نیشنل سینٹر برائے سوشل یکجہتی کے آخری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق یونان میں تقریبا 4100 تنہا نابالغ بچے رہتے ہیں۔ ان میں سے تقریبا 1300 رہائشوں میں، 750 ہوٹلوں میں، 370 سیف زونز میں، 150 کے زائد اپنی رہائشوں میں رہتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان میں سے آدھے محفوظ حالات میں رہتے ہیں، لیکن باقیوں کے بارے میں ہم نہیں جانتے۔ حتیٰ کہ جو بھی تنہا نابالغ اس وقت پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں، انہیں سہولیات کے معیارات سے لے کر خدمات تک اور تعلیمی نظام تک رسائ میں مزید مدد کی ضرورت ہے۔
I.O.M. ان سب سے بڑی تنظیموں میں سے ایک ہے، جو یونان میں تنہا نابالغ بچوں کی چھ رہائش گاہوں کو مدد فراہم کرتی ہے۔ ان میں چار ایتھنز میں ہیں۔ تو ہم نے I.O.M کے چیف سے اس موضوع پر مزید گفتگو کرنے کا فیصلہ کیا۔ یونان میں مشن، گیانلوکا روکو۔ مسٹر روکو نے بتایا کہ ان کا کام جزا دینے والا ہے، کیونکہ جو کچھ بھی آپ کرتے ہیں اس کے نتائج آپ دیکھ سکتے ہیں۔ یقینا اس نوکری کی بھی اپنی مشکلات ہیں، کیوں کہ آپ لوگوں کی صرف مدد ہی نہیں کرتے، بلکہ آپ کو حکومتوں کو بھی پالیسیوں کا اطلاق کرنے میں مدد کرنی پڑتی ہے، جبکہ بعض اوقات تو آپ ان سے پوری طرح اتفاق بھی نہیں کرتے۔
مسٹر روکو نے یہ بھی کہا کہ اب وہ زیادہ پرامید ہیں کہ ایسی غیر سرکاری تنظیمیں بھی ہیں جو تنہا نابالغ بچوں کے لئے ایکشن لیتی ہیں اور مزید رہائش گاہیں کھولنا چاہتی ہیں، جبکہ حکومت کو بھی ایک طویل عرصے کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ ان کے پاس تنہا بچوں کے مسائل حل کرنے کے بارے میں کوئی واضح منصوبہ ہے۔
ان میں سے ایک سب سے اہم مسئلہ جس پر ہم نے ان کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا چاہا وہ تنہا بچوں کی تعلیم کا تھا۔ مزید خاص طور پر ہم جاننا چاہتے تھے کہ آیا I.O.M کسی بھی بین الاقوامی اسکولوں کے ساتھ تعاون کر سکتا ہے یا ہوسکتا ہے، تاکہ تنہا بچے جو رہائش گاہوں میں رہتے ہیں ایسے اسکولوں میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ مسٹر روکو نے اس پر جواب دیا کہ تعلیم کے لئے ہمارے پاس یونان کے پبلک اسکول ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی آسان چیز نہیں ہے، لیکن I.O.M اس پر بات کرے گی کیونکہ یہ ایک اچھا خیال ہے!
انہوں نے “ہیلیوس”، پروگرام کے بارے میں بھی معلومات شیئر کیں جو تنہا بچوں کو یونانی معاشرے میں انضمام اور جوانی میں ان کی منتقلی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ کیونکہ ایسا نہیں ہے کہ ایک دن آپ کی عمر 18 سال ہوجائے اور پھر آپ کو کسی بھی ایسی مدد کی ضرورت نہ ہو جو آپ کو پہلے دن تک ملی تھی۔ لہذا یہ پروگرام اپارٹمنٹ تلاش کرنے، زبان سیکھنے، بینک اکاؤنٹ کھولنے اور عام طور پر یونان میں زندگی گزارنے کے لئے راہ ہموار کرنے جیسی ضروریات سے متعلق ان لوگوں کی مدد کرتا ہے۔
گیانلوکا روکو سے ملاقات سے پہلے، میں نے نو عمر فراد کے ساتھ بات چیت کی جو کہ I.O.M کے تعاون کردہ تنہا نابالغ بچوں کی ایک رہائش گاہ میں رہتی ہیں، پندرہ سالہ زہرا نے کہا:”نوعمر ہونے کی خثیت سے، میں اس جگہ کو زیادہ رنگین ہونے کی توقع کرتی ہوں۔ یہاں دیواریں سفید، بستر کی چادریں اور تولیے سفید ہیں۔ یہ ایک اسپتال کی طرح لگتا ہے۔ چنانچہ میں نے مسٹر روکو کے لئے ان الفاظ کو ایک سوال میں تبدیل کردیا اور انہوں نے کہا: “اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو، میں ان سے کہ دوںگا کہ وہ دیواروں کو رنگنے کے لئے رنگ خریدں!”۔ اس ذریعے، انہوں نے ہم سے لسٹ طلب کی کہ ہمیں اس جگہ کو مزید رنگین اور زندہ دل بنانے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے۔ ہم نے انہیں بھیجی اور کچھ ہفتوں بعد، وہ واقعی آئے اور تمام دیواروں کو رنگین کروادیا! اب، کمرے ہلکے سبز اور گلابی رنگ کے ہیں جبکہ لونگ روم ہلکے جامنی رنگ رنگ کا ہے۔ پہلے سے کہیں زیادہ بہتر!!
Add comment