Photo by Migratory Birds Team

امید کے خواب: اس غیرفعالیت قرنطینہ میں فوٹو گرافی ایک تریاق ہے

“ویژنز آف ہوپ” تصویروں کی نمائش کا عنوان تھا جسے فرروز تنظیم نے ہیلینک ہیلینک امریکن کالج (ایچ اے ای سی) اور ہیلینک امریکن یونین  کے تعاون سے، 15-30 ستمبر کو ہیلنک امریکن یونین کی ہدجیکیرییاکوس – گھیکاس گیلری پیش کیا۔  نمائش میں پیش کی گئی تصاویروں کو پناہ گزینوں کے 21 فوٹوگرافروں کے ایک گروپ نے لیا، جن کی عمریں 13 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔

یہ سب ایک فوٹو گرافی ورکشاپ کے آئڈیے سے شروع ہوا جس کا اطلاق آرٹیمیس ملونا، فروس کے عملہ کے ماہر نفسیات اور فوٹو گرافر، جو بچوں کے نزدیک رہ کر کام کرتے ہیں، نفسیاتی مدد کے لئے۔ مارچ اور اپریل 2020 میں قرنطین کے دوران، بچوں کو اندر رہنا پڑا، جیساکہ پوری دنیا میں ہو رہا تھا۔ بچے باہر نہیں جاسکتے تھے، ان میں کوئی حوصلہ نہیں تھا اور وہ سارا دن اپنے فون پر کھیلتے رہتے تھے۔لہذا محترمہ ملونا نے اپنے شوق، فوٹو گرافی کے بارے میں سوچا اور اسے نفسیات سے جوڑ کر ورکشاپ کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا۔

ورکشاپ کے دوران بچوں نے بہت ساری تصاویر کھینچی۔ محترمہ ملونا نے متعدد موضوعات کو سامنے لایا، جیسا کے امید، اور وہ یہ دیکھنا چاہتی تھی کہ بچے وہ اپنے آپ کو کس طرح سے ظاہر کریں گے۔ جیسا کہ ایک 17 سالہ فوٹوگرافر، ایف اے نے ہمیں بتایا کہ، “میں نے ایک خواب دیکھا تھا کہ ایک دن میری تصاویر ایک نمائش میں ہوں گی، لوگ میری تخلیقی صلاحیت کو اور میرے دنیا کو ” دیکھنے” کے نظریے کو دیکھیں گے۔ جب فروس کے ایک رضاکار نے ان کی تصاویر دیکھیں تو اس نے ان کے خوابوں کو سچ بنانے کی بہت کوشش کی۔ “آخر کار میں نے اس نمائش کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں!” ، ایف اے نے کہا۔

Hope

ہماری ٹیم نے نمائش کا دورہ کیا اور وہ بہت حیرت انگیز تھی! اس میں تین بنیادی عنوانات تھے: امید، میری کہانی اور قدرت۔ جس طرح سے انہوں نے فوٹو کے اندر اپنے جذبات کا اظہار کیا اس کے بارے میں مجھے جذباتی محسوس ہوا۔ ان کا تصاویر کے اندر اپنے جذبات کا اظہار دیکھ کر میں بھی جزباتی ہو گئی۔ ہم نے کچھ شرکاء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور 17 سالہ، این پی نے کہا کہ اس نمائش نے مجھے تخلیق جاری رکھنے اور اپنے کاموں میں بہتر ہونے کے لیے ہمت دیا۔

فوٹو گرافی نے نوعمروں کو مختلف طریقوں سے متاثر کیا۔ اس سے انہیں اپنی مشکلات کو تھوڑی دیر کے لئے بھلانے میں مدد ملی اور اس مشکل دور میں ان کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ اس سے انھیں نئی ​​صلاحیتوں کو دریافت کرنے اور ان کی خود اعتمادی بڑھانے میں بھی مدد ملی، اس سے انھوں نے اپنا اظہار کیا اور اس سے انہیں ایک دوسرے کے قریب اور محترمہ ملونا کے قریب لایا گیا ، جیسا کہ اس نے ہمیں بیان کیا ہے۔ اس سے انہیں اپنی رائے کا اظہار کرنے کا موقع ملا اور اس سے وہ ایک دوسرے کے قریب ہوئے اور محترمہ ملونا کے بھی، جیسا کہ انہوں نے کہا ہے۔

اس نمائش کے ساتھ ساتھ، ان کا مقصد جنگ سے نکلنے کے بعد ان کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ ان کی طرف سے لی گئی تصاویر ان کی امیدوں اور خوابوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ امید کے بارے میں ایک تصویر، جو ایک شخص کو دوسرے شخص کی کھڑے ہونے میں مدد کی عکاسی کر رہی ہے۔فوٹوگرافر، ایچ ڈی، جس کی عمر 17 سال ہے، نے وضاحت کی: “اس شحص نے اسکی مدد کرنے کے لیے نہ نہیں کی، اس نے اس کی مدد کی۔ اس تصویر کے زریعے میں لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ: آپ ایسا کیوں نہیں کرتے؟ اسے نظر انداز نہ کریں جسے آپ کی مدد کی ضرورت ہو! “

 ہم نے نوعمر فوٹوگرافروں سے ان کے فوٹو گرافی کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا اور 17 سالہ، بی زیڈ نے کہا کہ وہ دوسرے ممالک کا سفر کرنا چاہتا ہے اور ہر ملک کی تاریخ اور ثقافت کو دیکھانے کے لئے تاریخی مقامات، جنگلات، گلیوں اور لوگوں کی تصاویر کھینچنا چاہتا ہے۔ لیکن مجھے جو بات واقعی دلچسپ لگی وہ تھے اس کے الفاظ: “لفظوں کی ایک حد ہوتی ہے۔ آپ کچھ جذبات کا اظہار لفظوں میں نہیں کرسکتے ہیں۔ لیکن فوٹو گرافی میں اس کوئی حدود نہیں ہوتی۔ آپ تصویروں کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرسکتے ہیں۔ 

Add comment