اگرچہ یہ ایک 90 سالہ پرانی عمارت ہے، لیکن اس میں بجنے والی موسیقی، جو آپ اس کے ارد گرد سن سکتے ہیں، رنگارنگی سجاوٹ اور مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کی آپس میں بات چیت اس عمارت میں جان ڈالے ہوئے ہے۔ “کمیونیٹیزم”، 28، کیریمیکو سٹریٹ میں واقع ہے۔ جوکہ میتاکسرگیو کے پڑوس میں، ایک عمارت ہے جہاں کئی ثقافتی تقریبات، نمائشیں اور ورکشاپس ہوتی ہیں۔
اس منصوبے کو ایک سول انجنیئر نتاشا درہرا کی طرف سے شروع کیا گیا جس کا مقصد ایتھنز میں پرانی، ترک کی گئی عمارتوں پر ان کے مالکان اجازت کے تحت قبضہ کرکے اور انہیں سماجی مراکز میں تبدیل کرنا تھا۔ “کمونٹیزم” وہ دوسری عمارت ہے جس کو دو سال سے اسی طرح استعمال کی جارہا ہے۔
وہاں کئی ٹیمیں ہیں جو اس عمارت کا استعمال کرتی ہیں۔ ان کا کوئی رہنما نہیں ہے۔ ان میں سے ہر ایک کا ایک اپنا کردار ہے۔ انسانیت، ایک ساتھ مل کر کام کرنا، ان کے لئے ضروری ہے، کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ یہ جگہ بے بنیاد ہو، کسی انٹرپرائز یا کاروباری طور پر نظر آئے۔ وہ سماجی گرو کے طور پر کام کرتے ہیں۔
ایگیلوس تورتیکولس، ایک اداکار جو جگہ کا استعمال کرتا ہے، جس نے گرمجوشی سے ہمیں عمارت میں خوش آمدید کیا۔ وہ ایک سال سے زائد عرصے سے ادہر قائم شدہ سنیما کو اپنے پرفارمنس کے لئے استعمال کررہا ہے۔ ہماری “کمونٹیزم” کے اندر رہنمائی کے دوران: انہوں نے کہا کہ “ہم کمیونٹی کی بہت پرواہ کرتے ہیں۔ ہم ایتھنز میں رہنے والی تمام مختلف ثقافتوں کو ایک ساتھ لانا چاہتے ہیں، لہذا یہاں سب کا خیرمقدم کرتے ہیں”۔
عام طور پر 20 لوگوں پر مشتمل ایک گرو اس عمارت کو باقاعدگی سے استعمال کرتا ہے۔ ان میں سے ہر ایک اپنی اپنی دلچسپی لایا ہے، لیکن جیساکہ ایگیلوس واضح کیا “ہم سب کا ایک مشترکہ شوک ہے، اکھٹے رہنا، اس جگہ مصروف رکھنا اور انسانی اور سماجی راستے میں مل کر کام کرنا”۔
نتیجہ یہ ہے کہ وہ تقریبات منظم کرتے ہیں، جیسے پارٹی، فیشن شو اور ورکشاپس، وغیرہ. مثال کے طور پر، وہ ہاتھ سے تیار کردہ کپڑوں یا گلیوں پر موجود مواد کے ذریعہ سامان بنانے کی ورکشاپ دیتے ہیں۔ ہم نے دراصل ایک لیمپ دیکھا جس کو انہوں نے ٹائروں سے بنایا تھا اور فرنیچر جس کو انہوں نے عمارت سے ملے ہوئے پوانے سامان سے بنایا تھا۔
وہ ایک ایسے منصوبے کو بھی چلاتے ہیں جہاں وہ فنکاروں کو اتوار کے روز جگہ کا استعمال کرنے کے لیے دعوت دیتے ہیں اور جو کچھ بھی بنانا چاہے وہ اس دن بنا سکتے ہیں۔ پھر وہ اپنی تخلیقات کو سوموار کے دن پیش کرتے ہیں۔
فلم پریمیوں کو وہاں ایک بہت مختلف سنیما ملتا ہے، جہاں وہ ہر قسم کی فلمیں دیکھ سکتے ہیں۔ نشستیں پرانی کرسیاں اور سڑک سے ملے ہوئے سوفے ہیں اور پوری جگہ ماحول ایک خوفناک فلم کی یاد دلاتا ہے!
موسیقی کو بجانے کے لئے ایک مخصوص کمرہ بھی ہے۔ ہمارے دورے کے دوران، ہم نے ایک گروہ کو گٹار اور ڈھول بجاتے ہوئے دیکھا، ان کی آواز پوری عمارت میں گونج رہی تھی۔ موسیقی کے سیشن ہر جمعرات کو منظم کیے جاتے ہیں۔
حال ہی میں ایک مفت دکان چالو ہوئی ہے. جہاں لوگ کپڑے یا جوتوں جیسی چیزیں عطیہ کرسکتے ہیں، جن کو مذید استعمال نہیں کرتے اور جس کو بھی ان کی ضرورت پڑتی ہے وہ انہیں مفت میں وہاں سے لے جا سکتا ہے۔ یہاں تک کہ ہم نے ادہر ایک بڑا ٹیڈی بیر بھی دیکھا!
“کمیونیٹیزم” بہت ہی خاص جگہ ہے، جہاں بہت ساری تخلیقی صلاحیات موجود ہیں! جب لوگ کسی چیز کو پھینک دیتے ہیں تو، “کمیونیٹیزم” کی ٹیمیں اسے دوبارہ استعمال کرنے کے لئے تخلیقی طریقے تلاش کرلیتی ہیں۔ ہم واقعی اس جگہ کو زندہ رکھنے کے لۓ ان کی حوصلہ افزائی سے محبت کرتے ہیں۔ اس کا دورہ کرنے کا موقع مت چھوڑنا!
Photos by Merdas Aria
Add comment