یہ پہلا سوال تھا جو ذہن میں آیا، جب میں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف 16 سالہ سویڈش لڑکی گریٹا تھونبرگ کے مظاہرے اور لڑائی کے بارے میں سنا۔ ان مظاہروں کا دنیا بھر میں اثر پڑتا ہی نظر آیا، ساتھ ہی اس کا یہ پیغام بھی کہ زمین، شاید زیادہ دور مستقبل میں، اگلی نسلوں کے لیے سیارہ ہی نہ سکے۔ ہزاروں افراد گریٹا کی آواز کو غیر ذمہ دار سیاستدانوں (ہمارے سیارے کے مستقبل کے لئے) ذمہ داران تک پہنچنے کے لئے سڑکوں پر نکلے۔
جیساکہ میں نے آب و ہوا کی تبدیلی کے خلاف جنگ کے بارے میں سنا، تو میں اپنے سوال کا جواب تلاش کرنے لگی۔ میرے ذہن کو پریشان کرنے والا سوال یہ تھا کہ، اگر زمین پر یہ سارا بہنے والا خون سیارے کو گرما دے۔ اس کو مزید واضح کرنے کے لئے، میرے ملک میں بعض اوقات ہم لوگوں کو گرم اور ٹھنڈے لہو سے بیان کرتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ جاہل سیاستدان یہ سمجھتے ہوں کہ ہزاروں افراد جو محصور علاقوں میں مارے جارہے ہیں وہ سرد خون کا شکار ہیں، لہذا سیارے کا درجہ حرارت کم سطح پر رکھنے کے لئے ان کا خون ضروری ہے! میں جانتی ہوں کہ یہ ایک خوفناک سوچ ہے، لیکن تشدد اور قتل وغارت کی اس لہر کے ساتھ ہی، اس طرح کی خوفناک مناظر میرے ذہن میں آتے ہیں – حالانکہ میں بخوبی جانتی ہوں کہ خون سرخ، گرم مائع ہے جو ہماری رگوں میں دوڑتا ہے۔
جب ہم کسی مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے ہمیں یہ سوچنا ضروری ہے کہ اس مسئلے کی وجہ کیا بنی۔ اگرچہ ہم جنگ کے بارے میں اتنی تھوڑی بات کرتے ہیں اور زیادہ وقت صرف ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں ہی کیوں بات کرتے ہیں؟ ابھی پوری دنیا میں جنگیں ہو رہی ہیں۔ ابھی تک کوئی اقدام کیوں نہیں کیا گیا؟ کیوں ابھی تک کوئی حل نہیں ہے؟ میں بھی گریٹا تونبرگ کی طرح اپنے دل سے چیخنا چاہتی ہوں: “آپ کی ہمت کیسے ہے؟”۔ میرا مطلب یہ ہے کہ، اگر دوسرے ممالک کے نوجوان سیارے کی حفاظت کے لئے درخت لگانے اور پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے کی بات کر رہے ہیں تو، جنگی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان جنگ کے خاتمے اور کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے کی بات کر رہے ہیں، جس سے نہ صرف ان کی صحت پر اثر پڑ رہا ہے بلکہ ان کی آئندہ آنے والی نسلوں پر بھی پڑ رہا ہے۔
میری رائے ہے کہ، مزید جو بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہوں، جنگیں ختم ہونی چاہئیں، لہذا ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ کو معنی خیز بنانے کے لئے ہتھیاروں کی تعمیر، خاص طور پر کیمیائی عناصر ختم ہونے چاہئیں۔ جنگیں ہجرت کا سبب بنتی ہیں۔کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ 2015 کے بعد سے ہجرت نے ایجین کے سمندری ماحولیاتی نظام کو کتنا متاثر کیا ہے۔میں ہزاروں لائف جیکٹس کے بارے میں بات کر رہی ہوں، بلکہ ان ہزاروں انسانی جانوں کے بارے میں بھی بات کر رہی ہوں جو سمندر میں لاپتا ہوگئی اور ان کی لاشیں مچھلیوں کے لیے کھانا بن گئیں۔ میں ان درختوں کے بارے میں بھی بات کر رہی ہوں جو سردی کے موسم میں پناہ گزینوں کو گرم رکھنے کے لئے کاٹی گئیں ہیں۔میں ان تمام تبدیلیوں کے بارے میں بات کر رہی ہوں جو مہاجروں کے بہاؤ کی وجہ جنگلات اور سمندری ماحولیاتی نظام میں ہو رہی ہیں۔
غور کریں کہ ہماری دنیا کتنی خوفناک ہوگئی ہے، کہ ہم لوگوں کو مرنے کے بارے میں نہیں سوچتے، ان کے بارے میں جن کا مستقبل نہیں ہے۔ میں مستقبل کی طرف دیکھنے کے خلاف نہیں ہوں، بلکہ میں موجودہ حالات کو نظر انداز کرنے کے خلاف ہوں۔
*یہ مضمون “پناہ گزین پرندے” اخبار کے شمارہ نمبر 16 میں شائع ہوا ہے، جسے 28 دسمبر 2019 کو اخبار “افیمریدا تون سنتاکتن” (ایڈیٹرز کے اخبار) کے ساتھ ملحقہ کے طور پر جاری کیا گیا تھا۔
Add comment