کیا آپ کو اپنے حقوق معلوم ہیں؟

  • “بعض اوقات افغانستان میں بچے حفاظتی وجوہات کی وجہ سے اسکول نہیں جاسکتے”   کیا آپ جانتے ہیں کہ بچوں کے حقوق سے متعلق کنونشن کے مطابق، تمام بچوں کو اسکول جانے کا حق حاصل ہے؟ ہر ملک میں حکومت کو اقدامات کا اطلاق کرنا پڑتا ہے، تاکہ بچے اسکول جائیں نہ کہ اسے چھوڑیں۔ [مضمون 28]
  • “میں نے ٹیچر سے کسی چیز کی انگریزی میں وضاہت کرنے کو کہا۔ انہوں نے جواب دیا کہ: “یہ میرا ملک ہے، یہ میرا شہر ہے، یہ میری کلاس ہے۔ ۔ آپ کو یونانی زبان سیکھنی پڑے گی!” کیا آپ جانتے ہیں کہ بچوں کے حقوق کے کنونشن کے مطابق، اقلیت کے گروہ سے تعلق رکھنے والے بچوں اور نوجوانوں کو اپنی ثقافت، زبان اور مذہب رکھنے اور انہیں برقرار رکھنے کا حق حاصل ہے؟ انہیں تعلیم میں یکساں مواقع فراہم کیے جانے کا حق بھی حاصل ہے۔ [مضمون 28 اور 30]
  • “سڑک پر لوگ میرے حجاب پہننے کی حقیقت پر تبصرے کرتے ہیں” کیا آپ جانتے ہیں کہ بچوں کے حقوق کے کنونشن کے مطابق بچوں کو آزادانہ طور پر سوچنے اور کسی بھی مذہب پر یقین کرنے کا حق حاصل ہے، جیسا کہ دوسروں کا احترام کرتے ہوئے اظہار کی آزادی کا؟ [مضمون 13 اور 14] 
  • “کچھ ایسے عنوانات ہیں جن کے بارے میں بچوں سے بحث و مباحثہ کرنے سے منع کیا گیا ہے، جیسا کہ تعلقات، جنسی تعلقات یا دوسرے مذاہب کے بارے میں۔” کیا آپ جانتے ہیں کہ بچوں کے حقوق کے کنونشن کے مطابق، تمام بچوں کو ان پر اثر انداز ہونے والے تمام معاملات میں آزادانہ طور پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق ہے؟ [مضمون 12]
  • “بچوں کے پاس کھیلنے کے لئے وقت نہیں ہوتا، کیوں کہ ان پر اسکول کے علاوہ اور بھی بہت سی اضافی سرگرمیوں کا بوج عائد کیا جاتا ہے اور پھر انہیں اگلے دن اسکول کے لیے پڑھنا پڑتا ہے!” کیا آپ جانتے ہیں کہ بچوں کے حقوق کے کنونشن کے مطابق تمام بچوں کو آزادانہ وقت، کھیل، تفریح ​​اور ان کی پسندیدہ چیزوں میں شامل ہونے کا حق ہے؟ [مضمون 31]

پناہ گزین پرندے

Add comment