کب سے ایک “بیج” قتل کرنے کے لائسنس میں تبدیل ہوا؟

پولیس کا مطلب امن کی حفاظت کی علامت اور تحفظ ہے۔ خیر، یہ کچھ سالوں میں بدل گیا ہے۔ نہ صرف ہم ان کے آس پاس محفوظ محسوس کریں بلکہ ان کے ساتھ ہی خوف کا احساس بھی پیدا ہوجائے۔

میپنگ پولیس وائلنس کے اعداد و شمار کے مطابق، 2020 میں امریکہ کی پولیس کی طرف سے 1،127 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بیشتر متاثرین محتلف رنگوں کے لوگ تھے۔ خاص طور پر، سیاہ فام لوگ غیرقانونی طور پر ہلاک ہونے والوں میں 27٪ تھے، اس حقیقت کے باوجود کہ ان کی کل تعداد امریکہ کی آبادی میں صرف 13٪ ہے۔ ان میں سے پندرہ فیصد ہسپانک، 1٪ مقامی امریکی، 2٪ ایشین/ پیسیفک جزیرے، 31٪ سفید فام اور 4٪ نامعلوم تھے۔ انہیں پولیس کے طرف سے تشدد کا سامنا کرنا پڑا اور غیر منصفانہ طور پر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان اموات میں سے زیادہ تر کو روکا جاسکتا تھا، لیکن ایسا نہ ہوا۔ پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے اکثر لوگ غیر مسلح تھے۔ سب سے بدتر بات یہ ہے کہ 2013 سے لے کر 2020 تک پولیس کی طرف سے 98.3 فیصد کی گئی ہلاکتوں کے نتیجے میں پولیس افسران پر ان ہلاکتوں کے جرم کا الزام عائد نہ ہوا۔

اسی دوران یورپ میں، پولیس کی بربریت بھی ایک حقیقت ہے۔ واقعات، یونان کے ساتھ ساتھ کئی یورپی ممالک میں رونما ہورہے ہیں۔ یونان میں لوگ متعدد بار پولیس پکی طرف سے تشدد کے واقعات دیکھ جا چکے ہیں اور کچھ واقعات تو کیمرے پر ریکارڈ کیے گئے تھے۔ لوگوں کو پولیس نے چہرہ پر ماسک نہ پہننے پر مارا پیٹا، مظاہروں میں حصہ لینے پر جرمانہ کیا اور بدترین واقعات میں لوگوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ 2008 میں، ایتھنز میں، ایک 15 سالہ لڑکے کو پولیس نے گولی مار دی تھی اور وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ 6 دسمبر 2020 کو، اس کی برسی کے موقع پر، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس پھینکی اور ان پھولوں کو تباہ کردیا جو لوگ اس لڑکے کی یادگار کے لئے لائے تھے۔

میں جو کہنے کی کوشش کر رہی ہوں وہ یہ ہے کہ 1،127 افراد صرف نمبر نہیں ہیں۔ ہم ان 1،127 قیمتی زندگیوں اور ان کے خوابوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ اور ان سب زندگیوں کی اہمیت ہے۔ ہمارے پاس گواہ ہیں، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں، لیکن پھر بھی ہم خاموش ہیں اور ہم ان کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

Add comment