پوری دنیا میں جب آپ فٹ بال (ساکر) کا ذکر کرتے ہیں تو، پہلی بات جو آپ کے ذہن میں آتی ہے وہ ہے کامیاب مردوں کی ٹیم اور کچھ بہت ہی تجربہ کار اور مشہور فٹ بال کھلاڑی۔ لیکن کیوں ہمیں کبھی ناروے سے ادا ہیگربرگ، بیلن ڈی سے جیتنے والی، یا برازیل سے تعلق رکھنے والی دنیا کے بہترین خواتین فٹ بال کھلاڑی مارتا وائرا دا سلوا کا نام یاد نہیں آتا؟ نہ کہ مرد ہی نہیں، بلکہ ہم (خواتین) بھی ان کے نام نہیں جانتی، جبکہ ہم میں سے کچھ تو فٹ بال کو مردوں کا ہی کھیل سمجھتے ہیں۔
26 جون کو ہماری صحافتی ٹیم نے “ہسٹیا ایف سی” کے نام سے ایک خاتون فٹ بال ٹیم سے ملاقات کی۔ہم نے ان سے فٹ بال کی پچ پر ملاقات کی، اس جگہ پر جس کو ہم ہمیشہ مردوں کی فٹ بال ٹیموں کی مشقوں میں شریک کرتے ہیں۔ یہ ملاقات میرے لئے واقعی بہت حیرت انگیز تھی، کیوں کہ اس سے پہلے مجھے ایسا تجربہ کبھیحاصل نہ ہوا تھا۔
محترمہ کترینا سالتا، منیجر اور در حقیقت ٹیم کے بانی، نے ہمارا خیرمقدم کیا۔ ان کا منصوبہ مہاجر خواتین کی فٹ بال ٹیم بنانا تھا اور یہ حیرت انگیز خیال تھا۔ اس ٹیم سے ملتے ہوئے وہاں افغانستان کی کچھ خواتین کی موجودگی نے مجھے متوجہ کیا۔ فٹ بال پچ پر ان سے ملنے کے بعد پہلی بات میرے ذہن میں آئی، وہ خبر جو خواتین کی فٹ بال کی ٹیم میں عدم تحفظ کو ظاہر کرنے والی، افغان فٹ بال فیڈریشن کے صدر کے حوالے سے منظر عام پر آئی تھی۔ خبر یہ تھی کہ: افغانستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر کے دفتر میں خواتین کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی گئی۔ اس کہانی کے سامنے آنے کے بعد، افغان فٹ بال فیڈریشن کے صدر پر فیفا کی طرف سے تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔ اب، اس بیرونے ملک میں، میں نے بہت ساری لڑکیوں کو سلامتی اور آذادی کے ٹرینگ لیتے ہوئے دیکھا ہے۔
محترمہ کترینا سالٹا نے ماضی میں مہاجرین کے ساتھ کام کرنے والے اپنے 4 سال کے تجربے کو بیان کیا۔ اس دوران اس نے بچوں اور مردوں کی فٹ بال ٹیموں دونوں کے ساتھ کام کیا ہے۔ اس نے مختلف تنظیموں کے لئے کام کیا جو کیمپوں میں مقیم مہاجرین کی مدد کرتی ہیں، اور ایک رضاکار کی حیثیت سے بھی کام کرتی ہیں۔انہوں نے محسوس کیا کہ فٹ بال مہاجرین کی مدد اور ان کی زندگی کو مثبت انداز میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے، ایک ایسے وقت میں انوکھے مواقع جب خواتین کو ایسے مواقع میسر نہ ہوں – یعنی تمام خواتین، نہ کہ صرف مہاجرین! لہذا انہوں نے خوتین کو کھیل تک مساوی رسائی کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہوئے خواتین کے لیے ایک ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا۔ وہ فٹ بال کو بااختیار بنے کے لیے آلے کے طور پر استعمال کرنے کی بات کرتی ہیں اور اس کی رائے کے مطابق فٹ بال کی پچ سب کے لئے محفوظ جگہ ہے۔
