Photo by Migratory Birds Team

“میرا سفر”

ہم میں سے ایک گروپ “میرا سفر” کی پریزنٹیشن میں گیا، ایک کہانی جو ورکشاپ کے ذریعہ تخلیق کردہ ہے جس کا عنوان “کہانیوں کے دن- اپنی کہانی کی تخلیق کرنا”۔ہم نے سنٹر فار چائلڈ میں کام کرنے والے لوگوں کی ٹیم کے ساتھ بات کی: مسٹر دیمتریس میمارکیس جو کہ انچارج ہیں، مسز ایگلیکی نکو جوکہ ایک ماہر تعلیم ہیں، مسز آئونا جو کہ کؤتسوکی نرسری اسکول کی ٹیچر، اور ایک ماہر نفسیات مسز اسٹورولا پینٹروانی سے۔ 

“ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کچھ مختلف کرنا چاہتے ہیں”، انہوں نے بتایا کہ، “بہت سارے بچے ایسے ہیں جو کہانیاں پڑھنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بہتر خیال ہوگا اگر وہ خود سے اپنے لیے کہانیاں بنائیں۔ یہاں تک کہ السٹریشن (عکاسی) بھی بچوں نے خود تیار کی ہے۔ جب ہم نے اپنا آئیڈیا بچوں کو بیان کیا تو انہوں نے بہت دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے ہماری تجویز کو قبول کیا اور اسی لئے ہم نے آغاز کیا۔

پروجیکٹ کوآرڈینیٹرز نے یہ انکشاف بھی کیا کہ “سب سے زیادہ ہمیں یہ حقیقت پسند آئی کہ بچے بہت باهم اور قابل اعتماد تھے اور ہم نے جو بھی ان سے کہا انہوں نے اس پر عمل کیا۔ یہ اتنا خوشگوار تجربہ تھا کہ ہم اسے دہرانا چاہتے ہیں۔ 

آخر میں، ٹیم نے وضاحت کی کہ اس کہانی کے معنی بچوں کے مثالی پناہگزین کے سفر کی امید ہے۔ ہر ایک کی زندگی اچھی اور بری چیزوں پر مشتمل ہوتی ہے، اور دونوں کو اس سے مثبت اور خوش امیدی سے سامنا کرنا پڑتا ہے، تاکہ آخر میں چیزیں بہتر ثابت ہوں۔

Add comment