میں آپ کو “بولانی” نامی ایک افغان ڈش کی ہدایات بتانا چاہتی ہوں۔ جو افغانستان میں بہت مقبول ہے اور وسیع پیمانے پر، دنیا بھر میں بہت سے شائقین کے ساتھ جانی جاتی ہے۔
اجزاء:
1 کلوگرام آٹا۔
2 عدد موسم بہار کے پیاز۔
زیتون کا تیل۔
کچھ تازہ مرچیں۔
1 پیکٹ خشک خمیر۔
نمک اور کالی مرچیں۔
طریقہ: خمیر کو گرم پانی میں مکس کریں اور اس میں آٹا اور نمک شامل کریں۔ زیتون کا تیل اور 2 چمچ شامل کریں اور آٹے کو صحیح طرح سے گوندھ لیيں۔ تیز چھری کے ساتھ پیاز کو کاٹیں، انہیں نمک لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ پھر انھیں دھو کر صاف کرنے کے بعد چھلنی میں ڈال دیں، تاکہ ان میں پانی صحیح طرح سے نکل جائے۔ پیاز میں کچھ نمک اور مرچیں شامل کر کے انہیں اپنے ہاتھوں سے اچھی طرح نچوڑ لیں جب تک ان میں سے سارا پانی نکل نہیں جاتا۔ پھر آٹے کو گول گول گھوما کے بلکل پتلی گول روٹی کی طرح کی شکل دیں۔ پھر دونوں روٹیوں کے ایک طرف کٹے ہوئے پیاز بکهیر کر ڈالیں اور پھر اس کے اوپر دوسری روٹی ڈال کر ان کے کناروں کو آپس میں جوڑ دیں۔ پھر فرائی پین میں تھوڑا سا تیل گرم کر کے اور اس میں بولانی اچھی طرح تل لیں۔ آپ دہی یا ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ بولانی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
ٹماٹر کی چٹنی کی ہدایت:
اجزاء:
عدد کچا، سبز ٹماٹر (یا پھر ایک کڑوی سبز مرچ)
اجوائن
لہسن
تاذہ کڑوی سبز مرچ
سرکہ اور نمک حسب ذائقہ
طریقہ: کچے ٹماٹر، اجوائن اور مرچ کو ایک گرائینڈر میں مکس کرکے اس کے بعد اس میں سرکہ اور نمک شامل کرلیں۔ آپ ایک اس میں سرخ ٹماٹر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ افغان، خاص طور پر جو کابل سے ہیں، وہ مصالحه دار کھانے کو بہت پسند کرتے ہیں۔ آپ کڑوی سبز مرچ کے ساتھ چٹنی بنا سکتے ہیں۔
Add comment