Multiethnic Group of Hands Raised with Blackboard

2019 کے انتخابات: “آپ کا ووٹ نہ دینا حق ہے”

ہمارے اخبار کا بنیادی مقصد نا انصافی کا شکار ہونے والے افراد اور ان افراد کی مدد کرنا ہے جو خود کی مدد کرنے کے لئے سماج سے علیحدگی احتیار کر لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے جو ہمیں پریشان کرتی ہے اور جس کا ہم روز مقابلہ کرتے ہیں۔ ہماری سرگرمیوں اور ہمارے مفادات کا مرکزی نقطۂ نظر  نوجوان بچے اور نوجوان ہیں جو بنیادی انسانی حقوق جیساکہ تحفظ، پناہ گاہ، اظہار رائے کی آزادی اور کام اور تعلیم کے مواقع تک وسیع رسائی سے محروم ہیں۔ 

ہم اب بڑے ہو رہے ہیں۔ البتہ، اب ہم بچے نہیں رہے۔ بالغ ہونے کے طور پر ہمارے لئے مواقع کی موجودگی بہت کم ہے، اور کسی بھی ریاست کی طرف سے مدد کی فراہمی 18 سال کے ہوتے ہی روک دی جاتی ہے۔ پھر ہم کیا کریں گے؟ ہم کس طرح سے نپٹیں گے؟ یہ مقامی اور یورو انتخابات کے هفته کا اختتام ہے۔ ہمیں اپنے ملک یا رہائشی شہر میں ووٹ دینے کی اجازت نہیں ہے، تو ہماری آواز کیسے سنی جائے گی؟ اگر آپ منتخب ہوجاتے ہیں تو کیا آپ ہمارے لئے کچھ کریں گے؟ ہم صرف کارروائی اور کسی قسم کی سماجی عمل چاہتے ہیں، تاکہ یہاں ہم اپنی زندگیوں کو دوبارہ تعمیر کرسکیں۔ 

ہمارا اخبار ہمارے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ اپریل میں ہمارے اخبار کی دوسری سالگرہ تھی اور “مہاجرین پرندے” کے 13 ویں مسئلے میں، جو آپ ابھی پڑھ رہے ہیں، اس میں ہم انتخابات اور آپ کے فیصلوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں جو آپ ہمارے لئے کریں گے(یا نہیں بھی)، بغیر ہم سے پوچھے۔ 

ہمارے پاس، دوسری طرف، بہت سے سوالات ہیں، اس وجہ سے ہم نے یورپی پارلیمان کے لئے یورپ کے بارے میں اور اس کے اقدار، جمہوریت اور مساوات کے معنی، مشرق وسطی میں جنگ، اور یونانی سماج میں ہمارے انضمام کے بارے میں 6 امیدواروں سے پوچھا۔ ہم نے شہر کے مستقبل کے بارے میں ایک کھلی بحث اور

اس میں ہمارے کردار کے لیے ایتھنز کے میئر کے امیدواروں کو بھی مدعو کیا ہے۔ احتشام کا مضمون یہ بیان کرتا ہے زندگی پیسے کے بغیر کس طرح کی ہوتی ہے، جبکہ مہدیہ پناہ گزینوں کی ذہنی صحت کے بارے میں بات کرتی ہیں۔ عراق سے تعلق رکھنے والے عمر 24 گھنٹوں سے متعلق ہے جس نے انکی زندگی تبدیل کردی، اور افغانستان سے تعلق رکھنے والی حمیدہ نے ایتھنز کے سایے تلے گولڈن ڈان کے نسل پرست حملوں پر روشنی ڈالی ہے۔ آخر میں، مو نے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم ایک ہیں۔”  خوشی سے پڑہیں!

*یہ مضمون “پناہ گزین پرندے” اخبار کے شمارہ نمبر 13 میں شائع ہوا ہے، جسے 25 مئی 2019 کو اخبار “افیمریدا تون سنتاکتن” (ایڈیٹرز کے اخبار) کے ساتھ ملحقہ کے طور پر جاری کیا گیا تھا۔

پناہ گزین پرندے

Add comment