زندگی تفریح سے بھر پور ہے اگر آپ کو پتا چل جائے کہ اس کے ساتھ کیا کرنا ہے۔ میں ایک عام سی زندگی گزار رہا تھا اس وقت تک جب میں کچھ دیکھا!
یہ اتوار کی شام تھی جب میں نے اپنا سارا ہوم ورک مکمل کر لیا تھا اور بلکل فری تھا۔ پھر میں نے ٹی وی دیکھنے کا فیصلہ کیا، حالانکہ مجھے اتنا شوق بھی نہیں تھا۔ جیساکہ میں چینلز تبدیل کر رہا تھا، تو مجھے ایک ہالی ووڈ کا ٹاک شو ملا۔ شروع میں تو یہ بورنگ لگا لیکن بعد میں مجھے اس میں دلچسپی ہونے لگی۔ یہ ٹاک شو فلمی ستاروں اور مشہور شخصیات کے بارے میں تھا۔ پہلے ہی لمحے میں، میں جان گیا تھا کہ یہی میرا مقصد ہے۔ اس شو نے مجھے اس قدر متاثر کیا کہ سارا دن میں ٹیلیویژن کے سامنے بیٹھ کر مختلف ٹاک شوز اور فلمیں دیکھتا رہتا تھا۔
میں نے اداکار بننے کا فیصلہ کیا لیکن میرے والدین چاہتے تھے کہ میں انجینئر بنوں۔ میں ابھی بھی نوعمر تھا اور مکمل طور ان پر انحصار تھا، اس لئے مجھے ہر چیز چپکے سے کرنا پڑتی تھی۔ میں نے تھیٹر کی کلاسوں میں شمولیت کی اور اپنا پورٹ فولیو مختلف کاسٹنگ ڈائریکٹرز کو بھیج دیا۔ میں نے بہت سارے آڈیشن میں شرکت کی اور میں ان میں سے بیشتر میں کامیاب بھی ہوا لیکن اپنے والدین اور امتحانات کی وجہ سے میں انہیں مزید جاری نہ رکھ سکا۔
میں جانتا تھا کہ میرے والدین اور امتحانات میرے خوابوں اور اہداف کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہوں گے لیکن یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا۔ مجھے اس چیز کی فکر نہیں تھی لیکن ان ہزاروں افراد کی تھی جو فلم انڈسٹری میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ان میں سے بیشتر ناکام ہو کر واپس آجاتے ہیں۔ یہی خیالات مجھے پاگل کر رہے تھے۔ زندگی سخت تھی لیکن میں اس سے بھی ذیادہ سخت تھا۔ تمام تر مشکلات کے باوجود، میں ایک کمرشل(مشہوری) میں اپنا کردار ادا کرنے میں کامیاب رہا۔ یہ میری سب سے بڑی جیت نہیں تھی۔ اس کی سب سے خوش کن بات یہ تھی کہ میرے والدین اب میری خواہش کے خلاف نہیں تھے۔
ایک دن مجھے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی طرف کال موصول کی، جسے میں نے اپنا پورٹ فولیو اور اپنی سی وی کا ویڈیو کلپ بھیجا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مجھے ایک تاریخی ٹی وی سیریز میں کاسٹ کرنے جارہے ہیں۔ اس کا سب سے مشکل پہلو یہ تھا کہ میرا آڈیشن لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں ہونا تھا۔ میں بیک وقت خوش اور حیران دونوں تھا۔ میں اتنی دور کیسے جاسکتا تھا؟ میرے ذہن میں بہت ساری چیزیں چل رہی تھیں، ان میں سب سے اہم بات یہ تھی کہ میں ہالی وڈ کا ٹکٹ کیسے حاصل کرسکتا تھا؟
اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ مجھے ہالی ووڈ کا ٹکٹ ملا یا نہیں۔۔۔ تو آپ کو پناہ گزین پرندوں کے اگلے شمارے کا انتظار کرنا ہوگا۔
Add comment