جنگ اور بھرتیاں نوجوانوں کے خوابوں کو چرا لیتی ہیں۔

جب سے وہاں جنگیں شروع ہوئی ہیں، فلسطین، یمن، شام، عراق اور دیگر ممالک کے لوگوں نے بہت دکھ اٹھائے ہیں۔
غربت اور بے روزگاری نے تلخ ذائقہ چھوڑ دیا ہے، جیساکہ جنگ نے بھی۔

جیسا کہ ہم نے “پناہ گزین پرندوں” کے پچھلے شمارے میں لکھا ہے، کہ ایک اندزے کے مطابق دس بچوں میں سے ایک بچہ کام کرنے پر مجبور ہے۔ اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ ان اذیت ناک جنگوں کے دوران ہونے والی لازم بھرتیوں میں صرف بے گناہ افراد کو ہی شامل کیا جاتا ہے، کیوں کہ اس سے ان کے خواب تباہ ہوتے ہیں جن کی عمر بہت کم ہوتی ہے۔ یہ وہ جنگیں ہیں جو سیاستدانوں کی طرف سے کروائی جاتی ہیں جن کا واحد مقصد دولت کمانا ہوتا ہے۔ انہوں نے بے گناہوں کا خون بہایا، اور بچوں اور نوجوان کا بچپن اور مستقبل تباہ کردیا ہے۔

میں یمن سے آیا ہوں۔ میں جنگ کے دوران وہاں موجود تھا اور میں نے اپنی آنکھوں سے لوگوں کے گروہوں کو دیکھا جو کم عمر نوجوانوں کو گھروں، یا اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے سامنے سے اٹھا کر اپنے مذہب کی حمایت، اپنے ملک کو آزاد کرانے اور اس قسم کے امن کو پھیلانے کے لئے داخلہ لینے پر مجبور کرتے جو ان کے ذاتی اور مادی مفادات کے مطابق ہوتا تھا۔

ایک بار بھرتی ہونے کے بعد، جوانوں کو مارشل آرٹس اور جنگی سازوسامان سے متعلق غیرمتناسب چیزیں سکھائی جاتی ہیں۔ اچھی طرح سے کام انجام دینے کے لیے، ان کو عام طور پر شدید قسم کی تربیت اور سالوں کے تجربے کی ضرورت ہوتی ہے۔ محرکات اور منشیات کا تذکرہ نہ کرنا…

اس کے بعد نوجوانوں کو فرنٹ لائن میں بھیج دیا جاتا ہے۔ جہاں قسمت ان کا انتظار کرتی ہے وہ بلکل بھی اچھی نہیں ہے۔ اگر وہ لڑتے ہوئے مر جائیں، تو ان کی لاشوں کو بازیافت کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ وہ وہی رہتے ہیں، جنگلی شکاریوں کے رحم و کرم پر۔

Add comment