Photo by Migratory Birds Team

محبت اور افسردگی

میں ایک انجان شہر ہوں جو میرے اپنے شہر کی طرح لگتا ہے۔ برسوں لگے مجھے اپنے اندر کے بوجھ کو دریافت کرنے میں۔ 

مجھے اس وقت کے نوجوانوں سے محبت ہوگئی جو میرے وطن کی وادیوں میں بڑے ہوئے۔ میں نے اپنے خوابوں کو اسی طرح پروان چڑھتے دیکھا جیسے ماں کے بغل میں میں سبز رنگ کی کلیاں ہوں۔

پھر جنگ کا ڈراؤنا خواب آگیا جس نے کلی کی خوبصورتی کو چرا لیا۔ سڑکیں غائب ہوگئیں اور میرے خوابوں نے مجھے مایوسی کا نشانہ بنایا۔ جنگ نے میرا بچپن برباد کر دیا اور میری ہر پسندیدہ چیز کو چھین لیا، جس میں میں میرا گھر شامل ہے جہاں میں پلا بڑھا، وہیں مجھے محبت اور گرم جوشی ملتی تھی۔ اس جنگ نے میری روح کا ایک حصے، میرے بھائی کو بھی مجھ سے چھین لیا، جو مذاہب کے مابین موجود ناانصافی اور فرقہ واریت کا شکار ہوا۔ 

جب میرے اہل خانہ کو علیحدہ ہونے پر مجبور کیا گیا تھا، تو صرف ایک ہی چیز کی امید باقی رہ گئی تھی کہ ہم ایک دن دوبارہ متحد ہوں گے اور پھر سے پیار بھرے دنوں میں واپس چلے جائیں گے۔ پھر بھی، پھر بھی ، مجھے ڈر ہے کہ میرا یہ خواب پورا نہیں ہوگا کیونکہ ہمارے درمیان فاصلہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔

28/3/2015

 اس خوفناک دن کو، میں اور میرے شہر ادلب کے بہت سے بچے شدید بمباری کی وجہ سے بے گھر ہو گئے۔ ہمیں کبھی اپنے خوابوں کو سمجھنے کا موقع نہیں ملا کیونکہ ہمارا مستقبل اور آنے والی نسلیں بکھر چکی تھیں۔

آج کے دن کی تاریخ کو میں نے اپنا وطن چھوڑا، واپسی کی مقررہ تاریخ کے بغیر۔ میں اپنی پیدائش کے مقام کو اپنے خوابوں ساتھ ایک لکڑی کی کشتی میں دفن کروں گا جو ایک نئے مستقبل کی طرف سمندروں کو عبور کرے گی۔ وہاں میں نوزائیدہ بچے کی طرح ایک نئی زندگی کا آغاز کروں گا۔ 

جنگ نے ہمارے بچپن کی کھڑکیوں کو چیر ڈالا اور ہمارے خوابوں کی آنکھیں بند کردیں۔ یہی ہوتا ہے شام کے اکثر بچوں کے ساتھ۔ یہ ایسے ہی تھا جیسے کسی ہاتھ نے ظلم و ستم کا دامن تھام لیا ہو اور ہماری جڑوں کو ہمارے ہی وطن کی مٹی سے نکال دیا ہو۔ اسی ہاتھ نے ہماری خوشی کے گلے کو کاٹا اور ہمیں ہر اپنی چیز سے بہت دور کردیا۔ 

اگر ہم واپس چلے بھی جائیں تو ہمارے ساتھیوں کو واپس کون لائے گا؟ اگر ہم اپنے حقوق دوبارہ حاصل کر بھی لیں تو کیسے ہم ان محبت اور محرومی سے بھرے کے عرصے کو دوبارہ حاصل کریں گے؟

Add comment