میں کاغذ پر قلم رکھ رہی ہوں، اس وقت کے بارے میں اپنا خیال اور جگہوں کی رکاوٹوں کے بارے لکھنے کے لیے جس سب سے میں گزرا ہوں۔ میں کیا ہوں؟
میں ایک موقف پرست ہوں جو وہم، سایہ کی رات میں تجارت کرتی ہے۔
مجھے رہنا، کھیلنا، مزے کرنا پسند ہے۔ مجھے اپنے پندرہ سالوں اور اپنی تعریف سے محبت ہے اور اپنے نم جسم کو فوارے کی طرح ہلانے سے۔
وہ میرے اندر رہتی ہیں، اگر چھپاتی ہوں تو وہ میرے اندر ہی اندر برم یا خیالی مخلوق کی طرح رہ جائیں گی۔
میں ایک گڑیا کی طرح ہوں جسکے ساتھ بچے کھیلتے ہیں، جو زندگی کے معنی کے بارے میں کچھ نہیں جانتی۔ کپتان کے بغیر ایک جہاز کی طرح، سمندر کی لہریں میرے ساتھ ایسا کرتی ہیں جیسے کہ وہ بہت مہربان ہوں۔
میرے تجربے کی فہرست کا خلاصہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں- میں خود اپنے خون کے ساتھ لکھ رہی ہوں۔
مجھے پرواہ نہیں ہے کہ آپ کا نام کیا ہے، یا کہاں سے ہو اور کہاں پیدا ہوئے۔ ميں نے اپنی اصل کہانی اپنی انگلیوں سے لکھی ہے۔
آپ سب کوں ہیں!!!
آپ کچھ بھی نہیں ہیں۔ آپ صرف میری موت کا سبب تھے اور جن کی وجہ سے میں نے اپنے بچپن سے انکار کیا ہے۔
آپ مجرم ہیں۔
میں کون ہوں؟ اور آپ نے مجھے کیوں مارا !!! میں جنگ سے بھرے ہوے وطن کی ایک غلطی ہوں۔ میں ایک جوڑے کی غلطی ہوں جو سوچتا ہے کہ میں ان کی آفت زده زندگی کی راہ میں کھڑی ہوں گی۔ میں ایک معروف اور اچھے تعلیم یافتہ ڈاکٹر کی غلطی ہوں جس کا ایک ہی مقصد ہے منافع۔
میں ایک نوجوان آدمی کی غلطی ہوں جس نے ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ذیاتی کی اور جس کو کبھی بھی انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا یا سزا نہیں دی گی، کیوںکہ اس کے پاس پیسہ تھا۔
میں ایک عورت کی غلطی ہوں جو ماں بننے کے لئے تیار نہیں تھی۔ میں ایک ایسی بچی ہوں جس نے زندگی سے انکار کر دیا تھا کیونکہ سب مرد اور عورت غیر ذمہ دار تھے۔
میں اس جوڑے کا خواب ہوں جن کے کبھی بچے نہیں ہوسکتے۔
میں ہر لڑکی کا خواب ہوں جو ابھی بچیاں ہے۔
میں ہر دادی کا خواب ہوں جو مرنے سے پہلے اپنے پوتوں کو دیکھنا چاہتی ہیں۔
کیا مجھے مارنا اور مجھ پے تشدد کرنا اتنا آسان تھا؟
تم نے میرے بچپنے اور میرے خوابوں کو ختم کر دیا ہے۔
ایک لمحے کے لئے یہ مت سوچیں کہ میں آپ کو کبھی معاف کروں گی۔۔۔
میں نے ایک تیسرے انسان کو رکھ کے وہ سب چیزیں کہیں جو بچوں کو انکے حقوق یا موقع کو معمول کے طور بچپنے میں رہنے سے منع کرتی ہیں۔ وہ جنگ، والدین، بہن بھائیوں، دادا دادی، یا ملک میں مختلف حالات کی وجوہات کی وجہ سے ہوسکتی ہیں۔
Add comment