Photo by Migratory Birds Team

راہ فرار( آزاد ہونے کی راہ) کی تلاش میں۔ 

جیساکہ، موسم خزاں کا مطلب ایک نئی شروعات ہے۔ جس میں کچھ لوگ واپس اسکول جانا شروع کرتے ہیں، اور کچھ بہتر مستقبل کی تلاش میں دوسرے ممالک کا رخ کرتے ہیں۔ اسی طرح، حال ہی میں ہماری ٹیم کے کچھ ارکان بھی یہاں سے رخصت ہو گئے، اور اسی دوران ہم یہاں پناہ گزینوں سے متعلق خبروں کو بےچینی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ جب ہم، آپ کے ہاتھ میں تھامے ہوئے اخبار پر کام کر رہے تھے تو اس دوران یونان کی حدود میں روزانہ درجنوں، بلکہ سیکڑوں کی تعداد میں پناہ گزینوں کی آمد ہو رہی تھی۔

اخبار کے اس مسئلے میں آپ یونان میں مہاجرین کے ساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں ہمارے نقطہ نظر کو پڑھیں گے۔ پھر آپ مہاجرین کی یورپ میں پہنچنے کے بعد کی زندگی کی حقیقت کے بارے میں بھی پڑھیں گے۔ یو این ایچ سی آر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں آدهے سے زیادہ اسکول کی عمر کے پناہ گزین بچے اسکول نہیں جاتے ہیں۔ تو ہم اس اخبار میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ یونان میں اسکول جانے کا موقع ملنے کے بعد طالب علم کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم ، ہم پیچھے نہیں ہٹتے۔  ہمارے اندر علم حاصل کرنے کا جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ ہم ان سائنس دانوں کے بارے میں لکھتے ہیں، جن کی طرح ہم بننا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہماری زندگیوں کو متاثر کرنے والی ٹکنالوجی کی ترقی کے بارے میں بھی لکھتے ہیں۔

ہم “یلو ڈےس” میلے میں جاتے ہیں اور اس میلے کے منتظمین سے اپنی ثقافت کو دوسرے لوگوں کے ساتھ بانٹنے کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ہم “موویمنٹ فلم فیسٹیول (تحوار)” کے منتظر ہیں جس ميں ہم ایسی فلمیوں کا انتخاب کریں گے جو آپ اکتوبر کے آخر میں اُدھر دیکھ سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اس اخبار کے آخری صفحے کو اپنے پیغامات، خاکے اور اپنی پسندیدہ تصاویروں سے بھرتے ہیں جس کے ذریعہ ہم اپنے اخبار کا “آخری خالیصفحہ” قائم کرتے ہیں۔

پناہ گزین پرندے

Add comment