تنہائی (ایک گہرا پیغام)

۱) تنہائی، ایک راز اور ایک خاموشی ہے۔

   راز ہے، اُن انسانوں کا جو کچھ بولتے نہیں

مطلب مردے

 

۲) تنہائی، ایک جذبہ اور ایک طاقت ہے

  جذبہ ہوتا ہے مانگنے کا، خدا کی توفیق سے

مطلب دعا

 

۳) تنہائی، ایک عشق اور ایک محبت ہے

  عشق، خدا سے سچی محبت کی دعا۔ 

مطلب اُلفت

 

۴) تنہائی، ایک خوشبو اور ایک مہک ہے

   خوشبو جو پھول سے ہو، جو مخلوق کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے

 مطلب چاہت

 

۵) تنہائی، ایک درد اور آنسو ہے

  درد اپنوں کی یادوں کا، آنسو جو لہو بن جاتے ہیں

مطلب جدائی

 

۶) تنہائی، ایک خوشی اور مسکراہٹ ہے 

   خوشی ہوتی ہے, گزرے وقتوں کو یاد کرکے مسکرا دینا 

مطلب والدین ، اپنے اور دوست

 

۷) تنہائی، زندگی کا ایک باب اور سبق ہے

  باب اسلئے کہ اپنی غلطیوں پر پشیمان ہوکر معافی مانگنا

مطلب اپنی انا

 

۸) تنہائی، ایک علیحدگی اور اتحاد ہے

ماضی سے علیحدگی اور موجودہ حال سے اتحاد ہے۔

 مطلب وقت

 

۹) تنہائی، زندگی اور مشکلات ہے

  مشکلات سے بھری زندگی کو باوجود مشکلات کو حل کرنے کے راستے تلاش کرنا

مطلب اُمید

 

۱۰) تنہائی، میں اور تم 

 خان، جوکہ اندھیرے میں بیٹھ کر تمہیں لکھ رہا ہے۔

مطلب تنہائی کی محبت۔ 

Add comment