Photo by Migrant Integration Centre

ایتھنز شہر میں تارکین وطنوں کا انٹیگریشن مرکز۔

میتاکسرگیو (میزونس 45 اور پسارون) کے علاقے میں، ایتھنز شہر کا تارکین وطنوں کا انٹیگریشن مرکز 2018 سے کام کر رہا ہے۔ مرکز کا بنیادی مقصد مهاجروں اور پناہ گزینوں کے سماجی انضمام کو آسان بنانا ہے۔ مرکز کے استحکام کا خیال، تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے لئے ان کی زبان میں خصوصی خدمات کی فراہمی تھا۔ “تارکین وطنوں کے انٹیگریشن مرکز” کی پیشکردہ خدمات میں،  انتظامی طریقہ کار سے متعلق معاونت (مثال کے طور پر، سماجی دیکھ بھال)، نفسیاتی مدد، قانونی مشاورت، مناسب تنظیموں یا خدمات اور سماجی شمولیت کے عمل کے لئے درخواستوں کا حوالہ دینہ شامل ہے جو ترجمانوں کی مدد سے فراہم کرتے ہیں۔ 

2019 کے آغاز کے بعد سے، یونانی اور انگریزی زبان کے کورسوں کو یو این ایچ سی آر (UNHCR) کے تعاون کے تحت تارکین وطن اور بین الاقوامی تحفظ کے مستحق افراد کے لئے مفت پیشکش کی جانے لگی۔ کورسز کے دو مقصد ہیں: ایک، یہ شرکاء کے سماجی انضمام کو فروغ دیتا ہے، اور دوسری طرف یہ زبانی سرٹیفیکیشن کے امتحان کی تیاری میں مدد دیتا ہے۔ یونانی زبان کے کورسز کے لئے ہزاروں لاکھوں درخواست جمع کروئی گئی تھیں، جو کہ ایتھنز میں اس کی ضروریات کو ظاہر کرتی ہیں۔ انگریزی زبان کے کورسز کے لئے درخواست دینے والوں کی بھی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ انگریزی کی استاد، محترمہ انستاسیا سمیٹو، بیان کرتی ہیں کہ شرکاء میں اکثر نئے طالب علم ہیں، اور اس لئے وہ غیر ملکی زبان بولنے والوں کو انگریزی کی بنیادی تعلیم دینے کے لئے کتابوں کا انتخاب کرتی ہیں۔ 

اس کے علاوہ کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ محترمہ افلی کولونیکا، کمپیوٹر ٹیچر، بتاتی ہیں کہ کچھ شرکاء یونانی یا انگریزی زبان نہیں بولتے، جس کی وجہ سے ان کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں، ان کے شیڈول میں انفرادی پیشہ ور مشاورت کا سیشن شامل ہوا ہے۔ کمپیوٹر کورسز کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ مشاورت شرکاء کو لیبر مارکیٹ تک رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ان کورسوں کے پہلے گروپ نے کچھ مہینے پہلے اپنی گریجویشن مکمل کی اور انہوں نے اس مرکز میں اپنی گریجویشن مکمل کرنے کا جشن منانا۔ 

سماجی شمولیت کو فروغ دینے والی دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ، وہ بچوں اور نوجوانوں کے لئے بین الثقافتی سرگرمیوں کو بھی منظم کرتے ہیں، جیسا کہ تھیٹر کی سرگرمی۔ تاہم، خاص طور پر نوجوانوں کے لئے ابھی تک ایسی سرگرمیاں منظم نہیں کی گئی ہیں۔

تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے امور کے نائب میئر، جوکہ مرکزی آپریشن کے ذمہ دار بھی ہیں، لیفتیریس پاپایانکیس، بیان کرتا ہیں کہ “تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی مدد کے علاوہ، مرکز کے آپریشن نے ان لوگوں کو میونسپلٹی کے سامنے ایک ادارے طور پر نمودار کیا اور اس کے ساتھ ساتھ ایتھنز میں رہنے والے لوگوں کے سامنے۔ مہاجرین اور پناہ گزین جن مشکلات کا سامنا کررہے ہیں وہ بہت معنی خیز ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ان لوگوں کو اور ان کی ضروریات کو ایک اداری سطح پر غور کیا جانا چاہئے اور اپنے پروگرام کا حصہ بنانا چاہئے۔ 

مزید معلومات کے لئے، ان کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں: www.accmr.gr/en/

Photo by Migrant Integration Centre

پناہ گزین پرندے

Add comment