ان ٹیم کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ ان کے تربیتی سیشنوں کے دوران ایک نوجوان کی موجودگی ہوتی ہے۔ وہ داؤد ابراہیمی ہیں، جو ٹیم کے ساتھ مترجم اور اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔اس نے ہمیں بتایا کہ اسے واقعی خوشی ہے کہ اس کی ایسی لڑکیوں سے ملاقات ہوئی ہے جن کو اپنے ملک میں کھیل میں حصہ لینے کا موقع نہیں مل پائیا، اور آخر کار اب ان کو مل گیا ہے۔ ان کی مدد کرنے سے اسے اور بھی خوشی ہوتی ہے۔
ہم نے “ہسٹیا ایف سی” کے کوچ محترمہ مریم گیوالا سے بھی ملاقات کی، جو ایک خوش مزاج نظر آنے والی عورت اور ایک سنجیدہ کوچ بھی ہیں۔ ہم نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے مہاجر ٹیم کا انتخاب کیوں کیا؟ اس نے کہا کہ: “مجھے مختلف ثقافتوں کے لوگ سے ملنا پسند ہے اور اس ٹیم کی کوچنگ میرے لئے ایک چیلنج ہے۔ ان کی رائے کے مطابق، فٹ بال دنیا کو متحد کرسکتا ہے۔ وہ سوچتی ہے کہ “جب ہم فٹ بال کھیلتے ہیں تو ہم ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کے لیے اپنے جسم کا استعمال کرتے ہیں”۔
شکیبا سعیدی، جو ایک کھلاڑی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کھیلوں میں حصہ لینے سے ان کی زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آئیں۔ جب وہ ٹیم کے دیگر ممبروں کے ساتھ ہوں تو وہ بہت زیادہ مثبت توانائی محسوس کرتی ہے۔ایران سے تعلق رکھنے والی ثقرہ نے اپنے ایک یونانی دوست سے ٹیم کے بارے میں معلومات حاصل کی۔اس کا ماننا ہے کہ دنیا کو تبدیل کرنے کے لئے ہمیں محترمہ کترینا سالتا جیسے کچھ مضبوط اور مستقل افراد کی ضرورت ہے۔ وہ وضاحت کرتی ہیں کہ “ہستیا ایف سی” کے ممبران کنبہ کی طرح ہیں۔
ہم نے محترمہ سالتا سے ٹیم کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا اور انہوں نے کہا: “اب تک ہمیں بہت زیادہ کامیابی ملی ہے۔ ہم نے ڈنمارک کے کوپن ہیگن میں منعقدہ “عالمی اہداف” ، خواتین کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ تاہم، ہمارے کچھ کھلاڑی ہمارے ساتھ سفر نہ کر سکے، کیونکہ ان کے پاس ضروری دستاویزات موجود نہیں تھے۔لیکن میں اور رضاکاروں کا ایک گروپ سفر کی اجازت نہ ملنے والی لڑکیوں کی نمائندگی کے لئے وہاں موجود تھا اور ان کی آواز بننے کے لیے۔ آخر میں ہم کپ جیت گئے! ستمبر میں ہم فائنل کے لئے نیویارک جا رہے ہیں۔ دوسری ٹیموں نے ہماری مدد کی اور کہا کہ اگر ہمارے کھلاڑی سفر نہیں کرسکتے تو وہ یہاں ہمارے خلاف کھیلنے ایتھنز آئیں گیں۔
اس کے، کھلاڑیوں اور کوچوں کے الفاظ سن کر، مجھے احساس ہوا کہ ایک گیند واقعی دنیا کو کس طرح تبدیل کر سکتی ہے۔ مثبت انداز میں، یقینا!
اگر آپ کو مزید معلومات کی یا اگر آپ ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو، آپ فیس بک پر ہیسٹا ایف سی کو فالو کرسکتے ہیں۔
Add comment