Photo by Free Movement Skateboarding

فری موومینٹ سکیٹ بورڈنگ: اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم چاہے کتنی ہی بار کیوں نہ گریں، ہمیں ہمیشہ دوبارہ واپس اٹھنا چاہیے۔۔

“مفت تحریک سکیٹ بورڈنگ” یو.کے. کی ایک 8 رکنی ٹیم ہے، جو پچھلے دو سالوں سے ایتھنز میں پناہ گزینوں اور مقیم لوگوں کو سکیٹ بورڈنگ سیکھا رہی ہے۔ ان کا بنیادی مقصد تمام قوموں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اکٹها کرنا اور ان کی جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں حوصلہ افزائی کرنا ہے. وہ خاص طور پر لڑکیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، اور انہیں خود پر یقین رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ میں اس ٹیم کے بارے میں لکھنے کے لئے واقعی خوش قسمت ہوں، کیونکہ میں ہر ہفتے ان کے اجلاس میں شرکت کرتا ہوں۔ لیکن چلو شروات سے شروع کرتے ہیں۔ 

روبی، ٹیم کے رہنما جس نے فلسطین میں رضاکارانہ طور پر فلسطینی بچوں کو سکیٹ بورڈنگ کی تعلیم دی۔ اس نے ان بچوں میں مثبت توانائی اور خوشی دیکھی، کہ وہ یونان میں ایک ایسی ہی سرگرمی منظم کرنا چاہتی  تھی، جیساکہ اس وقت پناہ گزینوں کی نئی لہر یونان میں اوٹھی ہوئی تھی۔ انہوں نے تنظیم “کھورا” اور اپنے دوستوں بین اور ویل کی مدد کے ساتھ اس منصوبے کو شروع کیا۔ 

ٹیم کے ہر رکن کی شمولیت کا ایک مقصد ہے۔ جو “کھورا” تنظیم میں رضاکار تھا. جو کمیونٹی سینٹر کے لئے لکڑی کی مدد سے مختلف چیزیں بناتا تھا اور اب “فری موومینٹ سکیٹ بورڈنگ” کے رکن ہونے کے طور پر وہ سکیٹنگ کے لئے ریمپ تیار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا “میری ان تمام لوگوں کو دیکھ کر حوصلہ افزائی ہوتی ہے جب وہ اپنی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے سیشن میں آتے ہیں”۔ امبر نے ٹیم میں شمولیت اس لیے اختیار کی، کیونکہ جب وہ فلسطین اور عراق میں سکیٹ بورڈنگ کی تعلیم دے رہی تھی تو اس نے دیکھا کہ سکیٹ بورڈنگ کتنی مثبت توانائی پیدا کرسکتی ہے۔ اس نے کہا کے “مجھے یقین ہے کہ سکیٹ بورڈنگ سب کے لئے ہے اور سب سکیٹ کر سکتے ہیں!” اس کے علاوہ، اولمپیا نے وضاحت کی ہے کہ اگر وہ ایک پناہ گزین ہوتی، تو وہ اتنی مدد حاصل کرتی جتنی اسے حصل ہو سکتی، اس لئے اس نے پناہ گزینوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

جوانا اور کونر نے رضاکارانہ طور پر “فری موومینٹ سکیٹ بورڈنگ” میں حصہ لیا۔ جوانا نے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ سکیٹ بورڈنگ سے محبت کرتی ہیں اور وہ یہ سمجھتی ہیں کہ بچوں کا جسمانی سرگرمیوں میں شرکت کرنا ضروری ہے۔ کونر نے اپنے ایک پرانے دوست سیکھا کہ سکیٹ کس طرح کرتے ہیں اور اب وہ سکھانا چاہتے ہیں۔

یہ تمام کہانیاں میرے لئے بہت متاثر کن تھیں، لہذا میں نے  سکیٹ بورڈنگ سیکھنے والے بچوں سے بھی ان تجربے کے بارے میں پوچھا. ان میں سے بعض کے جوابات واقعی بہت جذباتی تھے. حسن نے بتایا: “جس جگہ میں میں پیدا ہوا تھا وہاں بہت سے طالبان تھے. انہوں نے اپنے دادا کو مار دیا. تو ان سب واقعات کو بھولانے کے لیے سکیٹ کی مدد لیتا ہوں، اس سے مجھے وہ سب بھولنے میں مدد ملتی ہے۔ کسی بچے سے ایسے جذباتی جواب  سننا آسان نہیں ہے۔ یقینا میں نے لڑکیوں سے بھی انکے تجربے کے بارے میں پوچھا۔ دریا نے کہا: “میں لڑکیوں کے ساتھ سکیٹنگ کرنے سے لطف اندوز ہوتی ہوں اور مجھے سکیٹنگ پسند ہے، کیونکہ یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم چاہے کتنی ہی بار کیوں نہ گریں، ہمیں ہمیشہ دوبارہ واپس اٹھنا چاہیے”۔ 

اس ٹیم کی خاص بات یہ ہے کہ وہ سکیٹ بورڈز اور حفاظتی گیئرز کے سے کہیں زیادہ مہیا کرتے ہیں۔ یہ ایک ٹیم سے بڑ کر ہے. یہ سکیٹنگ ایک وسيع خاندان ہے. ایک خاندان جو آپ کو ہمیشہ  سارہتا ہے اور جب بھی آپ گرتے ہیں تو آپ کی دوبارہ اٹھنے میں مدد کرتا ہے۔ وہ آپ کو ایک میٹھی مسکراہٹ کے ساتھ “الوداع” کہتے ہیں اور اس سے بھی ذیادہ میٹھاس کے ساتھ آپ کو دوبارہ خوش آمدید بھی کرتے ہیں۔ 

مزید معلومات کے لئے، آپ ان کی ویب سائٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں:freemovementskateboarding.com

Photo by Free Movement Skateboarding

Add comment