سب سے اہم چیز اپنے خوابوں پر یقین کرنا ہے اور آپ اس کے آدھے راستے تک پہنچ جاتے ہیں۔
آخر کار مجھے اپنے خوابوں کو سچ کرنے کا موقع ملا۔ کاسٹنگ ڈائریکٹر نے مجھے پرجوش کردیا۔ مجھے یقین نہیں آتا کہ واقعی مجھے ہالی وڈ سیریز کے لئے منتخب کیا گیا ہے، لیکن مسئلہ دوری کا تھا اور شاید میرے والدین مجھے کبھی بھی وہاں جانے کی اجازت نہ دیتے۔ اگر انھوں نے ایسا کیا تو یہ میرے اسکول کے بعد ہوگا کیونکہ یہ میرا ہائی اسکول کا آخری سال تھا اور میرے امتحانات شروع ہونے ہی والے تھے۔ میں اسٹار بننے کا یہ موقع نہیں گنوا سکتا تھا لہذا مجھے کوئی دوسرا راستہ تلاش کرنا پڑا۔
مجھے جلد سے جلد ٹکٹ لینے کے لئے کچھ رقم کی ضرورت تھی لہذا میں نے نوکری تلاش کرنا شروع کردی۔ “جس کی آپ کو تلاش ہے وہ آپ کو تلاش کرہی ہے” بالکل درست ہے کیوں کہ میرا پڑوسی کسی نینی کی تلاش میں تھا۔ اگرچہ مجھے بچے اتنے پیارے نہیں لگتے، پر مجھے اچھی طرح سے تنخواہ دی جارہی تھی۔ یہ میرا کام کرنے کا پہلا دن تھا لیکن میرے پڑوسی کے بچے کسی پریشانی سے کم نہیں تھے۔ ان تینوں بچوں نے مجھے پاگل کردیا اور اسی دن میں نے اپنی ملازمت چھوڑ دی کیونکہ میں انہیں برداشت نہ کرسکا۔
مجھے ڈیلیوری بوائے اور پیپر بوائے کی حیثیت سے کام کرنے کا تجربہ اس وقت ہوا جب میں نوعمر تھا اور اس وقت تو میری تعلیم بھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔ ان کے علاوہ میں اور کونسی نوکری کی توقع کر سکتا تھا؟
اپنی ساری کوششوں کے بعد آخر کار میں نے اتنی رقم کما لی کہ میں اپنے لیے ہالی وڈ کا ٹکٹ خرید سکوں۔ میں مکمل طور پر تیار تھا، میرے بیگ بھرے ہوئے تھے اور میں ٹکٹ خریدنے کے لیے جارہا تھا۔ تب مجھے خیال آیا کہ میں تو اپنے گھر سے فرار ہو رہا تھا، سب کچھ، خاص کر اپنے والدین کو چھوڑ کر۔
بہرحال، میں اپنے آپ کو تسلی دیتا رہا کہ میرے خواب اہم تھے اور میرے والدین مجھے سمجھنے کے لئے کافی سمجھدار تھے۔ لہذا میں نے ایک ٹریول ایجنسی سے رابطہ کیا اور مجھے معلوم ہوا کہ وہ نوعمروں کو ٹکٹ فروخت نہیں کرتے۔ سچ پوچھیں تو میں یہی سننا چاہتا تھا۔ یقینا میرے خواب میرے لئے بہت معنی رکھتے ہیں لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اپنی تعلیم مکمل کیے بغیر، میں ایک اچھا اداکار نہیں بنوں گا اور نہ ہی مجھے اچھی نوکری ملے گی۔
یہی میرے والدین مجھے بتانے کی کوشش کر رہے تھے۔ وہ مجھ پر یقین رکھتے ہیں اور ایک دن میں سپر اسٹار ضرور بنوں گا۔ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ میں نے اپنی کمائی ہوئی رقم سے کیا کیا؟ اس کے لیے آپ کو پناہگزین پرندے اخبار کے اگلے شمارے کا انتظار کرنا ہوگا۔
خیر، یہ ایک مذاق تھا۔ میں نے انہیں ایک نئی سائیکل پر خرچ کیا۔
Add comment