افغانستان سے میری جدوجہد

میں افغانستان سے 13 سالہ فاطمه ہوں۔ کندوز کے بارے میں میری کہانی، جو افغانستان کے شہروں میں سے ایک شہر شروع ہوا ہے۔ ہمارے بہت سارے مسائل ہیں۔ خواتین کو پڑھنے یا کام کرنے کا حق نہیں ہے۔ خواتین ہمیشہ سے امتیاز سلوکی کی تابع ہیں۔ افغانستان میں زیادتی اور مظلومیت کا شکار، لڑکیوں کو 15 یا 16 سال کی عمر میں شادی کرنے پر مجبور کیا جاتا، اور ایک سال کے اندر بچوں کو توقع کی جاتی ہے اور ان کے بچوں کو بچوں کے طور پر کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ ان میں بھی لڑکیوں کی طرح تعلیم کا حق بھی نہیں دیا جاتا۔ صرف بہتر ترین افراد اسکول جانے کے قابل ہوسکتے ہیں۔ زیادہ تر معاملات میں، لڑکوں کو بچپن سے بندوق رکھنی پڑتی اور جنگ میں لڑ کے مرنا پڑتا ہے۔

وہ مسلح گروہوں، ملک کے اندرونی دشمنوں کی طرف سے ہلاک کر دئے جاتے ہیں۔ وہ بے رحم اور ظالم ہیں، کیونکہ وہ افغانستان کی عوام کی خوشحالی اور آزادی سے ڈرتے ہیں۔ جب بھی ان مسلح گروپوں کے لوگوں کو ایک نوجواں لڑکی کو پسند کرتے ہیں، وہ اسے اغوا کر لیں گے یا اسے اسکے خاندان کے سامنے گھر سے نکال کر لے جائیں گے صرف تھوڑی دیر تک رکھنے کے لئے۔ وہ نے نوجوان لڑکوں کے ساتھ بھی یہی کام کرتے ہیں۔ 

اس کے بعد وہ چھوٹے لڑکوں کو برین واش کرتے ہیں تاکہ وہ انہیں جنگ کے لئے تیار کیا جاۓ۔ ان کے درمیان لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان برتاؤ کا فرق یہ ہے کہ وہ لڑکیوں کے ساتھ جنسی ذیاتی کرتے ہیں اور چھوٹے بچوں کو سکھاتیں ہیں کہ جنگ میں کس طرح لڑنا چاہیے۔ زندگی عام شہریوں کے لئے جہنم بن گئ ہے۔ 

افغانستان میں جنگیں بہت دہائیوں سے شروع ہیں۔ اندرونی یا بیرونی جنگیں دنیا کو ہجرت کرنے پر مجبور کررہی ہیں۔ اسی وجہ سے، ہم نے بھی اپنے ملک کو یورپ میں رہنے کے لئے چھوڑ دیا۔ ہم سب سے پہلے اپنے شہر سے کابل تک اور پھر نمیبس اور اس کے بعد پاکستان پہنچے۔ پاکستان کی سرحدیں بہت خطرناک تھیں، جہاں ہمیں یرغمال بناۓ رکھا جب تک ہم نے انہیں پیسہ نہیں دئیے تھے، 13 دن تک ہمیں کھانے اور پانی کے بغیر گودام میں رکھا۔ ہمیں ٹوائلٹ جانے کی اجازت بھی نہیں تھی۔ جب ہم نے انہیں پیسے دیئے تو انہرں نے ہمیں چھوڑ دیا اور پھر ہم ایرانی سرحد پر گئے۔ 

