اگر آپ نہیں جانتے ہیں کہ “فرائیڈیز فور فیوچر” کیا ہے … تو ہم آپ کو بتانے کے لئے یہاں حاضر ہیں! “فرائیڈیز فور فیوچر” ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے خلاف نوجوانوں کی ایک تحریک ہے جو گریٹا تھنبرگ سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔ جسے اگست 2018 میں عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کرنے پر اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے، دن بدن، زیادہ سے زیادہ لوگ اس تحریک میں شرکت کر رہے ہیں۔ جمعہ کے روز دنیا بھر ميں ہزاروں افراد، خاص طور پر طلباء، مظاہرے میں شرکت کے لئے جمع ہوتے ہیں۔
27 ستمبر جمعہ کے دن، ایتھنز میں واقع سنتگما اسکوائر میں ہونے والے ایک مظاہرے میں، میں نے بھی شرکت کی۔ “فرائیڈیز فور فیوچر”، بحیثیت تحریک، ہمیں امید دلاتی ہے کہ اس دنیا کی پرواہ کرنے والے لوگ بھی موجود ہیں اور تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔ تاہم، میں سمجھتا ہوں کہ بہتری کے لئے کچھ گنجائش موجود ہے، کیوں کہ میں نے محسوس کیا کہ ہمیں صرف باتیں کرنے کی بجائے کچھ کرنا چاہئے۔ میں نے محسوس کیا کہ، مثال کے طور پر ہم اس شہر کو صاف کرسکتے ہیں۔
“فرائیڈیز فور فیوچر” کی دکھائی گئی تصاویر میں لوگوں کا تصور دکھایا گیا ہے جنہوں نے اس مارچ میں حصہ لیا۔
Photos by Elias Sharifi
Add comment