ہمیں 2019 کی کونسی چیزیں یاد رہیں گی۔۔۔
مجھے اپنے اسکول کا اپنا پہلا دن یاد رہے گا۔ – زہرہ عمرانی۔
وہ لمحات جو میں نے اپنے تھیٹر گروپ کے ساتھ گزارے، جس کی میں ممبر بھی ہوں – دیمترا کائسیدی۔
مجھے ہمیشہ اپنے سچے دوست یاد رہیں گے۔ – کیم
میں اپنے بلی کے بچے، “سوفی” کو اپنانے کا شکر گزار ہوں۔ – الیاس شریفی۔
2019 کے قومی انتحابات سے یونان کی حکومت تبدیل ہوگئی، جس سے مہاجرین کی حیثیت بھی بدلاؤ آیا۔ – مہدیہ حسینی۔۔۔۔
میں نے اس گانے پر رقص کرنے میں پیشرفت ظاہر کی، جس کو میں ماضی میں سن کر رویا کرتی تھی۔ – نیدا وائی۔۔۔۔
میں اپنے خاندان سے جدا ہوگیا تھا اور میں کافی عرصے تک ایک اکیلا رہا۔ سابر انصاری
مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے گرو کا ایک فرد چلا گیا… کیونکہ آخرکار وہ اپنے خاندان سے دوبارہ ملے والا ہے۔ – مرتضیٰ رحیمی۔
میں اپنے یونانی دوستوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا!😍 – عمر ع۔۔
میں نے بہترین طالب علم کا ایوارڈ حاصل کیا اور اسکول حتم کر کے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں قدم رکھا۔ لیکن 2019 میرے لئے تکلیف دہ تھا، کیوں کہ میں نے اپنے چچا کو کھو دیا۔ – احتشام خان.
2019 میں سے جو مجھے یاد رہے گا وہ یہ ہے کہ کچھ تجربات کی وجہ سے ہم کیسے اور کتنا بدل سکتے ہیں۔ – ماریانا سپیلیوتاکی
2019 کا بہترین لمحہ وہ تھا جب میں نے اخبار “مہاجر پرندے” کے ادارتی اجلاس میں پہلی بار شرکت کی۔ – سبرینہ ہٹزی
Add comment