Photo by Migratory Birds Team

رولر سکیٹس! میری پسندیدہ عادت۔

جہاں تک میرا تعلق ہے، میرا سب سے بہتر اور سب سے زیادہ دلکش شوق رولر سکیٹنگ ہے۔ اس نے مجھے بہت پرکشش بنا دیا ہے اور میں اس کے بارے میں مزید جاننا چاہتا ہوں۔ شروع میں، اسے چلانے سے پہلے، میں اکثر کنٹرول سے باہر ہو جاتا تھا۔ لیکن میں نے مشق کی اور بہت جلدی اے چلانے میں بہتر ہوگیا۔ چھٹی کے دنوں میں، میں اپنے گھر کے قریب پارک میں جاتا تھا، کوچھ لمحوں کے لیے چلاتا اور بہت اچھا وقت گزارتا۔ 

جب میں افغانستان میں تھا تو میرا اپنے سکیٹس رکھنے کا خواب تھا، لیکن حالات کی وجہ سے ان کی اجازت نہیں تھی۔ جب میں یہاں آیا، تو میں نے اپنی ماں سے مجھے خرید کے دینے کے لیے کہا تاکہ میں سیکھ سکوں کہ کس طرح سکیٹنگ کرتے ہیں۔ مجھے یہ آسان لگا اور تیزی سے سیکھا۔ بعض اوقات، جب میں اپنے دوستوں کے ساتھ پارک میں جاتا، وہ اس میں دلچسپی رکھتے نظر آتے اور اسے سیکھنا چاہتے، لیکن یہ حقیقت ناممکن ہونے کے بعد انہیں یہ مشکل لگتا۔ 

میرے لیے یہ بہت دلچسپ شوق ہے۔ یہ خوشی اور جذبات کو اکساتا ہے۔ یہ پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے اور اگر موسیقی کے ساتھ، تو اس میں جوش اور دلچسپی آتی ہے۔ اسی وجہ سے میں سکیٹنگ بہت زیادہ پسند کرتا ہوں۔ میں ہمیشہ رولر سکیٹنگ کے دوران موسیقی سنتا ہوں اور مجے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔ میں کبھی تھکا ہوا یا بور محسوس نہیں کرتا۔ اس کے برعکس، میں واقعی اچھا محسوس کرتا ہوں۔ 

خروںچوں سے شروع کرنے والوں کے لئے، ہیلمیٹ وغیرہ بہت ضروری ہیں۔ رولر سکیٹنگ میں توازن اور جرات کی ضرورت ہے۔ اسے شروع کرنے کے لئے، ہر کوئی ڈرتا ہے کہ میں گر سکتا ہوں اور اپنے آپ کو بری طرح چوٹ پہنچا سکتا ہوں، لیکن میں نے اپنے بھائی کی مدد سے آہستہ آہستہ سیکھا۔ مجھے کنٹرول کرنا سیکھنا پڑا۔ میرا ہر کسی کو کم سے کم ایک بار رولر سکیٹ کرنے کا مشورہ ہے جنہوں نے ابھی تک اسکا تجربا نہیں کیا۔ آپ اسے پسند کرنا چاہیں گے۔

Photo by Migratory Birds Team
Photo by Migratory Birds Team

Add comment