Photo by Anwar Ghoubari

کیا 18 سال کے بعد کے نابالغ بچوں کو مدد ملے گی؟

حالیہ برسوں میں، اور خاص طور پر 2019 کے آخر اور 2020 کے آغاز میں، یونان میں تنہا نابالغوں کے بہاؤ کی شرح سب سے زیادہ تھی، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس وقت ملک میں 5000 سے زیادہ غیر ساتھی نابالغ رہتے تھے۔ تقریباً 2 سال بعد، اس تعداد میں کمی واقع ہوئی اور اس وقت یونان میں رہنے والے نابالغ بچوں کی تعداد 2000 سے کچھ زیادہ ہے۔

یونان میں،تنہا نابالغوں کی اکثریت شیلٹر ھاوس جیسے مقامات پر ہوتی ہے۔ وہاں انہیں قانونی اور نفسیاتی مدد ، اوران کے پاس سماجی کارکن اور اساتذہ بھی ۔ تاہم، بعض اوقات بنیادی سامان، جیسے حفظان صحت اور کپڑوں کی کمی، اور حرارتی مسائل بھی ہوتےہیں، جیسا کہ وہ موسم سرما میں گرم نہیں ہوتے اور ویسے ہی موسم گرما میں سرد ۔

تنھا نابالغ عموماً سیاسی پناہ اور خاندان کے دوبارہ اتحاد کے انتظار میں یا کسی دوسرے یورپی ممالک کو روانگی ۔ ان کے پاس صرف ایک ہی آپشن ہے کہ وہ صرف انتظار کریں، چاہے اس میں کافی وقت لگے۔ لیکن یہ تنھا نابالغ، جو نقل و حمل یا سفر کے انتظار میں ہیں، اس عمل کے دوران 18 سال کے ہو سکتے ہیں۔

یہاں یونان میں پناہ گزین یا پناہ کے متلاشی کے لیے 18 سال کا ہونے کا مطلب صرف خود مختار ہونا نہیں ہے۔ یہ بہت سی ذمہ داریوں کے ساتھ آتا ہے جو، اگر آپ زبان نہیں جانتے اور مقامی کمیونٹی میں اچھی طرح سے ضم ہونے کے بغیر، اسے بہت مشکل بنا دیتے ہیں – خاص طور پر ایک تنہانابالغ کے لیے، جس کے لیے قانونی اور نفسیاتی مدد اچانک بند ہو جائے گی، اسے زندہ رہنا پڑے گا۔ اکیلے، نوکری تلاش کرنے کے لیے اور زیادہ تر وقت اس کے سر پر چھت۔

سماجی شمولیت کے دو اہم طریقے ہیں: پہلا، پناہ کے متلاشیوں کی رہائش کے لیے (استیا) پروگرام اور دوسرا، )ھیلیوس) پروگرام بین الاقوامی تحفظ حاصل کرنے والے تسلیم شدہ مہاجرین کے لیے۔ (ھیلیوس) پروگرام آپ کی رجسٹریشن کے تقریباً 1-2 ماہ بعد رہائش کی پیشکش کرتا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کے پاس ایک معاہدہ ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ آپ اپارٹمنٹ کرائے پر لے رہے ہیں۔ یہ پروگرام تربیتی معاونت اور ملازمت کی مشاورت بھی پیش کرتا ہے، جب تک کہ آپ فیصلہ نہ کریں کہ کیا کرنا ہے۔

18 سال کی عمر کے تنہا نابالغوں کو بہت سے مسائل کے ساتھ ساتھ خود بھی نمٹنا پڑے گا۔ یہ ضروری ہے، یہاں تک کہ کچھ سالوں کے لیے، مدد حاصل کرنا، بنیادی طور پر قانونی اور طبی۔ ایسا نہیں ہے کہ ایک دن آپ 18 سال کے ہو جائیں اور اچانک آپ بالغ ہو جائیں اور آپ کو کسی مدد کی ضرورت نہ ہو۔ یہاں تک کہ ایک بالغ کے طور پر بھی انہیں اس قسم کی مدد کی ضرورت ہوگی۔ میں جو کہہ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ زندگی پیچیدہ ہے اور ایک نوجوان بالغ ہونا کسی دوسرے ملک میں آزادانہ طور پر رہنے کی کوشش کرنا اور بھی پیچیدہ ہے۔ تو آئیے عام بالغ ہونے کا تجربہ کرنے میں ان کی مدد کریں!

Add comment