۔ میں آپ کی صحت اور کوویڈ 19 فری چھٹیوں کی خواہش کرتا ہوں!
Add comment