کیا آپ کو تنہا رہنا اور وقت کے رکنے کا احساس یاد ہے؟ کیا آپ کو یاد ہے جب آپ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلتے تھے اور وقت بہت تیزی سے گزرتا تھا تو آپ کو کیسا لگتا تھا؟ میں نے دونوں چیزیں محسوس کی ہیں اور اس نے مجھے تجسس میں ڈالا ہے۔
اس لیے میں نے اس بات کا پتہ لگانا شروع کیا کہ ان احساسات کے پیچھے کیا تھا۔ اپنی تحقیق کے حصے کے طور پر، میں نے ایک ماہر نفسیات ایلونورا گوسیاری سے مشورہ کیا، جس نے میرے سوالات کے جوابات دیئے۔
جہاں تک اس کی بات ہے، انسان معاشرتی جانور ہیں جو کسی بھی گروہ سے تعلق رکھنا چاہتے ہیں، کیوں کہ یہی چیز انھیں محفوظ محسوس کراتی ہے۔ کوئی بھی اپنے آپ کو معاشرے سے الگ محسوس نہیں کرنا چاہتا، اسی وجہ سے آپ محسوس کرتے ہیں کہ جب آپ تنہا ہوتے ہیں تو وقت خاموش رہتا ہے۔اور جب آپ دوستوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو، آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ وقت تیزی سے گزر جاتا ہے، یا آپ وقت کے بارے میں بالکل نہیں سوچتے ہیں۔
جب آپ کسی چیز سے لطف اندوز ہوتے ہیں یا اپنے دوستوں کے ساتھ لطف اندوز ہونے والی چیزیں کرتے ہیں تو، آپ کا دماغ ڈوپامائن نامی ہارمون بناتا ہے، جو دماغ میں تیار کردہ بہت سے ہارمون میں سے ایک ہے۔ ڈوپامائن خوشی کے احساس کا اور تیزی سے گزر جانے والے وقت کے احساس کا بھی۔ جیسا کہ میں نے کہا کہ، دماغ دوسرے ہارمون تیار کرتا ہے، جو آپ کو ماضی کی اداسی یا کسی بھی مشکل صورتحال کو بھولنے میں مدد کرتا ہے۔
دوست بہت اہم ہو تے، شاید زندگی کی سب سے اہم چیزیوں میں سے ایک۔ البتہ، ہمیں محتاط رہنا ہوگا کہ ہم نے کیسے دوستوں انتخاب کرتے ہیں۔ ہمیں ایسے دوست تلاش کرنے کی ضرورت ہے جن سے ہم محبت کرتے ہوں اور جن کے ساتھ ہم اپنی خوشیاں بانٹ سکتے ہوں: وہ دوست جنہیں ہم منصفانہ اور مخلص سمجھتے ہوں۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آیا ان کی تعداد بہت کم ہی کیوں نہ ہو کیونکہ یہ گنتی کی بجائے معیار کی بات ہے۔ آپ کو واقعی اکثریت کے ساتھ چلنے اور ہر چیز پر متفق ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو ایسے لوگوں کا انتخاب کرنا چاہئے جو ایماندار اور انصاف پسند ہوں، اور جب بھی آپ کسی چیز کا فیصلہ کریں تو آپ کو اپنے دل و دماغ دونوں کا استعمال کرنا چاہئے۔
اس دنیا میں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جنہیں میں نے عظیم سمجھتا ہوں، حالانکہ وہ ایک اقلیت سے تعلق رکھتے تھے، کیونکہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں تھی کہ اکثریت کیا سوچتی ہے۔انہوں نے اپنے ضمیر کی آواز سنی، جس میں انھیں اس بات کی تاکید کی گئی کہ وہ صحیح سمجھے۔ ایسی ہی ایک مثال محمد علی کی ہے، جنہوں نے ویتنام میں لڑنے سے انکار کردیا تھا، حالانکہ انہیں امریکی قوم نے مجبور بھی کیا تھا۔
پھر چارلی چیپلن ہے، جو نسل پرستی، ناانصافی اور سرمایہ داری کے خلاف تھا۔ انہوں نے جرمن آمر ہٹلر کے خلاف مؤقف اختیار کیا ، حالانکہ اس وقت امریکہ اور جرمنی دشمن نہیں تھے۔انہوں نے جرمن آمر ہٹلر کے خلاف مؤقف اختیار کیا، حالانکہ اس وقت امریکہ اور جرمنی دشمن بھی نہیں تھے۔چیپلن نہ صرف ہٹلر کے مخالف تھے بلکہ انہوں نے ایک مزاحیہ فلم بھی بنائی جس میں انہوں نے ہٹلر کا مذاق بھی اڑایا۔
ان لوگوں کے ساتھ صحبت نہ رکھیں جو آپ کو اپنے خوب بھولنے کا بولیں۔وہ اس وجہ سے کہتے ہیں کیونکہ ان کا اپنا کوئی خواب نہیں ہوتا۔وہ چاہتے ہیں کہ آپ سگریٹ نوشی کریں، منشیات لیں یا دوسروں کا تمسخر اڑائیں کیونکہ یہ سب ناکاماں ہیں۔وہ آپ کی زندگی کو برباد کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی اپنی بربادی ہوگئی ہوتی ہے۔ ان لوگوں کے ساتھ صحبت رکھیں جو آپ کی مدد کریں اور آپ کے خوابوں کی تعبیر میں آپ کی مدد کریں، وہ لوگ جو آپ کے ساتھ اپنی اونچی منزلوں پر جانا چاہیں۔
Add comment