دسمبر میں آئس کریم؟

کیوں نہیں؟ جیساکہ ہم نے اس مرتبہ بہت ہی گرم موسم خزاں گزارا ہے اور سردیوں کے آمد بھی بہت دیر سے ہوئی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اب اتنی دور نہیں ہے- اب ہم سے اس کے اثرات بھی محسوس کرسکتے ہیں۔ بالکل یہی ہم اس اخبار کے کور کے ساتھ دکھانا چاہتے ہیں۔ اور کوئی نہیں چاہتا کہ اس کی آئس کریم پگھل جائے۔

جیساکہ 2020 اپنی راہ پر گامزن ہے، ہم اگلی دہائی کے لیے پرجوش ہیں، لیکن اس کس ساتھ ساتھ فکرمند بھی ہیں۔ فکر مند اس بات سے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں ابھی تک کوئی سخت پیشرفت عمل میں نہیں لائی گئی، ہم گلوبل وارمنگ سے پریشان ہیں، ہم پریشان ہیں کہ جنگیں اب بھی جاری ہیں۔ ہم سب کو، ماحول کو صاف رکھنے، اور جنگوں کو روکنے کے لیے لڑنا ہوگا۔

مہاجر پرندوں کا 16وے اخبار کو ماحول کے لئے وقف کیا ہے۔  ہم نے “مستقبل کے جمعہ” مارچ میں شرکت کی جس میں طلباء نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مارچ کیا اور اس مارچ کی ہمارے پاس بہت ہی طاقتور تصویر ہے۔ ہم ہر سال ٹنوں کی تعداد میں پیدا ہونے والے کچرے سے پریشان ہیں اور ہم “سبز صارف” بننے کی خواہش کو محسوس کرتے ہیں۔ اپنے کچرے کو کم کرنے کے متبادل اور نئے طریقے تلاش کرتے ہوئے ہمیں فیبرک ریپبلک ملتا ہے، جو استعمال شدہ کپڑوں کو جمع کرکے انہیں دوبارہ تقسیم کرتا ہے یا پھر ریسائیکل(دوباره استعمال میں لاتا) کرتا ہے، بلکہ شیڈیا آرٹ کی ٹیم بھی ہے، جو دستکاری کے لئے “شیڈیا” میگزین کے پرانے میگزینوں کا استعمال کرتی ہے۔    

محمد نے یونان میں اپنے پہلے دن سے لے کر اپنے خاندان کے پاس آگے جانے کی درخواست قبول ہونے تک کے اپنے ذاتی تجربات کو بیان کیا۔ نیدا ذہنی دباؤ کے بارے میں بات کرتی ہیں اور ذہنی دباؤ کی علامتوں کو کس طرح محسوس کرسکتے ہیں اس کے بارے میں بتاتی ہیں، تاکہ ہم محسوس کرنے کے بعد مدد مانگ سکیں۔ احتشام شاعری کی طرف متوجہ کرتے ہیں اور ان شاعروں کے بارے میں لکھتے ہیں جن کو وہ مختلف ثقافتوں سے پسند کرتے ہیں۔ 

آخر میں، ہم 2019 کی اپنی جھلکیوں پر نظر ڈالتے ہیں اور 2020 میں ایک اچھی دنیا میں رہنے کی خوائش کوتے ہیں!  

پناہ گزین پرندے

Add comment