Photo by Migratory Birds Team

میری ایمیجنیشن (تخیل)

میں ذاتی طور پر دلچسپ تخیل کے خیال کو تلاش کرتی ہوں۔ مجھے یہ حقیقت بہت پسند ہے کہ میں اپنے ذہن میں چیزوں کو پورا کر سکتی ہوں جو میں ابھی تک حاصل نہیں کر سکی۔ میں ہر وقت اپنے مستقبل کے بارے میں سوچتی رہتی ہوں اور جہاں بھی میں ہوتی ہوں یہ سوچ مجھے ہمیشہ مصروف رکھتی ہے۔ ماضی کو بھولنے کا یہی ایک واحد طریقہ ہے۔ 

اب میں آپ کے ساتھ اپنے دن ميں دیکھے گئے خوابوں کا اشتراک کرنا چاہوں گی۔ 

میں ذیادہ تر دن اور رات کو سوچتی ہوں اور میں خواب دیکھنے سے اپنے آپ کو روک نہیں سکتی۔ میجھے پہنچی بننا بہت پسند ہے اور جہاں بھی میں چاہوں وہاں پرواز کر سکوں، جس طرح پرندے اوڑتے ہیں بغیر کسی بند پنجرا میں قید کے۔ ہوا میں رقص کرنا پسند کرتی ہوں، ڈینڈیلون کی طرح، اور آسمان میں خود کو تلاش کرنا چاہتی ہوں۔ میں بہت ساری چیزیں سوچتی ہوں۔ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ میرے تمام خواب سچے ہیں، لیکن کچھ لمحے بعد میں دیکھتی ہوں اور ہنسنا شروع کر دیتی ہوں جب مجھے ایسا لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہے۔ مجھے ایسا کیوں لگتا ہے؟ کہ میرے پاس ہزاروں جوتوں کے جوڑے، متسی کپڑے اور چمکیلے رنگ کے ہینڈ بیگ ہیں۔ مجھے ہر روز مختلف لباس پہننے کا تصور ہوتا ہے، جس طرح سے لڑکیاں اچھے کپڑے پہنتی ہیں۔ مجھے یہ خیالات پسند ہیں۔ عام طور پر، لڑکیاں دن میں خواب بہت دیکھتی ہيں۔ گلابی رنگ، میک اپ، خوبصورت کپڑے، بچوں کے لئے ایک بے فکری دنیا۔۔۔ میں سوچتی ہوں کہ میں کوریا کی شہری ہوں، میں نے ادہر کی زبان سیکھی ہے اور وہاں لوگوں سے بات کر سکتی ہوں۔ میں سوچتی ہوں کہ میں پیشہ ورانہ والی بال کھلاڑی ہوں اور میں میں نے والی بال کے کھیل میں حصہ بھی لیا ہے۔ میں اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو اپنے ساتھ کینیڈا میں تصور کرتی ہوں، جہاں ہم بہتر زندگی گذار رہے ہیں اور میری ساری خواہشات سچ ہو چکی ہیں۔ میں اس خواب کو حقیقت بننا چاہتی ہوں۔ 

میں نے تمام چیزوں کو لکھتی ہوں اور اپنی چھوٹی نوٹ بک میں تخیل کرتی ہوں، پھر میں ان کے بارے میں سوچتی ہوں اور ان کو سچ میں کرنا پسند کرتی ہوں۔ میں اپنی تخیل پر اس طرح کام کرتی ہوں۔ میں یہ بھی امید کرتی ہوں کہ میرے ملک کی تمام لڑکیاں اپنی خواہشات کو حقیقت میں تبدیل کرسکیں اور ان کا کوئی بھی منفی اثر نہ ہو۔

الہام عصمائلی

Add comment