سرحدی محافظوں نے گھنٹوں تک ہوا میں فائرنگ کی اور ہم سب زمیں پر لیٹ گئے جب تک فائرنگ روکی نہیں۔ پھر ہم ایک سیاہ جنگل میں طویل وقت تک چلتے گئے اور ایک طویل عرصے کے بعد، ہم ایک دریا پر پہنچ گئے۔ ہم نے دریائے پار کیا اور گھنٹوں چلنے کے بعد ہم ایران پہنچے۔ اصل میں ہم آہنگی کے لئے، ہم وہاں ایک شہر میں رہے۔ وہاں، ایرانیوں نے ہمیں صَحيح طرح سے خوش آمدید نہیں کیا۔ اس کے بعد، ہم ترکی کی سرحد پر جانے کے لئے دارالحکومت شہر میں گئے۔ ایرانی سرحدی شہر تک پہنچنے کے لئے، ہم قازون شہر سے گزرے اور ایک کنٹرول کے تحت ایرانی پولیس افسران کو تلاش تھی۔ ڈرائیور نے ہمیں شام ہونے تک ایک محفوظ جگہ میں چھپا دیا اور پھر ہمیں ترکی کی سرحد کے قریب اورمیا شہر میں چھوڑ دیا۔ ہم ماکو کے پہاڑوں کے پر چلے، جو برفیلے اور خطرناک تھے، اور ہم نے لاشیں دیکھی جو سردی سے جمی ہوی تھہیں۔ یہ مناظر بہت خراب اور خوفناک تھے۔ 14 گھنٹے چلنے کے بعد، ہم وہاں سے سرحد تک پہنچے، وہ گاڑی کے ذریے  سے ایک ایسی جگہ پر منتقل کردیئے گئے جہاں ہميں ترکی چھوڑنے تک رہنے کی ضرورت تھی۔ ہمارے علاوہ، وہاں دیگر، خاندان اور نوجوان لڑکیاں، بچے بھی تھے۔ میں نے ایک لڑکی سے پوچھا کہ انہوں نے انہیں وہاں کیوں رکھا ہوا ہے؟ اس نے مجھے بتایا کہ انہوں نے اپنا پیسہ ادا نہیں کیئے ااسی وجہ سے ان کو کئی مہینوں کے لئے ان خوفناک حالات میں رکھا گیا ہے۔ ہم نے انکرا کی طرف اپنا سفر جاری رکھا اور ہم وہاں 15 دن تک رہے۔ انقرہ سے، ہم سمیرہ گئے اور قاچاق کاروں نے ہمیں 70 دیگر لوگوں کے ساتھ ایک ناقابل اطمینان بڑی سی کشتی میں ڈالا۔ سمندر میں اونچی لہریں تھیں اور وہ رات کو بہت خوفناک لگ رہی تھی۔ ہم یونان تک سمندر پار کرنے میں کامیاب   نہیں ہو سکے کیونکہ ترکی پولیس نے ہمیں پانی میں ہی پکڑ لیا اور وہ ہمیں واپس بہیج دیا۔ ہم نے کامیاب ہونے کے لئے 4 بار کوشش کی۔ سمندر کے وسط میں، ہم بھی باقی لوگوں کی طرح، باحفاضت طریقے سے پار کرنے کے لئے خدا سے مدد مانگ رہے تھے اور میں اپنے خاندان اور اپنے دو چھوٹے بھائیوں کے بارے میں بہت فکر مند تھی جو بہت ڈر رہے تھے۔ 

آخر میں، ہم سموس پہنچ گئے اور یورپ میں قانونی طور پر سفر کرنے کی اجازتی کاغذات حاصل کرنے کے لئے، ہم نے 15 مہینے مہاجرین کے ایک بند کیمپ میں گزارے۔ شام کے لوگوں کے لئے، یہ عمل آسان اور سیدھا تھا۔ سرحديں کھلنے کے وقت ہم وہاں نہیں پہنچ سکے جب افغانیوں کو سرحد پار کرنے پر پابندی سے پہلے۔ میں نہیں جانتی کہ کیوں افغانیوں، شاميوں یا عربوں کے درمیان فرق ہے، کیونکہ ہمارے ملک میں کئی سال سے جنگ ہے، جبکہ شام میں جنگ شروع ہوے صرف چار سال ہی ہوۓ ہیں۔ بہت سے یورپ میں غیر قانونی طور پر سفر کرچکے، لیکن ہم ہی ایک سال اور چار مہینے سے ہیلینک مہمانیت میں رہ رہے ہیں۔ میں امید کرتی ہوں کہ لبنان میں اپنے بھائیوں کو ایک دن اپنے پورے خاندان کے ساتھ دوبارہ ملا ہوا دیکھ سکوں۔

آخر میں، ایک مسافر کی کہانی کو پڑھنے کے لئے وقت نکالنے کے لئے، آپ کا بہت شکریہ۔

*یہ مضمون “پناہ گزین پرندے” اخبار کے شمارہ نمبر 2 میں شائع ہوا ہے، جسے 22 تا 23 جولائی 2017 کو اخبار “افیمریدا تون سنتاکتن” (ایڈیٹرز کے اخبار) کے ساتھ ملحقہ کے طور پر جاری کیا گیا تھا۔

Add comment