Photo by Migratory Birds team

ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہم آپ کے بہم ہیں۔

موسم گرما میں، گرمی کی لہر ساتھ ساتھ، نوجوان صحافیوں کا گرو اخبار “پرندگان مھاجر” کے موسم گرما میں شائع ہونے والے مسئلہ کی تیاری کر رہا تھا. وہ اخبار جس نے پناہ گزین کیمپوں میں جنم لیا اور اپنے مقصد پے قائم رہا جوکہ: نوجوان، پناہ گزینوں، تارکین وطنوں اور یونان کے لوگوں کی آواز بنتا ہے. ہم سب مل کر دو مہینے کے مسئلے کو تشکیل دیتے ہیں جو آپ پکڑے ہوئے ہیں۔

ہمارے اخبار کے 14 ویں مسئلے میں ہم ان “پوشیدہ سرحدوں” کا پتہ لگاتے ہیں جو ہمیں مختلف ظاہر کرتی ہیں اور ہمیں مقامی کمیونٹی(سماج) سے الگ متوجہ کرتی ہیں۔ ہماری ثقافتی شناخت اور ہماری مادری زبان کو بھولے بغیر، ہم ان کو تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایتھنز میں ان جگہوں کو دیکھتے ہیں جہاں مختلف ثقافتیں آپس میں ملتی ہیں اور بہم ہوتی ہیں.

ہم بچوں کے حقوق کے نیٹورک سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور فرانسیسی جی پئرس یارٹٹ کے تھیٹر گروپ(ناٹک کرنے والے گرو) کے ڈرامے کو دیکھنے کے لئے جاتے ہیں، جس میں ہماری عمر کے اداکار حصہ لیتے ہیں، اور تھیٹر کے بارے میں ہماری سوچ کو تبدیل کرتے ہیں۔ ہم مھاجرین اور پناہ گزین کی پہلی خاتون فٹ بال ٹیم سے ملاقات کرتے ہیں، ہیذیٹا ایف سی، ہم ان کو تربیت لیتے ہوئے دیکھتے ہیں اور ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ایک گیند کس طرح سے دنیا بھر کی خواتین کو متحد کرسکتا ہے۔ ہم ایتھنز شہر کے تارکین وطن انٹیگریشن سینٹر کا ملاحظہ کرتے ہیں اور ہم تارکین وطن اور پناہ گزین کے معاملات سے وابستہ  وائس میئر کا انٹرویو کرتے ہیں، جو کہ مرکزی آپریشن کے ذمہ دار بھی ہیں۔ ہم میتاکسرگیو میں قائم عمارت “کمونٹیزم” کو دریافت کرتے ہیں اور ان فنکاروں سے ساتھ بات چیت کرتے ہیں، جو اس عمارت کو باہمی عمل اور اجتماعی اظہار کے لئے ایک جگہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ہم سکول وےو تہوار میں طالب علموں کے بینڈ کی موسیقی کے تال کے ساتھ رقص کرتے ہیں۔ ہم دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے بچوں کے ہمرہ، ٹیم فری مومینٹ سکیٹ بورڈنگ کے ساتھ سکیٹ بورڈنگ کے لیے جاتے ہیں جو ہمیں سکھاتا ہے کہ، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم چاہے جتنی بار بھی گریں، پر دوبارہ واپس کھڑا ہونا بہت ضروری ہے۔

ہم اس شہر میں گھومتے ہیں جہاں ہم رہتے ہیں اور ان جگہوں کو پر جاتے ہیں جہاں ہم مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو تلاش کرتے ہیں، جس طرح سے ہم اپنی ٹیم(گرو) میں کرتے ہیں۔

پناہ گزین پرندے

Add comment