سماجی رابطے کا پلیٹ فارم XENIUSne

روایتی طور پر، یونانی مہمان نوازی کو خوش آمدی اور دوستی کا مقدس رشتہ سمجھتے تھے اور مہمانوں کے خیال کو مقدس اور احترام مند چیز سمجھتے تھے، جس کی حفاظت “زیؤس زینیوز” کی طرف سے کی گئی تھی۔ میزبان کی حیثیت سے، وہ اپنے مہمانوں کا اپنے گھروں میں خوش نیتی کے ساتھ استقبال کرتے اور ان کی ضروریات اور تفریح ​​کی دیکھ بھال کرتے۔ اسی طرح سے، سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم XENIUSnet نے بھی نوجوان پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے لئے ایک خوش آئند ہاتھ بڑھایا ہے۔اس کا مقصد طلباء کی ایک جماعت بنانا ہے جو کہ یونان میں نئے آنے والے پناہ گزینوں کو حاصل کی جانے والی کسی بھی قسم کی رسمی یا غیر رسمی تعلیم کی تائید کرے گی، اور ان کے سماج کاری کے عمل کو تیز اور بہتر بنائے گی۔ یہ پلیٹ فارم ایک باہمی تعاون والا ماحول فراہم کرتا ہے جس میں پناہگزین اور تارکین وطن “مینٹی” کے طور پر اپنا اندراج کرتے ہیں اور چار اقسام میں سے کسی ایک سے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں: زبان، ریاضی، قدرتی سائنس، تاریخ / یونانی تہذیب۔عمل کے دوران اعلی معیارات کو برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے، XENIUSnet رضاکار اساتذہ کو بھی “ماڈریٹرز” کے طور پر استعمال کرتا ہے جو کہ تعلیمی رہنمائی فراہم کرتے ہیں اور درستگی اور سچی معلومات کے لیے مینٹی اور مینٹر کے مابین تمام تبادلوں کو دیکھتے ہیں۔  اس میں مذید، XENIUSnet تمام صارفین کو ایک عام لائبریری کی شکل میں تعلیمی مواد کو جمع کرنے کے قابل بناتا ہے، اسی طرح ہر صارف کی اپنی ذاتی ڈیجیٹل کام کی جگہ پر بنائی گئی ایک ذاتی لائبریری بھی ہے۔ 

اس پلیٹ فارم کا مقصد نوجوان پناہ گزینوں اور مہاجرینوں کو ذاتی نوعیت کی تعلیمی مدد کی پیش کش کرنا ہے، جبکہ بیک وقت یونانی طلباء اور اساتذہ کو کسی جگہ پر موجود ہونے کی ضرورت کے بغیر رضاکارانہ خدمت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ 

XENIUSnet میں طلبا کے تعاون کرنے کی کوئی حد نہیں ہے۔ اس کے بانیوں کی ٹیم باہمی تعاون کا ٹھوس اڈہ بنانے، تعلقات استوار کرنے اور برقرار رکھنے، اور برادری کے احساس کو فروغ دینے پر خصوصی تاکید دیتی ہے۔ بے شک اس پلیٹ فارم کا خیال یونان میں پیش کیا گیا تھا، لیکن اس پلیٹ فارم کا استعمال دنیا بھر میں طلباء کی برادریوں کی ایک دوسرے کی مدد کرنے اور کسی بھی ملک میں نئے آنے والے پناہ گزینوں کے سماجی اتحاد میں مدد کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ 

2017 کے ورلڈ سمٹ ایوارڈز (ڈبلیو ایس اے)، اقوام متحدہ کے تمام ممالک کی 500 جمعیتوں میں سے  22 فائنلسٹوں میں سے XENIUSnet ایک تھا۔ یہ 30 سال سے کم عمر ہر فرد کے لئے جدت اور معاشرتی کاروبار کا بین الاقوامی مقابلہ ہے جس میں ہر کوئی اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کی حمایت میں ڈیجیٹل ایپلی کیشن پیش کرتا ہے۔

آپ یہاں XENIUSnet پلیٹ فارم دیکھ سکتے ہیں۔

ماریا اینجلیکا-نکیتا

Add comment