Photo by Migratory Birds team

سارونک خلیج میں تیل کے تقسیم ہونے کے نتائج

حال ہی میں اتوار سپتمبر 10-2017 کو یونان کے مرکزی پورٹ پیریس کے قریب، سالامینا کے ساحل پر، ” ایئیا زونی ||” ایندھن تیل سے بھرا ہوا ٹینکر ڈوب گیا۔

جس میں 2٬500 ٹن سے بھی زیادہ ایندھن کا تیل اور 370 ٹن سمندری گیس تھی۔

سارونک خلی میں ٹینکر کے ڈوبنے کے بعد تیل کے پھیلنے کی ایک تخلیق اس وقعہ میں سے ایک ہےجو میڈ یا فی الحال سامنا کر رہا ہے۔

جیسا کے یہ ایک ایسا واقع ہے جس کے نتائج نا صرف یونانی گورنمنٹ کو نقصان ہوا بلکہ سمندری زندگی، آب وہوا، صحت، ماہی گیروں، غذایت، سمندر کے ساحل کا سیاہ ہو جانا اور اس کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کے سیاحوں سے متعلق بھی ہے۔

اس واقعہ کی تحقیق کے لیئے ہماری ٹیم نے کچھ تنظیموں کا وزٹ کیا۔

مونک سیل (Monk Seal( کا مطالع اور حفاظت کرنے والی ہیلینک سوسائٹی:

ہماری بات ستیلا آدمنتوپوولو، کے ساتھ بائیولوجسٹ اور MOM کے حیاتیات اور بانی رکن کے متعلق ہوئی اور دیمیتری چیاکالو، میڈ یا اور MOM کی لاجسٹک کے لئے زمہ دار ہے

انہوں نے ہمیں بتایا کہ “ہم لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ اگر وہ کسی (Seal)

کو دیکھیں تو انہیں ھمیں الرٹ کرنا ہوگا،

لیکن ہمیں اس مسئلہ کو بہت جلد دیکھنا ہوگا اگر (Seal) کو مسئلہ ہے کیونکہ مسئلہ کھانے کی کمی سے بھی ہو سکتا ہے جو فوری طور پر ظاہر نہی ہوگا۔

اب تک کوئ بھی (Seal) ایسی نہی ملی جسے سارونک سمندر میں تیل کے بہاؤ سے کوئی مسئلہ ہوا ہو

یہاں تک کہ اگر انہیں جلدی مسئلہ ہو بھی جاۓ تو (Seals) ہر سال اپنی جلد بدلتی رہتی ہیں

تو یہ مسئلہ بھی دور ہو جائے گا”.

ہیلینک اورنیٹھولوجیکل سوسائٹی:

یہاں ہماری ملاقات ماحولیاتی تعلیمی آفیسر ایوغینیا پانوریوں، سے ہوئی

انہوں نے کہا کہ تیل سے متاثر ہونے والے پرندوں کی صحیح تعداد ہمیں معلوم نہیں اور ابھی تک 10 سے کم ہی پرندے ملے ہیں جو کہ تیل سے متاثر ہوئے لیکن ہم نہیں جانتے کے کتنے پرندے مبتلا ہیں کیونکہ کوئی بھی پہچان نہیں کر سکتا نا دیکھ سکتا ہے کیونکہ وہ ہم سے دور ہیں”.

“سب سے اہم بات اس علاقے کے اردگرد کچھ چھوٹے جزائر ہیں جو سمندری پرندے مختلف قسم کے لئے استمعال کرتے ہیں یاں تو وہ اپنے گھونسلے بناتے ہیں بیشتر آرام کیلئے اور پورے علاقے کو استمعال کرتے ہوئے خود کیلئے کھانا تلاش کرتے ہیں”

“جب تیل ان کے پنکھوں پر آتا ہے تو انہیں تکلیف دیتا ہے۔ ہم نے ان علاقوں کی نگرانی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے ٹاپوؤں کو دیکھنے کا کہ وہاں کوئی مسئلہ تو نہی”

میڈی تیرانیان سوس نیٹورک:

یماری بات میڈی تیرانیان سوس نیٹورک کی ڈائریکٹر خریستینا کوداکسی، سے ہوئی

“انہوں نے کہا کہ جب اس طرح کی صورتحال یورپ میں اور باہر ہورہی ہو تو وہاں تو وہاں اداریاتی بابکاری کی منصوبہ بندی ہوتی ہے

اس وقت یونان میں اس وجہ کی حد تک یہ مسئلہ وصول ہوا ہے اور بہت ساری کمپنیاں پہلے سے ہی سارونک سمندر اور ساحل کے لیئے کام کر رہی ہیں اور ان کی کوشش ان علاقوں کو صاف کرنا ہے

یہ معلوم کرنے کے لیئے کہ کتنا وقت لگے گا تمام ماحولیاتی ادارے اس مسئلہ کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں اور ہم اس صورتحال پر ذور دینگے کہ اصل میں جہاز (Ship) کے ساتھ کیا ہوا تھا ۔ انصاف ہوگا”.

سمندر اور ساحل کو ڈیواٹیرنگ کرنا ایک مشکل کام ہے، کیونکہ جو وہ جمع کرتے ہیں،

چاہے وہ تیل کے ساتھ سمندر سے پانی ہو یا ساحل کی ریت اور کناروں پہ تیل۔

ہمیں خصوصی سہولیات پہ جانا ہوگا جہاں تیل کو نکالنے کے لیئے خصوصی معاہدے ہو رہیں ہو”.

“جب سمندر میں پانی سطح پر آتا ہے اور وزن کی وجہ سے گزرنے والے گھنٹوں کے طور پر، تھوڑا سا تیل پانی میں داخل ہو جاتا ہے، لہذا ان معاملات میں پہلی چیز جو ہو رہی ہے وہ یہ کہ جو تیل سمندر کی سطح میں پھیلا ہوا ہے اس کے لیئے ایک نیٹ بنا کر اسے کم کرنا”۔

Photo by Migratory Birds team
Photo by Migratory Birds team

Add comment