Photo by Mortaza Rahimi

فیبرک ریپبلک: پرانے کپڑوں کو نئی زندگی دینا

کیا آپ جانتے ہیں کہ جو ہم اپنے پرانے کپڑوں کے ساتھ کرتے ہیں وہ ہمارے سیارے کا دوسرا سب سے بڑا مسئلہ ہے؟ یا، آپ کو پتا ہے کہ ایک جوڑا جینز بنانے کے لئے 8.000 لیٹر پانی کی ضرورت پڑتی ہے؟ بلکل، اب آپ کو پتا چل گیا ہے! 

فیبرک ریپبلک ایک لباس کا نظم و نسق کا نظام ہے جو کہ کمزور گروہوں میں اچھی حالت کے کپڑے تقسیم کرتا ہے، جب کہ خراب حالت والے کپڑوں کو دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جاتا ہے یا لوازمات (جیسے بیگ) اور کھلونے (جیسے بھورے جانور ) بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ تنظیم 2017 میں ایتھنز  شہر میں تشکیل دی گئی تھی اور اس کی حمایت اسٹاروس نیارکھوس فاؤنڈیشن نے کی ہے۔

   ان کے دو مقاصد ہیں: غریب، بے گھر لوگوں اور دیگر ضرورت مند لوگوں کو کپڑے دے کر اور ماحول کی حفاظت میں اپنا حصہ ڈالنا۔ ان کا اولین مقصد حقیقت کے لئے اجتماعی طور پر معاشرتی اور کچرے کو ختم کرکے ماحولیاتی شعور کو فروغ دینا ہے۔ 

ان کا طریقہ کا بہت ہی آسان ہے۔ سب سے پہلے، وہ لباس جمع کرنے والی مخصوص ٹوکریوں سے کپڑے جمع کرتے ہیں جو انہوں نے شہر کے آس پاس رکھی ہوتی ہیں۔ وہ ان کو جراثیم سے پاک کرتے ہیں، پھر وہ انھیں دھوتے ہیں اور بالآخر صنف اور جسامت کے لحاظ سے ان کی درجہ بندی کرتے ہیں۔ کمزور شہریوں کو تقویت دینے کے لئے وہ انہیں پیک کر کے تنظیموں کو بھیج دیتے ہیں، بجائے اس کے وہ بلدیتی نظام کے تہد کچرے میں پھینک دیے جائیں۔ 

ہم ایتھنز شہر کے علاقے نیہ فیلڈلفیا میں قائم کردہ فیبرک ریپبلک کے ہیڈ دفتر کا دورہ کیا۔ جہاں کاکیہ کورویسی، اس تنظیم کے رابطہ پرسن نے ہماری رہنمائی کی۔ انہوں نے ہمیں وہ جگہ دکھائی جہاں وہ سب کپڑوں کا انتظام کرتے ہیں اور ہمیں سارے طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ہمیں وہ جگہ بھی دکھائی جہاں وہ نئے رضاکاروں کو تربیت دیتے ہیں۔ ہم نے محسوس کر رہے تھے کہ وہ جگہ کافی ماحول دوستانہ ہے، جیسا کہ ہم نے دیکھا کہ وہاں کی سجاوٹ بھی کپڑوں سے کی گئی تھی۔ ذاتی طور پر، مجھے وہ صوفہ بہت پسند آیا جس پر سپرے کے ساتھ ماحول کے تحفظ کے بارے میں کچھ پیغامات لکھے ہوئے تھے اور وہ سبز قالین جو بلکل گھاس کی طرح دکھائی دیتا تھا۔ مسز کورویسی نے بتایا کہ: “ہر لباس کو تیار کرنے کے لئے بہت سارے وسائل اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ کپڑے کوڑے میں نہ جائیں، بلکہ انہیں ری سائیکلنگ کیا جائے، تاکہ ہم ماحول کی حفاظت کرسکیں۔

کپڑوں کی ری سائیکلنگ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ جب تک ہم اپنے پرانے کپڑوں کو پھینکنے کے طریقے کے بارے میں کچھ کر نہ لیں تب تک ماحولیاتی نظام کے نتائج بہت زیادہ ہوں گے۔ یہ صنعتوں سے کیمیکل آلودگی یا  پانی، توانائی کے ذرائع، جیواشم ایندھن اور خام مال کا زیادہ استعمال جیسے مذید مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

Photos by Mortaza Rahimi

سبرینہ ​​ہٹزی۔

Add comment