کیمپ کی زندگی نے مجھے بدل دیا ہے۔ میں اپنے پرانے نفس ، اپنی “انا پرستی” اور “میں چاہتا ہوں” کے الفاظ سے تنگ آچکا ہوں۔ میں اپنے پرانے نفس، اپنی “انا” اور “مجھے چاہئے” والے الفاظ سے تنگ آچکی ہوں۔ اب میں دوسرے لوگوں اور ان کے مسائل کو تلاش کرتی ہوں۔ اب میں نے آپ سے آپنی اس نئی شخصیت کے بارے میں بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آپ یہ دیکھ سکیں کہ حالات لوگوں کو کس طرح سے بدل دیتے ہیں۔
جب بھی میں نیند سے بیدار ہوتے وقت اپنے آپ پر گرمجوشی محسوس کرتی ہوں تو، مجھے پتا چل جاتا ہے کہ اس دن مجھے کوئی چیز پریشان نہیں کرسکتی۔ یہ ایک نئی “میں” ہوں جو اب مہاجر بننے کے بعد سامنے آئی ہے۔
مختلف پریشانیوں اور مشکلات کے باوجود، یہ نئی شخصیت آگے بڑھتی ہے، سانس لیتی ہے اور برقرار رہتی ہے۔ اس کی برداشت اور عزم کبھی ختم نہیں ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے، یہ شخصیت بھی تھوڑی غیر مستحکم ہے۔
ہرشام، میری یہ نئی شخصیت ٹوٹتی دکھائی دیتی ہے، اور جیسے جیسے رات ہوتی ہے، دراڑیں اور گہری ہوتی جاتی ہیں۔ جب کیمپ مکمل اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے تو، میری پرانی شخصیت پھر سے نمودار ہوتی ہے اور میں اس وقت تک فکر مند، بے چین اور خوفزدہ رہتی جب تک کہ میرا جسم کام کرنا نہ چھوڑ دے اور میرا دل بہت تیزی سے دھڑکنا نہ شروع کر دے۔
یہ میری پرسکونی کو جذب اور نظرانداز کرتا ہے جو میں نے دن میں حاصل کی ہوتی ہے اور یہ مجھے پیچھے لے جاتا ہے، یہ ایک بار پھر مجھے واپس اپنے گھر میں لے جاتا ہے، وہ گھر جو اب موجود ہی نہیں ہے۔ میرا گھر ابھی والا گھر ترپال سے بنا ہوا ہے۔
میں پیچھے جاتی ہوں. اپنے خوابوں کو کاغذ پر لکھتی ہوں، اور پھر ان کی طرف دیکھتی ہوں اور مسکراتی ہوں جیسے وہ ابھی زندہ ہو جائیں گے۔ البتہ ان دنوں میں اپنے خوابوں یا اپنی امیدوں کے بارے میں نہیں سوچتی۔
میں آنکھیں بند کرلیتی ہوں اور آنے والی صبح کے بارے میں سوچتی ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں میں اپنی نئی شخصیت سے واقف ہوگئی ہوں۔ میں نے اپنے آپ کو پہلے سے کہیں زیادہ پائیدار اور صبر مند فرد بنیا ہے، ایسا فرد جو پریشانیوں کے پہاڑ سے نیچے نہیں اتارا جا سکتا۔
میری نئی شخصیت نے دنیا کو رنگین کردیا ہے۔ میری نئی شخصیت سنڈریلا کی کھو جانے والی چپل کے بارے میں بلکل فکر مند نہیں ہے، وہ اداس نہیں ہوتی اور نہ ہی کسی عیش و آرام والے گھر میں رہنے کا خواب دیکھتی ہے۔
ان دنوں میری شخصیت ان جوتوں کے جوڑے کے بارے میں فکر مند ہے جو میں اپنے ہم وطن – ننگے پاؤں والے بچے کو پیش کرنا چاہتی ہوں۔ صبح کے وقت، میری نئی شخصیت پرسکون ہے۔ دن کے وقت خوبصورت ہے؛ برائے مہربانی میری نئی شخصیت کی راتوں کے لئے دعا کریں۔
آمین
—-
پی ایس۔ یہ مضمون اس وقت لکھا گیا تھا جب مہدیہ اسستو کے ریفیوجی کیمپ میں رہتا تھی۔ 2018 کے شروع میں، وہ ایتھنز کے وسط میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں منتقل ہو گئیں تھی۔ فل وقت اسستو کیمپ میں رہائشی حالات میں بہتری آئی ہے اور خیموں کی جگہ کنٹینر لگائے گئے ہیں۔
Add comment