کیا ہم سب متفق ہیں کہ 2020 کا سال سیریز اور فلموں کا سال تھا؟ پچھلے سال ہم سنیما اپنے گھروں میں لائے۔ اس کی اسکرین چھوٹی تھی اور روشنی بھی اتنی اچھی نہیں تھی، لیکن خوش قسمتی سے ہمیں اپنی پندیدہ چیزیں دیکھنے کے لیے بہت سارا وقت ملا تھا۔ ہم میں سے بیشتر لوگوں نے سیزن(ڈرامے) دیکھنا شروع کیئے لیکن ہمیں پتا ہی نہ چلا کہ کب ہم تیسرے یا چوتھے سیزن پہنچ گئے۔
جو فلمیں اور سیریز میں نے دیکھیں انھوں نے مجھے ہنسایا اور رولایا، جب کہ انھوں نے کبھی کبھی مجھے دائرے سے باہر ہو کر سوچنے پر بھی مجبور کیا۔ ہم عام طور پر اس چیز پر یقین کرتے ہیں جو ہم دیکھتے ہیں، لہذا ہم یقین کرتے ہیں کہ زمین پر انسان، جانور اور پودے موجود ہیں۔ لیکن اگر معاملات ہمیں نظر آنے سے زیادہ پیچیدہ ہوں تو کیا ہوگا؟ کیا کوئی مافوق الفطرت مخلوق پر یقین رکھتا ہے؟
قرنطین کے دوران میں نے “دی ویمپائر ڈائریز” دیکھی ہے، ایک سیریز(ڈرامہ) جس میں پشاچ، ڈائنز، بھیڑیے، شکاری، ڈوپلینگجرز، دو نسلے، بھوت اور انسان شامل ہیں۔ میں اس سیریز کے جنون میں مبتلا تھی کیوں کہ میرے اندر عجیب الفطرت مخلوق کے لئے ایک چیز ہے اور اس سیریز کو دیکھنے کے بعد مجھے یقین ہوگیا کہ صرف میں ہی نہیں ہوں جو عجیب مخلوقات پر یقین رکھتی ہوں۔ اس سیریز میں میرا پسندیدہ محاورہ “اس کے لئے لڑو!” ہے۔ یہ محض ایک محاورہ ہی نہیں بلکہ اپنے حق یا اپنی پسندیدہ چیز کے لیے لڑنے کی ایک بہت بڑی ہدایت بھی ہے۔ ایک اور سیریز جسے سبھی نے پسند کیا “گیم آف تھرونز”۔ میں سچ میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتی۔ بس اسے دیکھ لیں!
ایک ایسی فلم “میں تم سے پہلے” جس نے مجھے واقعی جذباتی کر دیا تھا۔ اس لئے میں نے ناول بھی پڑھنے کا فیصلہ کیا۔ اسے 2020 میں نہیں بنایا گیا تھا، لیکن آپ کو اسے دیکھ کر پچھتاوا نہیں ہوگا ۔کچھ دوستوں نے مجھے “ہمارے تصادم کے بعد” اور “بوسہ بوتھ” کے بارے میں بھی بتایا۔ دونوں ہی فلمیں بہت ذبردست تھیں … “واہ!” میں حیران تھی کہ مجھے فلمیں دیکھنے کا اتنا جنون کیوں ہے اور مجھے احساس ہوا کہ میں ہمیشہ سے اپنے آپ کا ایک حصہ ان میں تلاش کرتی ہوں۔ جب بھی میں نے ان سے ملتے جلتے حالات کا سامنا کیا تو، فلمیں مجھے ان کے بارے میں مزید خیالات ڈھونڈنے میں مدد دیتی ہیں کہ میں ان پر کس طرح سے اپنا ردعمل ظاہر کرسکتی ہوں۔
Add comment