اوٹ کاسٹ یورپ: منتقلی اور نقل مکانی کی یادیں۔

آرٹ کی نمائش ایک ایسی جگہ ہے جہاں آرٹ والی چیز ایک سامعین سے ملتی ہے۔ ہمیشہ سے کچھ چیزوں کی کشش ہوتی ہے جو آپ کی توجہ کو گرفت میں اور برقرار کرتی ہیں۔ وہ 24 اکتوبر کا دن تھا جب ‘نوجوان صحافیوں کی ٹیم کے ایک گروپ نے’اوٹ کاسٹ یورپ’ نمائش کا دورہ کیا۔ ذاتی ڈائریوں سے لے کر، کپڑے اور زیورات، ایک سلائی مشین اور ایک چھوٹا سا ٹیلی ویژن، جس چیز کی بھی نمائش ہوئی وہاں اس کا آرٹ کے ساتھ کچھ لینا دینا تھا۔  یہ نقل مکانی کی یادوں کے بارے میں اور بلقان کی تحریک اور اس سے باہر بلکہ 1920 کے بعد کی تھیں۔ 

تاہم، نمائش کا سب سے زیادہ دلچسپ اور خاص حصہ اس کی ترتیب تھی: 124 سالہ پرانا ہوٹل ‘باگیین’ جو ایتھنز کے اوونیا چوک میں ہے، جس کو آرٹسٹ ذيلر کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ باہر سے دوبارہ صحیح حالت میں کیا گیا، لیکن اندر اسی حالت میں چھوڑ دیا، نمائش کے منتظمین نے اس انتخاب کیا کیونکہ یہ ایتھنز میں سب سے قدیم ترین ہوٹلوں میں سے ایک ہے، جو اب بھی وہاں وقت پر مزاحمت کر رہا ہے، جیسا کہ ‘آؤٹ کاسٹ یورپ’ کی اشیاء کے پیچھے یادیں۔ 

وہاں ہر چیز کی ایک لمبی کہانی ہے۔ ان چیزوں کا سفر 1920 ء سے شروع ہوا ہے- جب ایشیا ماینرز کی ایک متنوع آبادی کو ہنگامی طور پر یونان میں پناہ گزینوں کے طور پر گھسیٹ لیا تھا جب وہ ان کو بے گھر کرنے والی  جنگ سے نمٹنے کی جدوجہد کر رہے تھے -اور وہ مشرق وسط میں جنگ اور یورپ میں پناہ گزینوں کی آمد کے ساتھ ابھی تک جاری ہے۔ 

گیلری کے دورے کے بعد، ہم نے مسٹر نیکوس پاپااکوستاس کے ساتھ نمائش کے بارے میں گفتگو کی۔ وہ ‘انٹر الیاہ’ کے شریک بانیوں میں سے ایک ہیں،’انٹر الیاہ’ تنظیم ‘اوٹکاسٹ یورپ’ کو منقد کروانے والی تنظیم ہے۔ 

آپ کو اس نمائش کے بارے میں کیسے خیال آیا؟ 

ہمیں 20 مہینے قبل اس نمائش کا خیال آیا، جب ہم نے سوچ ویچار کی کوشش کی اور یورپی عوام کی اپنی تاریخ کے بارے میں، یورپی عوام کی منتقلی اور یادداشت کے بارے میں خیال تلاش کرنے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ یاد کرنے کے لیے، دوسرا مسئلہ جس پر ہم نے بات چیت شروع کی وہ جمہوریت تھا، ایک سرگرم شہری کے طور پر حصہ لینے کے آغاز سے پہلے کس چیز کا ہونا ضروری ہے۔ تو آپ کو آپنے ثقافتی پس منظر کے بارے میں علم ہنا چاہیے، ورثہ اور تاریخ کے بارے میں واضح خیالات ہونا اور ان میں کیا فرق ہے جاننا ضروری ہے۔ 

تمام اشیاء جمع کرنے اور نمائش کو منظم کرنے میں کتنا وقت لگا؟

آؤٹ کاسٹ یورپ کے ہر پارٹنر تنظیم کے پاس اشیاء کو جمع کرنے کے لئے تقریبا 5 ماہ کی مدت کی ہوتی ہے اور ہر اس ملک میں نمائش منقد کرتے ہیں جو ممالک اس میں شرکت کرتے ہیں جس میں چیک جمہوریہ ہے، ہنگری، سربیا، بلغاریہ اور مقدونیہ جمہوریہ شامل ہیں۔ نمائش ان ممالک میں مقامی طور پر مخصوص اشیاء کے ساتھ منعقد ہوتی ہے۔ ان میں سے ہر ایک ملک اپنی تاریخ کے ایک خاص دور پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جب لوگ بڑے پیمانے پر ملک چھوڑ گئے تھے یا وہاں منتقل ہوئے جو پناہ گزینوں کے طور پر وہاں گئے۔ پھر، ہم نے سب چیزوں کو یہاں اکٹھا کیا،  اس بین الاقوامی اور آخری نمائش میں۔ ہمارے لئے، اشیاء کو جمع کرنے اور نمائش کو حتمی شکل دینے میں 6 سے 8 مہینے لگے۔ ہم نے ایک دوسرے ممالک میں سفر کیا۔ اور لوگوں سے ان کی اشیاء کے لۓ پوچھا جنہوں نے منتقلی اور نقل مکانی کے تجربے کی عکاسی کی۔ وہ معاصر پناہ گزینوں کی اشیاء کے ساتھ نمائش کی گئی ہیں، جو لوگ گزشتہ چند سالوں میں یورپ میں آئے ہیں۔ اشیاء جمع کرنے کے لئے، ہم نے ریڈیو، اخبارات اور سوشل میڈیا پر لوگوں کو کھلی کال دی۔ اس کے علاوہ، ہم نے کئی ایسے اداروں کے ساتھ تعاون کیا جو یونان میں پناہ گزینوں کے ساتھ کام کرتی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ گروپوں اور کلبوں کے ساتھ جو 1920 کی دہائی کے یونانیوں کے تجربے کے متعلق ہیں۔

