Photo by Eurokinissi, Stelios MIsinas

پیارے خواب!

 سو جاؤ میری پیاری سی ننی بچی، اپنی ماں کے بازوؤں میں سو جآؤ – دنیا کی سب سے محفوظ جگہ!

اچھی طرح سے سو جآؤ اور وکٹوریہ اسکوائر سے گزرنے والے لوگوں کی طرف دیکھ کر آنکھیں بند کرلینا – بعض اوقات ان کی آنکھیں نفرت اور زینوفوبیا سے بھری ہوتی ہیں اور دیگر کی ترس اور رحم سے۔ ان کے منہ ڈهک ہوئے ہیں، ورنہ لاشعوری طور پر جو طعنے نکلتے ہیں اور نقاب کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں، وہ تمہارے لیے ایک عذاب ہونگے۔  

سو جاؤ اور بیروت میں موجود بچوں کے لئے دعا کریں۔ بلکہ نہیں، آپ تو اتنی چھوٹی ہو کہ آپ کو یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ بیروت کہاں ہے۔ آپ کو کیسے پتہ ہو سکتا ہے کہ وہاں کیا ہوا ہے؟ میں تمہیں صرف ایک ہی بات کہوں گی، بڑوں نے اس کا نام “مشرق وسطی کی دلہن” رکھا ہے! 

اوہ، بلکہ میں یہ بھول ہی گئی کہ آپ اتنی چھوٹی ہو، کہ آپ کو معلوم ہی نہیں کہ مشرق وسطی کہاں ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے کہ جہاں جنگ ایک معمول بن چکی ہے اور روزانہ ہزاروں افراد ہلاک ہوتے ہیں ۔ لیکن واقعی، آپ کو یہ تک نہیں معلوم کہ جنگ کیا ہوتی ہے! شاید جب آپ اپنی والدہ کے کے پیٹ میں تھیں تو، آپ کی حفاظت کرنے اور آپ کے بہتر مستقبل کی تلاش کے لیے وہ وہاں سے چلی گئیں۔ وہ مہاجر بن گئیں۔

اچھی نیند کرو اور اپنی والدہ کی لوری سنو:

“اچھی طرح سونا، آپ کی نیند بے عیب ہے۔ 

چاندنی کے پھولوں میں ہزار رنگ ہیں۔ 

اپنے پریوں کی خوابوں سے جاگنا نہیں۔

مایوسی کے شہر میں قدم نہ رکھنا۔

اچھی طرح سے سونا، آپ کی والدہ کی آنکھیں جاگ رہی ہیں۔

آپ کی والدہ آپ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی۔

وہ آپ سے محبت کرتی ہیں، وہ آپ سے پیار کرتی ہے”۔

میں نے تمہاری والدہ کے پاس آپ کا فیڈر پڑا ہوا دیکھا اور میں سمجھتی ہوں اس میں آپ کے پینے کے لیے دودھ آج شام نہیں نکال پائے گا۔ واقعی، کیا انہوں نے آپ کا الاؤنس کم کردیا ہے؟ مجھے یہ معلوم نہیں کہ آپ کے پاس رات کو پینے کے لیے دودھ ہو گا یا نہیں، لیکن اس کا مجھے یقین ہے کہ: آپ کی والدہ آپ سے پیار کرتی ہیں، جیسے وہ لوری گاتی ہیں۔

میرے پاس ایک سنجیدہ سوال ہے: یہ لوگ سوچ کیا رہے تھے؟ وہ صرف یہ چاہتے تھے کہ اخبارات اور ویب سائٹوں کی ہیڈلائین پر یہ لکھا جائے کہ وہ مہاجروں کو دوزخ موریہ کیمپ سے سرزمین میں منتقل کرنے جارہے ہیں۔ لیکن انہوں نے کبھی بھی ہزاروں مہاجرین کو ملنے والے فوائد کی کٹوتیوں کی پرواہ نہیں کی جو شاید اپنے بچوں کو کھلانے کے قابل بھی نہ رہیں۔ 

سو جاؤ اور اپنی آنکھیں اس دنیا کے ظلم و ستم پر بند کردو۔ سو جاؤ اور بہتر مستقبل کی امید کرو، جہاں بہتر قوانین قائم ہوں گے اور ہر ایک کا کل بہتر ہوگا۔

 سو جاؤ لیکن اپنی والدہ سے ان دنوں کی کہانیاں سنانے کے لئے کہنا نہ بھولنا، جن دنوں میں ہم ابھی رہ رہے ہیں۔ ان کہانیوں کو سننے سے ڈرنا نہیں۔ اس کی تصویر کو لے لو، اس فریم بناؤ اور اسے دیوار پے لٹکا ود۔ کہیں بھی لٹکا دیں جہاں آپ اسے اکثر دیکھ سکتے ہوں، تاکہ آپ اپنے فرائض کو فراموش نہ کریں ۔یقینا موریہ، وکٹوریا اسکوائر، کورونا وائرس اور ایتھنز کی گرمی کی لہر مستبل میں آپ کو ایک مضبوط شخص بنا دے گی۔ 

اچھی طرح سے سونا اور بھولنا مت! 

اگر آپ مستقبل میں سیاستدان یا قانون ساز بن جاتے ہیں تو، اس چیز کا خیال رکھنا نہ بھولنا کہ آپ جو قوانین بناتے ہیں اس کا لوگوں کی زندگی پر کیسے اثر پڑتا ہے۔ اگر آپ اساتذہ بن جاتے ہیں تو اپنے طلبا کو انسانی حقوق اور مساوات کا احترام کرنے کا درس ضرور دیں۔ اگر آپ پولیس آفیسر بن جاتے ہیں تو، یہ جان لیں کہ ہجرت کرنا کوئی جرم نہیں ہے اور اسکی سزا بلڈجن اور آنسو گیس نہیں ہونی چاہئے! مت بھولیں، اگر آپ ڈاکٹر بن جاتے ہیں تو، ظاہر نہ ہونے والے زخموں کا علاج شاید ان کو سمجھنے میں، ہوسکتا ہے۔ ان دنوں کو فراموش نہ کریں، انہی دنوں کی وجہ سے آپ کسی غریب کے ساتھ کھڑے ہوسکیں گے اور بدلے میں کچھ لیے بغیر ان کی مدد کر سکیں گے۔ آپ معاشرے کے لیے ایک اچھا فرد بن سکیں گے جو معاشرہ آپ کا استقبال کرے گا۔ بس اسے بھولنا نہیں!

اچھی نیند کرو میری چوٹی ننی اپنے ہلکے نیلے رنگ کے تکیے پر جو ہلکے نیلے آسمان کی طرح لگتا ہے، جو امن کی علامت ہے۔ اچھی نیند کرو۔ تمہاری ماں تم سے پیار کرتی ہے!

Add comment