اپنے آبائی ملک افغانستان کے لئے ہماری امید کی کوئی حد نہیں ہے۔ بچپن میں ہم ٹیلی ویژن پر دھماکے دیکھتے تھے اور ان کو روکنے کی تمنا رکھتے تھے کہ وہ ہمارے خوبصورت ملک کو تباہ نہ کریں۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ چھتیں گریں اور بچے ہمیشہ اپنے خاندان کے بغیر اکیلے رہ جائیں۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایک بھی دھماکہ ہمارے افغان بھائوں کی امید کو تباہ کرے یا اس ملک کی خوبصورتی کو، جو اب لوگوں کے ذہنوں میں خون خواری اور تباہی سے منسلک ہوگئی ہے۔
اے پیارے وطن، ہم تمہیں دوبارہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔
ہمارے آبائی ملک افغانستان کی بری چیزوں میں سے ایک چیز، امتیازی سلوک کا برتائو ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ختم ہو جائے گا اور اس کی جگہ لوگوں اور مختلف قبائل کے درمیان محبت اور عزت پیدا ہو جائے گی۔ صرف اس صورت میں ہی سب مل کر ملک کی تعمیر کے لئے کام کر سکتے ہیں۔ ہم نے تمہاری طرف کبھی نظریں نہیں ڈالی اے پیارے وطن، لیکن ہم تمہیں شدت سے محبت کرتے ہیں۔ تمہاری قسمت ہمارے ساتھ جڑی ہے ہماری دوسری خواہش اپنے ملک کے لئے ہے کہ اس کے بچے امن میں پرورش حاصل کریں بغیر جنگ کے اور سکول جائیں دنیا کے باقی بچوں کی طرح۔ امن اور سکون سے رہنے کے لئے پڑھائی کے لئے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے۔ ہم جنسی مساوات کی خواہش کرتے ہیں تا کہ مرد اور عورتیں شانہ بشانہ کھڑی ہوں اور ملک کی بہتری کیلئے اکٹھے کام کریں۔
ہم تمہارے لئے بہت کچھ کرنے کی خواہش کرتے ہیں اے پیارے آبائی ملک اور ہم وہ کرتے ہیں جو ہم کر سکتے ہیں بہتر ممکنہ نتائج حاصل کرنے کے لئے افغانستان ہم تم سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم تمہیں دوبارہ بنائیں گے اور تمہاری عزت اور شان کو بہال کریں گے۔
Photos by Migratory Birds Team
Add comment