اپریل 2021 میں آن لائن ہونے والے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک میلے “اپنی آواز بلند کريں” میں حصہ لینے سے حاصل کردہ تجربات کا اشتراک کررہے ہیں۔
پوپل سلطانی
کچھ عرصہ پہلے، میں نے “اپنی آواز بلند کرو” کے تہوار میں حصہ لیا تھا۔ اس تہوار میں یونان کے لوگوں نے ہمارے ساتھ متحد ہوکر انسانی اسمگلنگ کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔ لوگ کمزور لوگوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے سے بات اور متاثرین کی مدد کرنی ہوگی۔ اکثر متاثرین دوسروں سے بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔ ہمیں ان کی باتوں کو ان کی نگاہوں سے سمجھنے اور ان کے دل سے سننے کی کوشش کرنی چاہئے۔ صرف اس صرف اسی طرح سے ہم ان کی مدد کرسکتے ہیں۔ ہمدردی کے ساتھ ہم ان کے حالات کو سمجھنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر ہم انسانی سمگلنگ کو روکنے اور ایک بہتر دنیا بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اپنی شرکت کے لیے میں نے یہ تصویر لینے کا فیصلہ کیا۔ اس میں آپ دو افراد کو دیکھ سکتے ہیں، آپ پہچان سکتے ہیں کہ ان میں سے مظلوم کون ہے۔ اور اگر ہم کسی مظلوم سے ملتے ہیں تو ہمیں ان کی مدد کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
میرا پیغام: “ہمدردی دوسرے کی آنکھوں سے دیکھنا ہے، دوسرے کے کانوں سے سننا ہے اور دوسرے کے دل سے محسوس کرنا ہے۔ بغیر ہمدردی کے ہم جانیں فروخت کرنے والے اندھیروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔”
علی وازی
مجھے “اپنی آواز بلند کرو” کے تہوار میں شریک ہوکر بہت خوشی ہوئی۔ یہ ایک بہت اچھا تجربہ تھا۔ انسانی اسمگلنگ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ ہر سال، ہزاروں مرد، خواتین اور بچے اپنے ممالک اور بیرون ممالک اسمگلروں کے ہاتھ لگ جاتے ہیں۔ استحصال کی صنف نہیں ہوتی ہے۔ یہ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ اگر ہم ایسے واقعات سے آگاہ ہیں تو ہمیں ان کے بارے میں بات کرنی ہوگی اور عمل کرنا ہوگا۔ ہمیں متاثرین کی مدد کرنی چاہئے۔ ہمیں ان کی خاموشی کو روکنے کے لئے ان کی بات سننی اور ان کا ساتھ دینا چاہئے۔
میرا پیغام: “انسانوں کی طرف سے انسانوں کا استحصال کرنا ایک جرم ہے، ہم نظر انداز کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں، لیکن ہم کبھی بھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہمیں پتہ نہیں تھا۔”
Add comment