ان کمروں کمرے میں سے ایک کمرے میں، ایک نیا اسمارٹ فون ہے لیکن بند ہے۔ آپ نے اسے یہاں اس کی نمائش کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

عام طور پر، یہ ایک نوجوان لڑکے کی تصویر دکھاتا ہے۔ بدقسمتی سے، بہت سے لوگ اس کے ساتھ کھیل رہے اور تھوڑی عرصے بعد اس کی بیٹری مر گئی۔  جو آپ کو دیکھنا چاہیے تھا وہ حسین تھا، جو ایران کے شہر شیران سے ایک نوجوان لڑکا ہے۔ اس کی دادی، میرم، پناہ گزین کے طور پر گزشتہ سال یونان آیی تھیں۔ اس نے ہمیں بتایا کہ اس کے پاس کوئی چیز نہیں ہے، کیونکہ قاچاق(سمگلروں) نے اس کے پیسے لے ليے، اس کی چیزیں، جو کچھ اس کے پاس تھا لے لیا تھا۔ وہ خالی ہاتھ رہ گئی تھی اور اس کے پاس نمائش پیش کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں تھا۔ ، لیکن اس تصویر کے ذریعے وہ اس کے پوتے کی گھر کی تمام یادیں رکھتی ہیں۔ وہ فون متعلقہ نہیں ہے، بلکہ اس کی تصویر اور کہانی متعلقہ ہے۔ 

آپ نے اس عمارت کو نمائش کے لئے کیوں منتخب کیا؟

باگیون ہوٹل بہت فیاضی سے ہميں فراہم کیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جو ہماری نمائش کی وصف میں اضافہ

کرسکتی ہے۔ ذاتی طور پر، میں اس کے لئے تین وجوہات دیکھتا ہوں۔ پہلی وجہ اس کی جگہ ہے، جس میں اس طرح کی تقریب کرنا بہت سازگار ہے۔ یہ اس لیے کہ امونیا چوک ہمیشہ سے میٹنگ کی جگہ رہی ہے، نہ صرف ایتھنیوں بلکہ نہ ہی مقامی لوگوں کے لئے۔ 1950 اور 1960 میں، یونان کے دوسرے حصوں سے ایتھنز میں آنے والے تارکین وطن کی بڑی لہریں تھیں، ان کی میٹنگ کی جگہ اومونیا چوک تھی۔ جیسا کہ آج کے تارکین وطن آبادی کی طرح۔ دوسری طرف، یہ عمارت جدوجہد میں ہے، یہ وقت کے ساتھ جدوجہد میں ہے، ہمت کے ساتھ جدوجہد میں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، باوجود، یہ وقت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ معنیات کے لحاظ سے یہ ایک بہت ہی دلچسپ ہے جس کا مطلب ہم اس نمائش کے ذریعہ پہنچانا چاہتے ہیں۔ میرا مطلب یہ ہے کہ یہ نمائش یورپ کے ماضی، موجودہ اور  اپنے مستقبل کے درمیان جدوجہد کو  ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اس لیحاظ سے یہ عمارت بہت اچھی طرح سے باخبر ہے۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ یہ ہوٹل ہوا کرتا تھا۔ ہوٹل کا اصل معنی  ایک عارضی رہائش گاہ  ہے۔ یہ  ظاہر کرتا ہے کہ، ہم سب ایک طرح سے پناہ گزین  ہیں، ہم آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ کچھ بھی مستحکم نہیں ہے، کچھ بھی مستقل نہیں ہے، کچھ بھی ازلی نہیں ہے۔ اس نے بھی ہمیں چنا ہے۔

ہم نے ‘آؤٹکاسٹ  یورپ’ میں، لوگوں اور نقل مکانی کرنے والے لوگوں  کی یادیں دیکھی ہیں۔  اس چیز کے بارے میں اندازہ مت لگاؤ  جس کے بارے میں آپ کچھ نہیں جانتے،  کیونکہ نمائش میں ہر چیز کی ایک کہانی ہوتی ہے، اور ہر کہانی کے ساتھ ایک لمحہ جڑا ہوتا ہے جس کا ہم سب سے تعلق ہو سکتا ہے۔ 

مرتضیٰ رحیمی

Add comment