Gia na doume an douleveis.

سکیھدیا آرٹ: کیا ریسائکلنگ کا تعلق آرٹ سے ہے؟

نئی نئی چیزوں کو بنانے کے لئے کاغذ کے استعمال کا عمل سننے میں پیچیدہ لگتا ہہوگا، لیکن حقیقت میں بہت آسان ہے۔ مجھے اس کا احساس تب ہوا جب میں نے ایتھنز کے وسط میں واقع، “شیڈیا آرٹ” کا دورہ کیا، جہاں وہ نہ فروحت ہونے والی “سکیھدیا” میگزین کی کاپیوں سے بہت ساری چیزیں تخلیق کرتے ہیں جن کو ہم حقیقت میں استعمال کرسکتے ہیں، جس میں لیمپ، شاپنگ بیگ، گھڑیاں، زیورات اور بہت سی لاجواب اشیاء شامل ہیں۔

اگر آپ خواہش مند ہیں تو، آپ اصل میں پرانے ریپنگ پیپر سے لے کر اخبارات اور رسالوں تک  کا استعمال کرکے خود ان کو دوبارہ بنانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ مزید آگے بڑھنے سے پہلے ہمیں “سکیدیا” میگزین کے بارے میں مزید بات کرنے کی ضرورت ہے۔”سکیدیا” ایک ماہانہ رسالہ ہے، جس میں مضامین، مزاحیا اور یقینا سیاسی موضوعات شامل ہوتے ہیں۔یہ رسالہ آپ کو اسٹورز یا اخبار کے اسٹینڈز پر نہیں ملے گا، کیوں کہ یہ رسالہ بے گھر، بے روزگار اور بڑی عمر کے لوگوں کی حمایت کے لئے شائع کیا جاتا ہے۔وہ میگزین کو ایتھنز اور تھیسالونیکی شہر کے مختلف مقامات پر، جیساکے میٹرو اسٹیشنوں یا دیگر ہجوم والی جگہوں پر فروخت کرتے ہیں۔ انہیں پہچاننا بہت ہی آسان ہے، کیونکہ انہوں نے سرخ رنگ کی واسکٹ پہنی ہوتی ہے۔

 

نہ فروخت ہونے والی تمام کاپیاں “سکیدیا آرٹ” پروجیکٹ کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔ عام طور پر پرنٹ میڈیا معمول کے مطابق نہ فروخت ہونے والی کاپیوں کو ری سائیکل کرنے کے طریقہ کار پر عمل کرتا ہے، ان کمپنیوں کو دے کر جو کاغذ کی ری سائیکلنگ میں مہارت رکھتی ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر، متبادل کچرے کے انتظام مندرجہ ذیل اقدامات پر مبنی ہے: کچرے کی روک تھام، اس کا دوبارہ استعمال، ری سائیکلنگ، دوبارہ پریوست مواد اور قابل تجدید توانائی اور آخر میں لینڈ فل شامل ہیں۔ “سکیدیا آرٹ” پروجیکٹ کا مقصد کچھ معاشرتی مواقع پیدا کرتے ہوئے، کاغذ کے ضیاع سے بچنا، اپنے ماحولیاتی نقش کو کم کرنا ہے۔

آپ یہ سوچ رہے ہونگے کہ: ری سائیکلنگ کا آرٹ کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ “سکیدیا” میگزین کی فروخت نہ ہونے والی کاپیاں “سکیدیا آرٹ” لیب میں جمع ہوتی ہیں، جہاں ان کو دوبارہ استعمال میں لانے کا عمل شروع ہوتا ہے۔ میں نے خود دیکھا ہے کہ آپ کاغذ سے مٹی کیسے بنا سکتے ہیں: کاغذ کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر 24 گھنٹوں کے لیے پانی اور گلو کے ڈال کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ آخر میں ایک خاص مکسر کی مدد سے وہ اس مکسچر کو کاغذ کی مٹی میں بدل دیتے ہیں، جس کی مدد سے وہ گھڑیاں، زیورات وغیرہ بناتے ہیں۔اس میں بہت زیادہ وقت لگ سکتا ہے، لیکن یہ دلچسپ بھی ہے۔ اس عمل کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جو بھی موادمیں استعمال ہوتا ہے وہ ماحول دوست، غیر کیمیائی اور بغیر پلاسٹک کے ہوتا ہے۔ 

اس پروجیکٹ کو کیا خاص بناتا ہے وہ یہ ہے کہ یہ مصنوعات ایسے لوگوں کے ذریعہ تیار کی گئی ہیں جو میگزین فروخت کرنے والے لوگوں کے نیٹ ورک سے آتے ہیں۔اس منصوبے کو جو چیز مخصوص بناتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ چیزیں ایسے لوگوں کے ذریعہ تیار کی جاتی ہیں جو میگزین فروخت کرنے والے لوگوں کے نیٹ ورک میں شامل ہوتے ہیں۔ وہ یہ اشیاء خود تیار کرکے بیچتے ہیں جس سے وہ معقول آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

“شکیدیا آرٹ” ایک ایسا پروجیکٹ ہے جہاں محبت، یکجہتی، تعلیم، شراکت، معاشرتی بحالی، تخلیقی صلاحیتیں، معاشرتی کاروباری، جدت اور ماحولیاتی شعور کو ساتھ ملایا گیا ہے۔اور ہاں، میں نے پرفیکٹ کیفے اور “سکیدیا ہوم” کا دورہ کرنے کے بعد، “سکیدیا آرٹ” میں رضاکارانہ طور پر رہنے کا فیصلہ کیا، جہاں وہ اپنی تمام تخلیقات کی نمائش کرتے ہیں!

Photos by Mortaza Rahimi

مرتضیٰ رحیمی

Add comment